2025-03-10@15:13:53 GMT
تلاش کی گنتی: 6370

«گیا جب»:

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا شکار خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی ہے، خواتین اور ملزم کے درمیان ہونے والا معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔سامنے آئے معاہدے میں تینوں خواتین نے بیان دیا کہ انہوں نے مکمل تسلی کرلی، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کروایا۔معاہدے پر تینوں خواتین کے دستخط ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل تسلی کرلی ہے، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کیا گیا، ہم نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔خواتین نے کہا کہ اگر...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی انعامی تقریب کے موقع پر پی سی بی کے حکام کی اسٹیج پر عدم موجودگی پر آئی سی سی کا مؤقف سامنے آگیا۔ پاکستان چونکہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا میزبان تھا، تاہم اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ آئی سی سی چیمپیئنز کا فائنل ختم ہونے کے بعد جب فاتح ٹیم کو ٹرافی اور دیگر ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی انعمی تقریب  کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کی اسٹیج پرغیر موجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بیان سامنے آگیا۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی حکام سخت برہم تھے اور اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی طلب کی گئی تھی۔ دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر...
    کراچی میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔ ملک میں رواں سال نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، دماغ خور جرثومہ ایک اور زندگی نگل گیا گلشن اقبال کی رہائشی 36 سالہ خاتون جابحق ہو گئیں۔19 فروری کو مریضہ کو علامات کی بنا پر اسپتال میں داخل کروایا گیا، 24 فروری کو مریض میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔ مریضہ گھر کا پانی استعمال کرتی تھیں، گھر کے پانی سے ہی وضو کرتی تھیں، نیگلیرا صاف پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے سے نشونما پاتا ہے۔نیگلیریا سے بچاؤ کا واحد حل پانی کے ٹینکس میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل کرنا ہے۔ نیگلیریا ایک لاعلاج مرض ہے۔نیگلیریا جرثومہ بزریعہ ناک اور منہ انسانی دماغ میں داخل ہوتا...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔ پنجاب میں 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا،آئین کی شق 64(1) کے تحت انکی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ ، 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس میں جو زبان استعمال ہوئی ماضی میں ایسی زبان کسی نے استعمال نہیں کی۔  پی ٹی آئی کا شور ایسے تھا جیسے سحری میں ڈھول یا پیپا بجایا جاتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی آمریتوں میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اوپر بہت ظلم ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگائی گئی، نواز شریف کو جیل بھیجا گیا، بینظر بھٹو کو قید کیا گیا۔ انھوں نے کہا ہم نے سیاست کو سیاست کے میدان میں لڑا ہے، ہماری فوج روزانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر رہی ہے۔ اس وقت فوج کے خلاف بات کرنا...
    عمر ایوب، بیرسٹر گوہر ، فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک سے اس حکومت کی وجہ سے 27 ارب ڈالر باہر چلا گیا ہے، 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔پارلیمنٹ میں  پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ 20 لاکھ لوگ 40 لاکھ فی کس دے کر بیرون ملک گئے، اس رقم کو ڈالر میں بدلیں تو یہ 27ارب ڈالر بنتے ہیں، ادھر ہم لوگ ڈیڑھ ارب ڈالر کے لیے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ زرداری اور شریفوں کو  پکڑ کر کیوں اندر نہیں...
    ملکی سیاحت کے فروغ کیلئے قومی ایئر لائنز کا اہم اقدام، پی آئی اے کا سکردو اور گلگت کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ، لاہور سے سکردواور گلگت کیلئے دوطرفہ پروازوں کے آغاز31 مارچ سےکیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے سکردو ہفتہ وار 2 پروازوں کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سے سکردو اور سکردو سے لاہور سوموار اور بدھ کو پرواز آپریٹ کی جائے گی۔لاہور سے گلگت کے لیے بھی ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سے گلگت دوطرفہ پروازیں جعمرات اور اتوار کے روز آپریٹ کی جائیں گئیں،پی آئی اے نے پروازوں کے آغاز کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا۔
      کولمبیا یونیورسٹی کے خلیل نامی طالب علم کو فلسطین کے حق میں مظاہر کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا  ۔ فلسطین کے حق میں تعلیمی اداروں میں احتجاج کرنیوالے طلبا کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر انتقامی کارروائیوں کا آغازہوگیا۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے فلسطینی محمود خلیل کو آئی سی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لے لیا  ۔ فیڈرل امیگریشن اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ وہ اس اسٹوڈنٹ کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ایجنٹوں میں سے ایک نے فون پر بتایا ہے کہ وہ دفتر خارجہ کے ایک حکم پر عمل کر رہے ہیں۔ تاکہ خلیل کا آسٹوڈنٹ ویزا ختم کیا جا سکے۔ اٹارنی کی...
    تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریاں اور ڈیموں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے، پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دریائوں اورڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، اور سطح صرف 3 فٹ رہ گئی، تربیلا ڈیم...
    تھائی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، اب ویزے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تھائی لینڈ کا ای ویزا سسٹم متعارف کرادیا گیا، ای ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہوگا۔اب پاکستانیوں کو ویزے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں صرف آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیاحتی، ٹرانزٹ اور نان امیگرنٹ ویزے باآسانی حاصل کرنے کی سہولت ہوگی اور ویزا پروسیسنگ میں صرف چودہ کام کے دن لگیں گے۔سفر سے قبل ای ویزا کا پرنٹ نکالنا ضروری ہوگا، ڈیجیٹل کاپی قبول نہیں ہوگی تاہم ای ویزا کے لئے کسی ایجنٹ کی بھی اب ضرورت نہیں۔ ای ویزا کے لئے جعلی دستاویزات جمع نہ...
    سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس عامر فاروق بینچ سے الگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹو ٹ گیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔سماعت شروع ہوئی تو بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے۔ دوران سماعت کمپنی وکلا نے کیس کی سماعت...
    پاکستان نے ملک میں رہائش پذیر افغان سیٹزن کارڈ (اے سی سی) کے حامل افغان شہریوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جبکہ بعد ان کے خلاف ممکنہ طور پر کریک ڈاؤن بھی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے، وزیر داخلہ نے ڈیڈلائن دیدی گزشتہ ہفتے پاکستانی حکام نے افغان شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ایسے افغان شہری جو پاکستان میں افغان سٹیزن کارڈ کے تحت پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اس کی مدت 31 مارچ تک ہے۔ اس کے بعد پاکستان میں قیام غیرقانونی ہو گا اور ایسے افغان 31 مارچ تک رضاکارنہ طور اپنے وطن واپس جائیں۔ جس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر ثانیہ نشتر کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ثانیہ نشتر 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ ثانیہ نشتر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔ مزیدپڑھیں:صدر زرداری کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں تھی، عمرایوب
    تربیلاغازی(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے، پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دریائوں اورڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، اور سطح صرف 3 فٹ رہ گئی، تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ  میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔  بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ  2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ برس  بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار...
    سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹو ٹ گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔ سماعت شروع ہوئی تو بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے۔دوران سماعت کمپنی وکلاء نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل فروغ نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعہ کا پول کھل گیا، پنجاب کے سب سے بڑے میو اسپتال میں یہ صورتحال ہے، دیگر اسپتالوں میں صورتحال کیا ہوگی؟ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ تمام رقوم اشتہارات پر لگارہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ جسے کوئی کام نہیں ملتا وہ لاشوں پر سیاست کرتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میو اسپتال میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ان کی حقیقت سامنے آرہی ہے اور پول کھل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا ہے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں اس لیے جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے عدالت نے سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا.(جاری ہے) جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی تاہم دوران سماعت سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ اختلافات کے باعث...
    پلڈاٹ نے کہا ہے کہ  قومی سلامتی کمیٹی کے قیام کے بعد 25-2024 ایسا پہلا سال بن گیا جب کمیٹی کا اجلاس ایک بار بھی  نہیں بلایا گیا جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس باقاعدگی سے ہوتا ہے پلڈاٹ نے سال 2025_2024 کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کر دیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی کی طرف سے جاری کی جانے والی قومی سلامتی کمیٹی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ جو 5 مارچ 2024 سے لیکر 4 مارچ 2025 تک کے دورانیے کے کے دوران پاکستان کے حکومتی ڈھانچے میں ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی سلامتی کونسل جو 2013 میں قومی...
    ڈاکٹر شاہنواز : فوٹو فائل میرپور خاص کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی  ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، سابق  ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیت 6 اہلکاروں کی عدم گرفتاری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ میرپور خاص: توہین مذہب کے الزام میں مارے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قانون کی رٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ عدالت نے روپوش ملزمان...
