کراچی:

شہر قائد میں لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں واقع ایک لکڑی کے گودام میں آتشزدگی کے واقعے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

 فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باؤزر کی مدد سے آگ بجھائی گئی، تاہم فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔

ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے بھی مدد طلب کی، جس کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور ان کے آپریشن کی نگرانی خود ایم ڈی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ہے اور آتشزدگی پر قابو پانے تک واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ

پڑھیں:

خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے اور امریکی خام تیل 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد گر گئیں جس کے بعد خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ المی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد لندن برینٹ خام تیل 1.82 ڈالرکم ہوکر 69.22 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 2.06 ڈالرکم ہوکر 66.20 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر نئے ٹیرف لگانے کے اعلانات کے بعد سے دنیا میں ایک نئی ٹریڈ وار شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے اسی باعث تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا ٹرینڈ دکھا رہی ہیں۔ ماہرین نے آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں، تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہونے کا امکان ہے، اس باعث مہنگائی کی شدت میں کمی آئے گی۔
                                                                  

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • کراچی؛ ٹمبرمارکیٹ کے گودام میں آتشزدگی، 4 رکشے، 3 موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ کی کارکردگی کیخلاف چارج شیٹ
  • ٹرمپ کا کینیڈا سے آنے والی لکڑی اور ڈیری پروڈکٹس پر جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • سمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی، بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ
  • ٹرمپ کی کینیڈا سے آنے والی لکڑی اور ڈیری پروڈکٹس پر ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پربیٹھا شہری لٹ گیا
  • خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں
  • جہلم ویلی: چھم واٹر فال کے قریب کار حادثہ، 2 افراد جاں بحق