اسلام آباد میں خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں ایک فاسٹ فوڈ چین کے ایک آؤٹ لیٹ کے قریب ہاجرہ نامی خاتون اور اس کی بیٹیوں پر وحشیانہ حملہ کرنے پر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ مارگلہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری 2025ء کو پیش آیا اور درخواست گزار پر رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا گیا، ہاجرہ نامی خاتون اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایف نائن پارک اسلام آباد کی مشہور فوڈ چین کے قریب موجود تھیں جب ایک سفید مرسڈیز (رجسٹریشن نمبر BGC-521) نے ان کا راستہ روکا، جمال نامی شخص مسلح تھا، متاثرہ کی گاڑی کے قریب آیا اور ہاجرہ کی بیٹی سے کار چھیننے کی کوشش کی جو ڈرائیونگ سیٹ پر تھی۔(جاری ہے)
ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ میں (ہاجرہ) باہر نکلی اور اس سے بحث کرنے کی کوشش کی لیکن جمال اور اس کے دوستوں نے ہم پر وحشیانہ حملہ کیا، انہوں نے مجھے اور میری بیٹیوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور ہمیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اس نے ہمیں پستول دکھا کر ہمارا بیگ چھین لیا جس میں 20 لاکھ روپے نقد اور 10 تولے سونا تھا، اس نے گاڑی میں فرار ہونے سے پہلے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ بتایا گیا ہے کہ جمال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 392، 341، 506-II، 354 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس نے ملزم سے مسروقہ سامان برآمد کرکے چارج شیٹ مجاز عدالت میں پیش کردی جب کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے قریب اور اس
پڑھیں:
بھارت میں اسرائیلی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، تیسرا مشتبہ ملزم بھی گرفتار
بھارت کے شہر کرناٹک میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کی اجتماعی زیادتی کے 4 دن بعد پولیس نے اس جرم میں ملوث تیسرے ملزم کو تامل ناڈو سے گرفتار کرلیا ہے۔
ایسے وقت کے جب متاثرہ اسرائیلی خاتون وطن واپسی کی منتظرہیں، بھارتی پولیس نے گینگ ریپ اور قتل کیس کے تیسرے ملزم کاشی رام کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جسے تامل ناڈو فرار ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دو دیگر مشتبہ افراد ملیش اور چیتن سائی سلیکیتار کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی تصاویر مقامی پولیس نے شائع کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں شرمندہ ہوں؟‘
یہ وحشیانہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی خاتون اور گیسٹ ہاؤس کی مالک بھارتی شہری دو امریکیوں اور ایک بھارتی سیاح کے ساتھ کرناٹک کے گاؤں سناپور کے قریب سفر کر رہے تھے۔
گیسٹ ہاؤس کی مالک کی گواہی کے مطابق، جب وہ ستارہ بینی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے گٹار بجا رہے تھے، تین مشتبہ افراد ان کے پاس آئے اور رقم کا مطالبہ کیا، جب انہوں نے انکار کیا تو حملہ آوروں نے خواتین کے ساتھ آنے والے 3 مردوں پر حملہ کر کے انہیں نہر میں پھینک دیا، جن میں سے ایک آدمی ڈوب گیا۔
عصمت دری اور قتل کے بعد درج کرائی گئی پولیس شکایت کے مطابق حملہ آوروں نے نہر میں پھینکنے سے پہلے مردوں کے سروں کو پتھروں سے کچلنے کی دھمکی دی اور پھر دونوں خواتین کی عصمت دری کی، پانی میں امریکی سیاح ڈینیئل پٹاس تیز کرنٹ کے باوجود پنکج امرت راؤ پاٹل کا ہاتھ پکڑ کر نہر کے کنارے پر تیرنے میں کامیاب ہوگیا۔
مزید پڑھیں: کولکتہ ڈاکٹر ریپ اور قتل کیس، یہ ایسا جرم نہیں کہ مجرم کو پھانسی دی جا سکے، جج نے ایسا کیوں کہا؟
تیسرا شخص، جس کی شناخت بباش نامی مسافر کے طور پر ہوئی ہے، بہہ گیا، زندہ بچ جانے والوں نے صرف اس کی ٹوٹی ہوئی گھڑی کو پانی پر تیرتے دیکھا، وہ اس جگہ پر واپس آئے جہاں ان پر حملہ کیا گیا تھا اور دونوں خواتین کو ڈھونڈ نکالا۔
زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ وہ تباہ ہو گئے تھے، رو رہے تھے اور ان کے چہروں پر دہشت تھی، اس کے بعد یہ گروپ واپس گیسٹ ہاؤس چلا گیا اور بعد میں پولیس میں شکایت درج کرائی، گیسٹ ہاؤس کے مالک نے، جس نے پولیس کو حملے کی اطلاع بھی دی، حملے تک کے واقعات کو بیان کیا۔
’رات کے کھانے کے بعد، ہم نے ستارہ بینی کا فیصلہ کیا، ہم نے اپنے اسکوٹر پر سواری کر کے تنگ بھدرا کینال کے کنارے، ثنا پور جھیل کے قریب گئے، جب ہم ستاروں کو دیکھ رہے تھے اور گٹار بجا رہے تھے، تقریباً 10:30 بجے، ایک موٹرسائیکل پر 3 آدمی ہمارے قریب آئے اور پیٹرول مانگا۔‘
مزید پڑھیں: منی پور، خواتین کے گینگ ریپ کے دلخراش واقعہ پر بھارتی حکومت سوشل میڈیا پر برہم کیوں؟
گیسٹ ہاؤس کی مالک خاتون کے مطابق انہیں بتایا کہ آس پاس کوئی گیس اسٹیشن نہیں ہے بہتر ہوگا کہ وہ ثنا پور میں پیٹرول تلاش کریں، اس موقع پر ایک آدمی نے اچانک 100 روپے کا مطالبہ کیا۔
’وہ ہمیں نہیں جانتے تھے، اس لیے میں نے ان سے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن وہ مطالبہ کرتے رہے، یہاں تک کہ ایک مرد سیاح نے انہیں 20 روپے دے دیے۔‘
جب سیاحوں نے انہیں مزید رقم دینے سے انکار کیا تو ملزمان نے جھگڑا شروع کردیا اور انہیں پتھراؤ کی دھمکیاں دیں، اس کے بعد ان میں سے 2 نے خواتین پر حملہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ تیسرے نے مردوں کو نہر میں دھکیل دیا اور گیسٹ ہاؤس کی مالک پر پتھراؤ کیا۔
مزید پڑھیں: بھارت: وحشیانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے کیا مطالبہ کیا؟
’میرا بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا، دو مشتبہ افراد مجھے گھسیٹ کر نہر کے کنارے لے گئے ان میں سے ایک نے میرا گلا گھونٹ کر میرے کپڑے اتار دیے، ایک کے بعد ایک، انہوں نے مجھے مارا اور زیادتی کی۔‘
حملہ آور گیسٹ ہاؤس کی مالک خاتون کا بیگ چرا کر 2 موبائل فون اور 9500 روپے لے کر فرار ہو گئے، ان میں سے ایک شخص اسرائیلی سیاح کو گھسیٹ کر لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ ’بعد میں جب ہم نے چیخیں ماریں اور روئے تو وہ اپنی موٹرسائیکل پر بھاگ گئے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی سیاح امریکی سیاح بھارت پولیس تامل ناڈو تنگ بھدرا کینال ثنا پور خاتون ستارہ بینی کرناٹک گیس اسٹیشن گیسٹ ہاؤس