    بیجنگ :گزشتہ سال 13اگست کو، چین کے صوبہ ہوبے کی شیاوچینگ کاؤنٹی کے سول افیئرز بیورو کے ملازم چینگ زو ہینگ کو تخفیف غربت ڈیٹا مانیٹرنگ پلیٹ فارم کا جائزہ لیتے ہوئے گانگ بین گاؤں میں کم آمدنی والے کسان ژانگ چوان (فرضی نام) کے خاندان کے 200,000 یوآن سے زیادہ کے طبی اخراجات کا معلوم ہوا۔ یہ رقم مقامی دیہی باشندوں کی سالانہ فی کس قابل تصرف آمدنی سے کہیں زیادہ تھی، جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نے الرٹ جاری کیا۔ چینگ نے فوراً مقامی سول افیئرز آفس کے عملے کے ساتھ رابطہ کیا اور ژانگ کے گھر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ بیماری کی وجہ سے مشکلات کی تصدیق کے بعد، عملے نے فوری طور...
    نیتن یاہو نے اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ سے استعفا مانگ لیا، شن بیت چیف کا منہ پر انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر شِن بیت (اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی) کے سربراہ رونین بار سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا چینل این 12 کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ جمعرات کو ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بار نے کہا کہ اگر نیتن یاہو انہیں عہدے...
    حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔
    —فائل فوٹو فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں داماد نے ساس پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثرہ خاتون کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون کے جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے۔متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ داماد میری ایک اور بیٹی کا رشتہ اپنے رشتے دار سے کروانا چاہتا تھا، میں نے اپنی بیٹی کا رشتہ کہیں اور طے کیا تو میرے داماد نے غصے میں مجھ پر تیزاب پھینک دیا۔ بہاولنگر: شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیازخمی خواتین کو رورل ہیلتھ سینٹر کچھی والا شفٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کے داماد سمیت 2 افراد کے خلاف...
    بھارت کے شہر کرناٹک میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کی اجتماعی زیادتی کے 4 دن بعد پولیس نے اس جرم میں ملوث تیسرے ملزم کو تامل ناڈو سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایسے وقت کے جب متاثرہ اسرائیلی خاتون وطن واپسی کی منتظرہیں، بھارتی پولیس نے گینگ ریپ اور قتل کیس کے تیسرے ملزم کاشی رام کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جسے تامل ناڈو فرار ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو دیگر مشتبہ افراد ملیش اور چیتن سائی سلیکیتار کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی تصاویر مقامی پولیس نے شائع کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں...
    محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون میں 18 فروری 2025ء کو علامات ظاہر ہوئیں۔ خاتون کو 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ 23 فروری کو انتقال کر گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق دماغ خور جرثومہ نیگلیریا فاؤلری رواں سال کراچی میں پہلی جان نگل گیا ہے۔ گلشنِ اقبال کی 36 سالہ خاتون اس جان لیوا جرثومے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون میں 18 فروری 2025ء کو علامات ظاہر ہوئیں۔ خاتون کو 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ 23 فروری کو انتقال کر گئیں۔ 24 فروری...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج جاری، شدید نعرے بازی ، صدر مملکت آصف علی زرداری مسکراتے رہے ۔ جبکہ ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ ختم ہوتے ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو خطاب کی دعوت دی تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ شروع کر دیا۔...
    کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ دماغ خور جرثومہ نیگلیریا فاؤلری رواں سال کراچی میں پہلی جان نگل گیا ہے۔ گلشنِ اقبال کی 36 سالہ خاتون اس جان لیوا جرثومے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون میں 18 فروری 2025 کو علامات ظاہر ہوئیں۔ خاتون کو 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ 23 فروری کو انتقال کر گئیں۔ 24 فروری کو لیبارٹری رپورٹ میں نیگلیریا فاؤلری کی تصدیق ہوئی تھی۔ تحقیقات کے مطابق مریضہ نے کسی بھی قسم کی پانی سے متعلق سرگرمی میں حصہ نہیں لیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ممکنہ وجہ...
     ہر شہری کو شمار کرکے ایک منظم ڈیجیٹل شناختی نظام میں شامل کرنے کی سوچ کے تحت مربوط و منظم شناختی نظام کی بنیاد قائم ادارے نادرا کو 25 سال مکمل ہوگئے جب کہ قیام میں افواج پاکستان کا اہم کردار  ہے۔ رپورٹ کے مطابق سن 1997 میں پاکستان برسوں سے قومی مردم شماری کے انعقاد میں مشکلات کا شکار تھا، بار بار تاخیر کے سبب ہر انتظامی یونٹ کے پاس اپنے الگ تخمینے تھے جس کی وجہ سے قومی سطح پر درست آبادی کے اعداد و شمار حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ اس پیچیدہ صورتحال میں اس وقت کے وزیر اعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کو قومی مردم شماری کے انعقاد کے لیے طلب کیا، ہیڈکوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کو...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا، جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کررہے ہیں، صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت...
    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا  نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلمنٹ  کے مشترکہ اجلاس سے قبل ان کے گھر پر  چھاپہ مارا گیا۔  صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ پڑنے کی وجہ سے میں پارلیمانی کمیٹی میں تاخیر سے پہنچا، مجھے پیغام پہنچانے کی جو کوشش کی گئی وہ مجھے موصول ہوگیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ میرے گھر پر بغیر اطلاع کے چھاپہ مارا گیا تو واپس نہیں جانے دیا جائے گا۔
    شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی شہر کیلئے ایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے پر کام  جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومتِ سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو، اورنج لائن اور...
     انٹر بینک میں  امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دکھائی دیا۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 599 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 997 پر آ گیا۔  کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 48 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نمائندگی نہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑ چکی ہے۔  اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد فائنل کے دن دبئی میں موجود تھے تاہم انہیں میچ کے بعد اختتامی تقریب کے لیے پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سمیر احمد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر  بھی تھے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی ’پریس ٹرسٹ انڈیا‘( پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے ’سمیر احمد...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے توہین عدالت کیس کے ملزم خورشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات کے ساتھ چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر پر پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  درخواست گزار کے وکیل کے مطابق مدعی نے ایف آئی اے اتھارٹیز سے مل کردرخواست گزار کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ درخواست گزار مقدمے کا نامزدملزم نہیں...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ پر چار وکٹوں سے شاندار فتح کے بعد، ویرات کوہلی نے اپنی بیوی انوشکا شرما کے ساتھ ایک پیار بھرا لمحہ شیئر کیا۔ جیسے ہی رویندر جڈیجا نے فتحیاب رنز بنائے، ویرات اپنے میڈل اور سفید جیکٹ لے کر انوشکا کی طرف دوڑے، جہاں انوشکا نے ان کے بالوں کو سہلاتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ دبئی اسٹیڈیم میں موجود انوشکا نے میچ کے دوران مختلف جذبات کا اظہار کیا، لیکن جب ویرات نے ان کے ساتھ گرمجوشی سے گلے ملنے کے بعد اپنا میڈل اور جیکٹ دکھایا، تو انوشکا نے مسکراتے ہوئے ان کے سر کو سہلایا اور ان کے بالوں سے کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ منظر نہایت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔ اسلام آباد میں رمضان 2025 مانیٹرنگ نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہ نیا خیال تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیسہ غریب عوام کا پیسہ ہے اور اگر وہ خرد برد کی نذر ہوجائے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بڑا عام آدمی کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں ہوسکتی۔ شہباز شریف نے لہذا ناقص معیار،  کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا،...
    پٹس برگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )امریکی ریاست پنسلوانیا میں لنکاسٹر کاﺅنٹی میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا امریکی نشریاتی ادارے” سی این این“ کے مطابق مینہیم ٹاﺅن شپ فائر کے سربراہ اسکاٹ لٹل نے بتایا کہ سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر سہ پہر 3 بج کر 18 منٹ پر مینہیم ٹاﺅن شپ میں برادران ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی جائیداد پر گر کر تباہ ہوا اسکاٹ لٹل کے مطابق جہاز میں 5 افراد سوار تھے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.(جاری ہے) حکام کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹو ٹ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔ سماعت شروع ہوئی تو بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے۔ دوران سماعت کمپنی وکلاء نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔ ...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ اس لیے کر رہا ہے، تاکہ قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے غاصبانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ حماس کی جانب...
    شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہنجر وال ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ،اچھرہ میں بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چونگی امر سدھو میں30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ،ہیر کے علاقہ نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں ایک فاسٹ فوڈ چین کے ایک آؤٹ لیٹ کے قریب ہاجرہ نامی خاتون اور اس کی بیٹیوں پر وحشیانہ حملہ کرنے پر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ مارگلہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری 2025ء کو پیش آیا اور درخواست گزار پر رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا گیا، ہاجرہ نامی خاتون اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایف نائن پارک اسلام آباد کی مشہور فوڈ چین کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین، ملائیشیا، ترکیہ اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خورد برد کرنے، غیر قانونی داخلے سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ترکیہ میں...
    — فائل فوٹو کے-الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی کے علاقے بلال کالونی، کورنگی میں پیش آنے والا واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کے زیرِ زمین کیبل کو غیر قانونی کھدائی کے ذریعے چھیڑا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے-الیکٹرک نے علاقے میں زیرِ زمین کیبل نصب کرنے کا کام مکمل کیا تھا، تاہم بعد میں غیر قانونی کھدائی کے باعث زیرِ زمین کیبل اوپری سطح پر نمایاں ہوا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا دورہمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسی آب کے...
    لاہور: میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتیں 2 ہو گئیں جب کہ 17 افراد اب بھی متاثرہ ہیں۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے دوسرا مریض بھی جاں بحق ہوگیا۔ 36 سالہ دولت خان آئی سی یو میں زیر علاج تھا۔ قبل ازیں اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن سے 18 افراد کو ری ایکشن کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں پہلے ایک لڑکی جاں بحق ہوئی جب کہ کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی تھی، جس کے بعد آج دوسرا میریض بھی جاں بحق ہوگیا...
    لاہور: پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے 38 انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور قانونی طریقہ کار کی صریح خلاف ورزی کے ذریعے منظور کیا گیا۔ یہ ترمیم عوام اور ریاست کے درمیان موجود سماجی معاہدے کی روح کے منافی ہے کیونکہ یہ ریاست کے تیسرے ستون یعنی آزاد عدلیہ کے وجود کو کمزور کرتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے۔ نہ صرف چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ و ہائی کورٹس...
    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میو اسپتال کا واقعہ افسوسناک ہے، اس کی حقیقت سامنے آرہی ہے، پول کھل گیا ہے، ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان بی بی کے دور میں پنجاب میں اسپتالوں کی کارکردگی درست نہیں ہے، کل خواتین کو اسلام اباد میں گھسیٹا گیا ہے، صرف پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے گھر توڑنے کے سوا ان کا کوئی کام نہیں ہے، انہوں نے میو اسپتال میں صرف تماشا لگایا۔ ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ یہ صرف پنجاب بنک کے زریعے پیسے دے رہے ہیں جہاں...
    انسانی حقوق کے کارکنان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے 38 انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور قانونی طریقہ کار کی صریح خلاف ورزی کے ذریعے منظور کیا گیا۔ یہ ترمیم عوام اور ریاست کے درمیان موجود سماجی معاہدے کی روح کے منافی ہے کیونکہ یہ ریاست کے تیسرے ستون یعنی آزاد عدلیہ کے وجود کو کمزور کرتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں مریضوں کی ہلاکتیں ہونے کے بعدصوبے بھر کے ہسپتالوں کوسیفٹریکسون انجکشن کے استعمال سے روک دیا گیا، سیکریٹری صحت عظمت محمود نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انجکشن کا استعمال روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے دو مریضوں کی اموات کے معاملے پر پنجاب کے ہسپتالوں کو انجکشن سیفٹر یکسون کے استعمال سے روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجکشن نے مئی 2026 میں ایکسپائر ہونا تھا۔ انجکشن کی خریداری ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کی، میو ہسپتال نے انجکشن کی خریداری...
