ملنے والے بازو کا فنگر پرنٹس لینے کے بعد نادرا حکام کو بھجوائے جائیں گے، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بازو کس کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال واقع رہائشی اپارٹمنمٹ کی دیوار کے قریب سے کٹا ہوا انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 19 میں واقع رہائشی اپارٹمنمٹ کی دیوار کے قریب سے کٹا ہوا انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے، ایدھی رضا کار انسانی بازوں اٹھا کر عزیز بھٹی تھانے لے گئے، جہاں عزیز بھٹی پولیس نے انسانی بازو کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ملنے والا بازو کس انسان کا ہے، فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے لاش کے دیگر ٹکڑے نہیں ملے ہیں، شبہ ہے کہ انسانی بازو کو کہیں اور سے لا کر پھینکا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملنے والے بازو کا فنگر پرنٹس لینے کے بعد نادرا حکام کو بھجوائے جائیں گے، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بازو کس کا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3سال مکمل

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3سال مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل ہوگئے۔بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کیلئے اپنی فوج اور ہتھیاروں بالخصوص میزائل ٹیکنالوجی کو وسعت دینے میں مصروف ہے مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ ہتھیاروں کے حوالے سے اس کاکمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نظام انتہائی مشکوک ہے۔9 مارچ 2022 کو بھارت کا براہموس میزائل پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں آ گرا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑے بڑے ہتھیار رکھنے والے بھارت کے پاس ان ہتھیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

براہموس میزائل کا پاکستان کے علاقے میں گرنا ہندوستاتی افواج اور بالخصوص ان کی ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارت نے اس حادثہ کے بعد پاکستان کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور حادثہ کے ذمہ دار تین اہلکاروں کو بھی برطرف کیا، براہموس میزائل کو پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسی وقت دیکھ لیا تھا جب وہ اپنے مقام سے فائر ہوا اور پھر پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں آگرا۔براہموس میزائل کا پاکستان میں گرنا اقوام متحدہ کے آرٹیکل (2)4 کی صریحا خلاف ورزی ہے مگر اس کے باوجود پاکستان کی جانب سے واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی توجہ نہ دی۔جس روٹ سے براہموس میزائل پاکستان کی سرحد کے اندر آیا وہ بین الاقوامی پروازوں کا روٹ ہونے کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا، بھارت ایک جوہری ملک ہے اور اس طرح کی غیر ذمہ داری خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔پاکستان نے اس واقعہ پر صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تاہم بھارت یاد رکھے کہ افواج پاکستان مستقبل میں اس طرح کی جارحیت کا بروقت جواب دینے کیلئے مکمل چوکس اور منظم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہندوؤں کی جانب سے ممبئی میں اورنگ زیب کے مقبرے کی مسماری کا مطالبہ
  • کراچی: گلشن اقبال سے ملنے والے انسانی بازو کا معمہ حل ہوگیا
  • گلشن اقبال سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا؟ شناخت ہوگئی
  • بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3سال مکمل
  • کراچی: گلشن اقبال میں کٹا ہوا انسانی بازو ملنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
  • گجرات اور نارووال سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار
  • پٹریوں پر بم ملنے کے بعد پیرس کے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر
  • پاکستان کا یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور
  • پاکستان کا یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور