تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
تربیلاغازی(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے، پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔
ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دریائوں اورڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، اور سطح صرف 3 فٹ رہ گئی، تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیم سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 94 ہزار ایکڑفٹ ہے،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی علاقوں کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث برف پگھلنے کا عمل انتہائی سست ہے، اسکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی کرنسی میں بڑی تبدیلی، حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہزار کیوسک ریکارڈ کی تربیلا ڈیم میں پانی کے مقام پر پانی ریکارڈ کیا گیا کے مطابق پانی کی پانی کا
پڑھیں:
کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 6 ریکارڈ
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم سرد اور خشک ہے۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد، مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔
Post Views: 1