    —فائل فوٹو  مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹینکر اور 2 ٹرالرز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق جلے ہوئے ٹینکر اور ٹرالرز کو قومی شاہراہ سے ہٹانے کے لیے مشینری طلب کی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی جانے والی سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ مٹیاری، قومی شاہراہ پر 2 ٹرالر اور ایک ٹینکر میں آگ لگ گئیمٹیاری میں قومی شاہراہ باؤ ڈیرو کے مقام پر 2 ٹرالر اور ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر سڑک کنارے کھڑے 3 ٹرالرز کو آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے کی وجہ...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے، اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔امریکی نیوز آؤٹ لیٹ سی این این کے مطابق مینہیم ٹاؤن شپ فائر کے سربراہ اسکاٹ لٹل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر سہ پہر 3 بج کر 18 منٹ پر مینہیم ٹاؤن شپ میں برادران ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی جائیداد پر گر کر تباہ ہوا، اسکاٹ لٹل کے مطابق جہاز میں 5 افراد سوار تھے، جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے قیام کو 25 سال مکمل ہو گئے۔ 1997 میں پاکستان قومی مردم شماری کے انعقاد میں شدید مشکلات کا شکار تھا۔ بار بار تاخیر کے باعث درست آبادی کے اعداد و شمار کا حصول ایک بڑا چیلنج بن چکا تھا۔ اس وقت کے وزیرِ اعظم نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کو ذمہ داری سونپی۔ ہیڈکوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے اس موقع کو نہ صرف مردم شماری کے انعقاد بلکہ ایک جدید شناختی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے استعمال کیا۔مارچ 1998 میں نیشنل ڈیٹا بیس آرگنائزیشن کے قیام کے ساتھ اس منصوبے کا آغاز ہوا۔ 60 ملین ڈیٹا فارم پرنٹ کرکے ملک کے ہر گھر تک...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
    میو ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر معیاری انجکشن لگنے سے زیر علاج 2مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ 4مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مبینہ طو رپر غیر معیاری انجکشن لگنے سے 18 مریض متاثر ہوئے،تمام متاثرہ مریض گھڑی وارڈ میں زیر علاج تھے، جن میں سے زیر علاج 2مریض جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ری ایکشن کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انجکشن کا استعمال روک دیا ۔سیکرٹری صحت عظمت محمود نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انجکشن کے ری ایکشن سے اموات کی تصدیق کی ہے ۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل...
    72 وفاقی اداروں، اور ایپک فورم سے جڑے ہوئے 28اداروں کے تقریبا ًچار لاکھ سے زیادہ متاثرہ،برطرف ملازمین کی تنظیم (ایپک فورم)کے چیئرمین محمد جنید اعوان سے جب بھی ملاقات ہوئی تو انہیں کرپٹ بیوروکریسی اور مختلف حکمرانوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے برطرف لا کھوں ملازمین اور ان سے جڑے ہوئے خاندانوں کے حوالے سے فکر مندپایا،سوال یہ ہے کہ آخر وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود حکمران ان مظلوم ملازمین کے مسائل کو حل کرنا تو درکنار اگر توجہ دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتے تو کیوں ؟کیا ان چار لاکھ ملازمین اور ان سے جڑے ہوئے لاکھوں خاندانوں کی قسمت میں رونا دھونا اور سڑکوں پہ رلنا ہی رہے گا؟ یہ مظلوم ملازمین کب...
    بارسلونا (ویب ڈیسک) سپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی، یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن 3 مارچ کی رات ہوا، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی، گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار ملزموں پر...
    نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) امریکہ میں ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی این این کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوئے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، طیارہ لنکاسٹر ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا، جو جائے حادثہ کے شمال میں واقع ہے اور اوہائیو کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی جانب جا رہا تھا۔ مینہیم ٹاؤن شپ فائر کے سربراہ سکاٹ لٹل نے تفصیلات میں بتایا کہ سنگل انجن...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے اپنی ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد دوبارہ جِم کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے، جو ان کی بحالی اور صحتیابی کے عمل کا حصہ ہے۔ صائم ایوب کو 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کر دیا گیا تھا جب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے دائیں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں مکمل صحتیابی کے لیے 6 ماہ کا آرام تجویز کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی بحالی کے لیے انہیں برطانیہ بھیجا گیا تھا۔ مزید پڑھیں:کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر ٹک ٹاکر کشف علی نے خاموشی توڑ...
    سرینگر(نیوزڈیسک)جموں و کشمیر میں حال ہی میں گلمرگ کے خوبصورت سکی ریزورٹ میں منعقدہ ایک فیشن شو کو لے کر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ بہت سے سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس تقریب کو ”نامناسب“ قرار دیا کیونکہ یہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دفتر نے کہا کہ صدمہ اور غصہ قابل فہم ہے اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں فیشن ڈیزائنر جوڑی شیوم اور نریش کے زیر اہتمام ایلے انڈیا فیشن شو میں ماڈلز کو...
    کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لکڑیوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑے 5 رکشے جل گئے۔ 4 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ Post Views: 1
    بھارتی بیٹسمین و وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔ کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بھارتی کرکٹر نے...
