لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعہ کا پول کھل گیا، پنجاب کے سب سے بڑے میو اسپتال میں یہ صورتحال ہے، دیگر اسپتالوں میں صورتحال کیا ہوگی؟ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ تمام رقوم اشتہارات پر لگارہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ جسے کوئی کام نہیں ملتا وہ لاشوں پر سیاست کرتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میو اسپتال میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ان کی حقیقت سامنے آرہی ہے اور پول کھل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، مریم نواز نے سرکاری فنڈز سے صرف اشتہارات دئیے، میو اسپتال میں ایک پروفیسر کو کہہ رہی ہیں گرفتار کروا دوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ چیف ایگزیکٹو ہیں اور جعلی ہیں, تو استاد کے متعلق یہ بات کررہی ہیں، ایک ایم ایس نے پہلے ہی استعفیٰ دیدیا تھا، ہم نے اکتوبر میں بتایا گیا میو اسپتال میں تین ارب کی ادویات کی کمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس وزیر اعلیٰ کو خط نہیں لکھ سکتے وہ سیکرٹری کو بتائے گا، میو اسپتال میں دو لوگ غلط انجکشن سے وفات پا چکے ہیں، چار کی حالت تشویشناک ہے۔

احمد خان بھچرنے کہا کہ اتنا بڑا بلنڈر ہے بی بی کی بے وقوفی سے پردہ اٹھانا تھا، پنجاب میں گڈ گورننس کا پردہ چاک ہوا ہے، میو اسپتال میں یہ صورتحال ہے تو پنجاب میں کیا صورتحال ہوگی؟

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ڈسٹرکٹ تحصیل اسپتالوں میں پوچھا ہے؟ کیا وہاں ادویات مل رہی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروس کم ہوئی ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں فیصد او پی ڈیز پندرہ فیصد کم ہوئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ لاہور:تو اس کا مطلب ہے کہ اسپتال کی کارکردگی بہتر نہیں ہے، بلز پر ترامیم دیدی ہیں تو وہ اسے بلڈوز کردیں گے۔

وہ کہتی ہیں خواتین ریڈ لائن ہیں تو وہ ریڈ لائن کراس کر چکی ہیں، اسلام آباد میں خواتین کو سڑکوں پر روندا گیا، ستھرا پنجاب میں منصوبے میں کرپشن کی جا رہی ہے، ریڑھی کا تماشا لگا کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔

احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شہریار روپوش ہیں، ان کا اسپتال بند کردیا گیا، ڈاکٹر شہریار نے بی بی کی کارکردگی دکھائی ہے، حکومت کے پاس اشتہار بازی کے علاوہ کوئی چیز نہیں،

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ساڑھے بارہ کروڑ کے صوبہ کیسے چلا رہے ہیں؟ یہ چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور فارم 47 کی وزیر اعلی ہیں، اگر کارکردگی بہتر ہوتی تو اشہارات کا سہارا نہ لینا پڑتا، یہ لوگ خود نمائی و اشتہار کے لیے پنجاب کو مسائل میں جھونک رہے ہیں۔

ہمارے ملک میں لاشوں پر سیاست کرنا ایک طریقہ بن گیا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں لاشوں پر سیاست کرنا ایک طریقہ بن گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میو اسپتال گئی تھیں، پنجاب میں صحت کے بجٹ میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں بیسک ہیلتھ یونٹس کو دوبارہ آباد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کا کام ہے کہ پیسے ملے ہیں تو اس کو استعمال کریں، اللہ تعالیٰ صرف وزیراعلیٰ سے جواب نہیں لیں گے، باقی کی بھی ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سی ای او اور ایم ایس کو سیٹ سے ہٹایا تو بھرپور میڈیا ٹرائل ہوا، غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے میو اسپتال میں دو مریضوں کی وفات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دکھی ہیں اور انھوں نے نوٹس بھی لیا ہے، سابق ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود کا ایک لیٹر سامنے آیا ہے، صوبائی محتسب نے ایک نوٹس میں ایم ایس سے جواب مانگا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایم ایس نے صحیح جواب نہیں دیا جس پر صوبائی محتسب نے نوٹس کیا، ایک ارب 33 کروڑ کے فنڈ میو اسپتال میں موجود ہیں، میو ہسپتال میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں تھی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ملک میں دھرنا ہڑتالوں کو رواج دیا گیا، ڈاکٹرز کو دھرنا اور ہڑتالیں زیب نہیں دیتا، اگر ان سے پوچھا نہ جائے تو یہ نہیں ہوسکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز واحد وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، جو خود اسپتالوں میں جاتی ہیں، استعفیٰ کو بنیاد بنا کر کمپین چلائی گئی، درست معلومات کے بغیر ایک پروپیگنڈہ کا شکار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کے بجٹ میں کسی بھی قسم کی کوئی کٹوتی ںہیں کہ جا رہی، اسپتال کا فرض ہے کہ اس فنڈ سے عوام کو ادویات اور دیگر سہولیات میسر کی جائیں، اس کے باوجود اگر برینولا باہر سے لانا پڑے تو وزیرا علیٰ کا ایکشن لینا بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا جو طریقہ ہے وہ زبان استعمال کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹ کی فیکٹری چلائی جاتی ہے، ایک پراپیگنڈے کو سب کاپی پیسٹ کرنے لگ جاتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پھر غلط انجکشن لگنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے، انجکشن لگانے کیلئے پیچ ٹیسٹ کیا جاتا ہے، انجیکشن کا محلول تیار کرنے میں غلطی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ کیوں مارا؟ صاحبہ نے وجہ بتادی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بخاری نے کہا کہ میو اسپتال میں اسپتالوں میں پنجاب اسمبلی وزیر اعلی ٹاکر وزیر کی کوئی ایم ایس رہی ہیں جا رہی رہی ہے

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے، مزید برآں 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج و معالجے کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، بہت جلد ہمت و ہیلتھ کارڈز کا اجرا مکمل کر دیا جائے گا تاکہ صحافیوں کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اس ضمن میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کی۔ اجلاس میں 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث باقی رہ جانے والی درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل، ڈپٹی سیکرٹری فنانس رافعہ قیوم، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ایس میؤ اسپتال نے بہت غلط طریقے سے بات کی: عظمیٰ بخاری
  • انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی: وزیرِ صحت پنجاب
  • انجیکشن کا مریضوں پر ری ایکشن، مریم نواز نے غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی
  • ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعے کا پول کھل گیا، ملک احمد خان 
  • کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
  • لاہور: ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور  ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • دنیا کا ایسا ملک جہاں 96 سال سے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا
  • خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں: وزیرِاعلیٰ پنجاب
  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی، عظمیٰ بخاری