ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی تربیت لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اب ورک فورس کی تربیت لازمی اور عالمی معیار پر کی جائے گی، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز نے ہدایت کی ہے کہ سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے اور مارکیٹ کی سطح پر تنخواہیں مقرر کی جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
اجلاس میں وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس کو بھرتی کیا جائے جن کی تنخواہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہو، ایس ایم ای شعبے کے لیے لیبر کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا کا ہماری دیہی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ہے، تمام دیہی آبادی بشمول دیہی خواتین کو سمیڈا کے بلا سود قرض پروگرام سے مستفید کرنے کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
وزیراعظم نے وفاقی سطح پر پیشہ ورانہ تربیت کے تمام اداروں کو ایک ادارے میں ضم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو سمیڈا میں جاری اصلاحات پر بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مائیکرو انٹرپرائزز کو ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ بنا دیا گیا اور اس حوالے سے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا بورڈ میں نجی شعبے کی نمائندگی بڑھائی جا رہی ہے، سمیڈا میں افرادی قوت کو اسکلز ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بھی ترتیب دی جا رہی ہے۔
داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سمیڈا کے پورٹ فولیو کو مزید مؤثر اور وسیع کرنے کے حوالے سے لائحہ ترتیب دیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت تجارت اور سمیڈا برآمدات کے حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کی نشان دہی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور سمیڈا میں ایک مستعد پرفارمینس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ایم ای کے شعبے کے حوالے سے سمیڈا نے 28 سیمینارز اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جن میں 953 افراد نے شرکت کی، ایس ایم ای شعبے کے لیے فنانشل لٹریسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ماہرین کی بھرتی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
لاہور: موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایم ای شعبے کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ایکسپورٹ اسسٹینس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، ایس ایم ای سیکٹر کی سب-کنٹریکٹنگ کے حوالے سے قانونی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، جس کے لیے ماہرین کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم کی ہدایت پر کے حوالے سے ایس ایم ای سمیڈا میں جا رہا ہے کے لیے گیا کہ کیا جا
پڑھیں:
مسجد نبویﷺ آنے والوں کو جائے نماز ہمراہ لانے کی ہدایت
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ادارہ امورحرمین نے مدینہ منورہ کے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے مسجد نبوی آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لئے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں۔(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے کہاکہ بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نبوی ﷺکے کھلے برآمدوں اور بیرونی صحنوں میں مصلے اٹھا لیے جائیں گے تاکہ انہیں بارش سے محفوظ رکھا جاسکے۔انتظامیہ نے مسجد نبویﷺ آنے والے زائرین سے کہا کہ وہ عشا اور تراویح کی نمازوں کے لئے آتے وقت اپنی جائے نماز ساتھ لائیں تاکہ بیرونی صحن میں جگہ ملنے کی صورت میں اپنی جائے نماز بچھا کرنماز ادا کرسکیں۔