    چین ملائشیا، ترکیہ اور سعودیہ سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خردبرد کرنے، غیر قانونی داخلے، سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی تربیت کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور عالمی معیار کی آئی ٹی تربیت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی اور آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ مزید برآں، ہواوے کی جانب سے اب...
    دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000  نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب اسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ میں چھپائی گئی  120 کلو ہیروئن اور 120 کلو کرسٹل برآمد کر لی گئی۔ یارو چوک چمن کے قریب مسافر بس میں سوار 2 ملزمان...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کی یونیورسٹی نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین بعض افراد میں ”پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم“ (PVS) کا سبب بن رہی ہے، اس سنڈروم کے حیاتیاتی عوامل کے بارے میں زیادہ معلومات موجود نہیں، تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے متاثرہ افراد میں ورزش کی عدم برداشت، شدید تھکن، سن ہونے کا احساس، ذہنی دھند، بے خوابی، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، کانوں میں شور، چکر آنا، پٹھوں میں درد اور مدافعتی نظام میں تبدیلی جیسے علامات دیکھی گئی ہیں۔ عالمی وبا کے بعد سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ ویکسین نے ان کی صحت کو طویل مدتی نقصان پہنچایا، حالانکہ یہ ویکسین لاکھوں...
    لاہور (نیوزڈیسک) میو ہسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے 18 مریضوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ واقعہ ہسپتال کے سینے کے وارڈ میں پیش آیا جس کے بعد انجکشن کا استعمال فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ہارون حامد نے تصدیق کی کہ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔یہ واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسپتال کا اچانک دورہ کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جہاں انہیں ناقص سہولیات اور بدانتظامی کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، اس نے ہسپتال...
    امریکی سیکرٹ سروس نے اتوار کی صبح وائٹ ہاؤس کے باہر ایک مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا جس کے بعد اس مشکوک شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے سامنے خون سے لتھڑی ہوئی گڑیوں کی بارش تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے ’سیکرٹ سروس‘ کے اہلکاروں کو ہفتے کے روز مقامی حکام کی جانب سے ایک اطلاع ملی تھی کہ ایک مشکوک شخص امریکی شہر انڈیانا سے واشنگٹن کی طرف سفر کر رہا ہے، بعد میں اس کی گاڑی وائٹ ہاؤس کے قریب کھڑی پائی گئی۔ سیکرٹ سروس کی...
    اسپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم کے رکن ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اور اس کارروائی میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ آپریشن 3 مارچ کی رات انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کے نظریات کو فروغ دے رہے تھے۔ ان افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان...
    کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں واقع ایک لکڑی کے گودام میں آتشزدگی کے واقعے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔  فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باؤزر کی مدد سے آگ بجھائی گئی، تاہم فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے بھی مدد طلب کی، جس کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے جائے وقوعہ...
    اسلام آباد: پنجاب حکومت نے پرائیویٹ اسپیشل پراسیکیوٹر کو 9 مئی واقعات سے متعلق تمام کیسز میں سپریم کورٹ کے سامنے پراسیکیو شن کی نمائندگی کرنے میں مصروف کر دیا ہے۔ پنجاب پبلک پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 8 مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل جناب ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ کے سامنے 09 مئی واقعات سے متعلق تمام کیسز میں ریاست کی نمائندگی کرنے کے لیے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہر کیس کے منطقی انجام تک پہنچنے پر دو لاکھ روپے فی کیس کی فیس ادا کی جائے گی۔ واضح رہے  ذوالفقار نقوی...
    واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی کارکردگی خراب،، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سرکاری املاک قابضین سے واگزار کرانے کا مطالبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ پیش کردی۔ضلع پشاور کے تنظیمی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی خراب کارکردگی ناقابلِ قبول ہے ، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے ۔اعلامیے میں سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت پشاور کے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل کرنے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ پشاور کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فارن سیکرٹری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ چکلالہ میٹنگ میں جنرل مشرف اور نواز شریف سرنڈر کرنے پر راضی تھے، چکلالہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم نے فوج واپس بلانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق فارن سیکرٹری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اور پرانی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد جنرل مشرف امریکا کی آنکھ کا تارا بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، جنرل جہانگیر کرامت سمیت ان کی...
    بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔ متن میں یہ بات بھی درج کی گئی کہ بنوں میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔ متن میں یہ بات بھی...
