دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000  نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب اسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ میں چھپائی گئی  120 کلو ہیروئن اور 120 کلو کرسٹل برآمد کر لی گئی۔ یارو چوک چمن کے قریب مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 19.

2 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ جھنگ میں احمد پور سیال کے قریب دو ملزمان  سے 4.8 کلو افیون، 2.4 کلو چرس اور 9.5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ موٹر وے پل رنگ روڈ پشاور کے قریب کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔  دو ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق شمالی بائی پاس کراچی کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی  25.2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں چھپائی گئی کے قریب

پڑھیں:

پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر ملکی پرواز کے ذریعے چین جا رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمٰن اور نعمان کے نام سے ہوئی، شادی کے نام پر اسمگل کی جانے والی متاثرہ لڑکی بھی زیر حراست ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے کی کوشش کی، پاکستانی لڑکیوں کی چینیوں سے شادی کروانے میں ملوث گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی پر آمادہ کرتے تھے، ملزمان عبدالرحمٰن اور نعمان چینی ایجنٹ پاول کی مدد سے دستاویزات تیار کرتے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاول نامی ایجنٹ بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتا، ملزمان پاکستانی لڑکیوں کے سفری دستاویزات اور دیگر سہولت کاری کرتے۔ 

ترجمان کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ سے 10 لاکھ میں معاملات طے کیے تھے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی سے 10 لاکھ روپے ادھار لینے کا اسٹامپ پیپر بھی کروایا، ملزمان کو تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کی کارروائیاں، 311.95 کلو گرام منشیات برآمد،11ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مسافروں کے قبضے سے 8 کلو منشیات برآمد
  • ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
  • موٹر وے ایم 1 کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی برآمد
  • راولپنڈی: اغواء اور قتل کے ملزمان کو سزائے موت و جرمانے کی سزا سنا دی گئی
  • لاہور ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے دو مسافر گرفتار
  • اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی سے موبائل ہتھیانے والے گینگ کے کارندے گرفتار
  • منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد