سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا  نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلمنٹ  کے مشترکہ اجلاس سے قبل ان کے گھر پر  چھاپہ مارا گیا۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ پڑنے کی وجہ سے میں پارلیمانی کمیٹی میں تاخیر سے پہنچا، مجھے پیغام پہنچانے کی جو کوشش کی گئی وہ مجھے موصول ہوگیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ میرے گھر پر بغیر اطلاع کے چھاپہ مارا گیا تو واپس نہیں جانے دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گھر پر

پڑھیں:

عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں تنگ نظری ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاد کا نام لے کر مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایک عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں تنگ نظری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ بندوق عالم دین کے خلاف کیسے استعمال ہو سکتی ہے، ایک عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا تنگ نظری ہے جہاد نہیں۔

جہاں اکثریت قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی کی پابند ہو اس جمہوریت کو کفر قرار نہیں دیا جاسکتا، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فرقوں کو حکومت اور ریاستی ادارے لڑاتے ہیں، الزام کسی اور پر ڈالتے ہیں، ہمارے خون پر ڈالرز کما کر شرم نہیں آتی۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا  کہ  مولانا حسن جان کو شہید کیا گیا اپنے استاد کے   قاتل کو مجاہد کیسے کہیں؟ دل سے بد دعائیں نکلتی ہیں، یہ مجاہد نہیں، قاتل اور مجرم ہیں، یہ کالی آندھیاں گزر جائیں گی، یہ مدارس، یہ عالم دین رہیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے یوں احساس ہو رہا تھا یہ حملہ حامد الحق پر نہیں میرے گھر میرے مدرسے پر ہوا، یہ حملہ میرے مادر علمی پر ہوا ہے، جے یو آئی اسلحہ کی سیاست نہیں کرتی، ایک مسلمان کی زندگی سے کھیلنا کیا اس کو ہم جہاد کہیں گے؟

انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ لوگ جہاد کا نام لے کر جنت کا راستہ دکھا رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ تم مجاہد نہیں قاتل ہو، مجرم ہو۔ دل سے بد دعائیں نکلتی ہیں، پہلے ہم کہتے تھے اللّٰہ ان کو ہدایت دے، ان مظلوم لوگوں کی بد دعاؤں سے ڈرو۔

متعلقہ مضامین

  • سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ کیوں مارا؟ صاحبہ نے وجہ بتادی
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ سے استعفا مانگ لیا، شن بیت چیف کا منہ پر انکار
  • عالم دین کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے: فضل الرحمن
  • عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں تنگ نظری ہے، مولانا فضل الرحمان
  • مسلمانوں کے درمیان مشترکات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں، عطا تارڑ
  • کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر برآمد
  • کسٹم حکام کی کراچی میں کاروائی، 5 ہزار سےزائد اسمگل شدہ ٹائرز برآمد
  • اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا، پی این پی کیخلاف کارروائی پر اپوزیشن اتحاد کی مذمت