بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔ متن میں یہ بات بھی درج کی گئی کہ بنوں میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔ متن میں یہ بات بھی درج کی گئی کہ بنوں میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، دھماکوں سے آس پاس کے گھر منہدم ہو گئے، جس میں مکین لوگ زخمی اور شہید ہوئے۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ شہداء اور زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے ہسپتال پہنچا دیا، دہشت گردوں کے حملے سے 6 گاڑیاں مکمل جل گئی جبکہ متعدد کو فائرنگ سے نقصان پہنچا ہے جبکہ کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد؛ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد کا معاملہ میں پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا، واقعہ 23 فروری 2025 کو پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، متن مقدمہ کے اندراج کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا، ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔
خاتون کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا، ہمارے بیگ چھین لیے گئے، جن میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا بھی موجود تھا۔
متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