عمر ایوب، بیرسٹر گوہر ، فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک سے اس حکومت کی وجہ سے 27 ارب ڈالر باہر چلا گیا ہے، 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ میں  پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ 20 لاکھ لوگ 40 لاکھ فی کس دے کر بیرون ملک گئے، اس رقم کو ڈالر میں بدلیں تو یہ 27ارب ڈالر بنتے ہیں، ادھر ہم لوگ ڈیڑھ ارب ڈالر کے لیے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ زرداری اور شریفوں کو  پکڑ کر کیوں اندر نہیں کرتے، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید جیل میں ہیں، حسان نیازی اور ہمارے ورکرز جیل میں اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ان کو نظر نہیں آرہا پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہے، قانون کی بالادستی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے یہاں پر سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، غربت کی لکیر سے دو کروڑ لوگ نیچے چلے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جتنے بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ ایوان کے باہر ہوتے ہیں، ایوان مکمل نہیں ہے ہم صرف احتجاج کرنے آئے ہیں، یہ ایوان نامکمل ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ کیسا وفاق ہے جس میں ایک صوبے کی نمائندگی نہیں، ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں، ایسی حکومت رہی تو ملک کا اللّٰہ ہی حافظ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ عمر ایوب

پڑھیں:

میڈیا کا گلا دبایا جارہا، امن وامان کی خراب صورتحال ہے: پی ٹی آئی 

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ میڈیا کا گلا دبایا جارہا، امن وامان کی خراب صورتحال ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹرگوہرکے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بارڈرپرپٹرول کی سمگلنگ ہورہی ہے کون ذمہ دارہے؟انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کا گلا دبایا جارہا ہے، کسان رل گیا ہے،ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ صدر پاکستان کا خطاب ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا، صدر اپوزیشن چیمبرز سے ہوکر گزرے اور نہ ہی تمام اکائیوں کو متحد کرنے والا خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری پوری قوم کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے میں ناکام رہے، ان کی تقریر میں نے نہیں سنی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دریں اثنا صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی بغیر کسی بھی ڈیل کے ہونی ہے، میں بات پر قائم ہوں کہ عمران خان کو تین سے چار ماہ میں باہر آتا دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار میں سے ایک ماہ نکال دیں 3 رہ گئے ہیں بانی پی ٹی آئی اگلے تین ماہ میں جیل سے باہر ہوں گے۔

جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب کا دعویٰ
  • میڈیا کا گلا دبایا جارہا، امن وامان کی خراب صورتحال ہے: پی ٹی آئی 
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب
  • اپوزیشن لیڈر کا حکومت کے خلا ف تحریک تیز کرنے کا اعلان
  • عمر ایوب نے حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا
  • عمر ایوب کا قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان
  • حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فوری کمی کا اعلان کرے، حافظ نعیم
  • جس کی غلطی وہی جوابدہ، پاکستانی سرمایہ لگا ئیں تو باہر سے بھی آئیگا: شہباز شریف
  • ایک ارب ڈالر قسط کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل