ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فارن سیکرٹری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ چکلالہ میٹنگ میں جنرل مشرف اور نواز شریف سرنڈر کرنے پر راضی تھے، چکلالہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم نے فوج واپس بلانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق فارن سیکرٹری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اور پرانی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد جنرل مشرف امریکا کی آنکھ کا تارا بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، جنرل جہانگیر کرامت سمیت ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ایٹمی دھماکے نہیں چاہتے تھے، جنرل جہانگیر کرامت نے کہا ہمیں اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اورپ رانی ہے، داعش کمانڈرکی حوالگی جیسے واقعات پاک امریکا تعلقات میں نئی بات نہیں ہے۔

سابق فارن سیکرٹری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چکلالہ میٹنگ میں جنرل مشرف اور نواز شریف سرنڈر کرنے پر راضی تھے، چکلالہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم نے فوج واپس بلانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بتایا گیا کہ ہم نے انڈیا کو ایسی جگہ سے پکڑا ہے جہاں سے کوئی نہیں چھڑا سکتا، نواز شریف نے پوچھا سری نگر پہنچ جائیں گے۔؟ جنرل نے جواب دیا آپ کا نام تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

شمشاد احمد نے کہا کہ 12 اکتوبرکو ٹی وی پر یکھا فوج نے مارشل لا لگا دیا، نواز شریف نے فون کال پر کہا شمشاد صاحب یہ آگئے ہیں، میں نے سعودی کراؤن پرنس کو پیغام بھیجا کہ نواز شریف کو کوئی نقصان نہ ہو، سعودی سفیر نے بتایا فکر نہ کریں میری کراؤن پرنس سے بات ہوگئی ہے۔ سابق فارن سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبرکو صبح 7 بجے مجھےجی ایچ کیو بلایا گیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر کہا گیا کہ 3 ماہ ہمارے ساتھ گزاریں، جنرل مشرف سے کہا کہ آپ کی قبولیت کے لیے ہمیں گلف ممالک کا دورہ کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سابق فارن سیکرٹری کہنا تھا کہ امریکا کی نواز شریف کہا کہ نے کہا گیا کہ

پڑھیں:

ہائیکورٹس خود مختار، معاملات میں مداخلت مناسب نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی اور اپنے خدشات کے بارے میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بتایا جب کہ چیف جسٹس نے واضح کیا ہائیکورٹس خود مختار ادارے ہیں ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا، وفد نے خدشات سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ کیا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اُجاگر کیا۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خود مختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے تجویز دی معاملے کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے بار کونسلز کی قانون و انصاف کمشن آف پاکستان میں نمائندگی پر بھی روشنی ڈالی، چیف جسٹس نے وفد کو قانون و انصاف کمشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے وفد کو وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا، پروگرام فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ چیف جسٹس نے وفد کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے بارے میں آگاہ کیا، چیف جسٹس نے بار ممبران کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت معاونت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بارز کے دورے کی دعوت بھی دی، چیف جسٹس نے قانونی برادری کے ساتھ روابط کو اپنی ترجیح قرار دیا اور بتایا سب سے پہلے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا کہ مناسب وقت پر وفد کی بار کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کر سکتا، لیاقت بلوچ
  • پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپاکر برطانیہ سمگل کرنیوالے ملزم کو 8 سال کی سزا
  • رانا ثنا ءاللہ سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مقرر
  • ’فیض حمید گرفتار ہے لیکن قمر جاوید باجوہ سے پوچھا جائے کہ۔۔۔‘ خواجہ آصف نے مطالبہ کر دیا
  • داعش دہشت گرد کی گرفتاری: امریکا کا پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر
  • ہائیکورٹس خود مختار، معاملات میں مداخلت مناسب نہیں، چیف جسٹس
  • شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے: امریکا
  • شریف اللّٰہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، ٹیمی بروس