    اٹک میں حضرو کے گاؤں خگوانی میں کم عمر لڑکی کے مبینہ فروخت کے بعد نکاح کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے 12 سال کی لڑکی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروائی، کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی کروانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دولہا نعیم، لڑکی کے سوتیلے باپ طیب سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نکاح رجسٹرار افتخار شاہ مٹھو فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں نکاح رجسٹرار نے نمبردار کے ساتھ مل کر 50 ہزار روپے لیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی سے بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    پارٹی کارکنان کا مزید کہنا تھا کہ منتخب  نمائندے اب اس میں اپنا کردار ادا کریں اور اس کے لیے آواز اٹھائیں کیونکہ عوام نے انہیں منتخب کیا ہے،  اس حوالے سے مزید کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف ضلع پشاور نے پشاور کے فنڈز کو دیگر اضلاع میں استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور اراکین اسمبلی کو اس میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع پشاور کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، ساجد نواز اور شانداندنہ گلزار اور مختلف علاقوں کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں پارٹی کارکنان کا...
    بنوں کے تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں بنوں دہشت گردی واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی دھماکے ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق دھماکوں سے قریبی گھر مہندم ہوگئے، جس سے متعدد افراد زخمی اور شہید ہوئے۔ پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے زخمیوں اور شہداء کو اسپتال منتقل کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔مقدمہ تھانہ صدر بنوں کے ایس ایچ او وسیم سجاد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    کراچی: سی پی ایل سی نے کراچی میں فروری میں ہونے والی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خروی کی وارداتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ سی پی ایل سی کےمطابق سال کے دوسرے مہینے میں بھی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتیں مسلسل رپورٹ ہوتی رہیں جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سی پی ایل سی  کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں شہریوں کو ساڑھے تین ہزار سے زائد موٹر سائیکلیوں سے محروم کیا گیا۔ اسی طرح فروری میں شہریوں کو 3773 موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھونا پڑا، اسی مہینے شہری 195 کاروں سے محروم ہوئے۔ سی پی ایل سی نے بتایا کہ فروری کے دوران شہریوں سے 1402 موبائل فون چھینے...
    اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کے معاملے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس پر پشتون عوام کا اعتماد، سوشل میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وقوعہ 23 فروری کا ہے جس کا مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ پولیس نے اسی روز بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے اس سے برآمدگی کی تھی۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف چالان مجاز عدالت میں پیش کرکے اسے جوڈیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ملزمان کی جانب سے خاتون اور اس کی بیٹی پر...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔ اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے...
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کے دوران خاتون کے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا۔ نظام پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
    بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر راچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نےکین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔کیوی...
    ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف پشاور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ پیش کردی۔ ضلع پشاور کے تنظیمی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی خراب کارکردگی ناقابلِ قبول ہے، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے۔سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت پشاور کے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل کرنے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ پشاور کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی کمی جرائم میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔ پولیس کی کاکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی پشاور...
    فوٹو: فائل راولپنڈی میں  مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے زائد استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس سلسلے میں سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے حکم نامہ جاری کردیا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ مساجد میں اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں، تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے زائد استعمال پر پابندی یقینی بنائیں۔سی پی او کے حکمنامے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ یو اے ای اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات...
    ملنے والے بازو کا فنگر پرنٹس لینے کے بعد نادرا حکام کو بھجوائے جائیں گے، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بازو کس کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال واقع رہائشی اپارٹمنمٹ کی دیوار کے قریب سے کٹا ہوا انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 19 میں واقع رہائشی اپارٹمنمٹ کی دیوار کے قریب سے کٹا ہوا انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے، ایدھی رضا کار انسانی بازوں اٹھا کر عزیز بھٹی تھانے لے گئے، جہاں عزیز بھٹی پولیس نے انسانی بازو کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔...
    پشاور: تحریک انصاف ضلع پشاور نے پشاور کے فنڈز کو دیگر اضلاع میں استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور اراکین اسمبلی کو اس میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع پشاور کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، ساجد نواز اور شانداندنہ گلزار اور مختلف علاقوں کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ پشاور پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور گزشتہ تین الیکشن میں پشاور سے پی ٹی آئی کو کامیاب کیا ہے مگر اب پشاور میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس میں نظر انداز کیا جا رہا ہے...