شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہنجر وال ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ،اچھرہ میں بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چونگی امر سدھو میں30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ،ہیر کے علاقہ نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور: موٹر وے پر ملے 2 گمشدہ بچے والدین کے حوالے

— فائل فوٹو

لاہور موٹر وے پولیس نے موٹر وے سے ملنے والے 3 اور 4 سال کے گمشدہ بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 4 سالہ سدرہ اور 3 سالہ علی گھر سے ٹافیاں لینے نکلے اور بھٹک کر موٹر وے پہنچ گئے۔

قیوم آباد سے گمشدہ بچہ بازیاب

کراچی ساؤتھ زون پولیس نے قیوم آباد سے گمشدہ تین...

موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں بچے روتے ہوئے شیخوپورہ کے نزدیک موٹر وے پر ملے تاہم قریبی مساجد میں اعلانات اور مقامی لوگوں سے رابطے کے بعد بچوں کے والدین کو تلاش کر لیا گیا۔

تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں مختلف بند شاہراہیں کھل گئیں
  • لاہور؛ 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد
  • لاہور: موٹر وے پر ملے 2 گمشدہ بچے والدین کے حوالے
  • باپ کو جگر دینےوالی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی
  •  باپ کو جگر دینے والی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی
  • کراچی: لیاری ندی سے نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں 2 کمسن بہن بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق
  • مریم نواز حکومت کا "موٹرسائیکل لین" کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہو گیا؟
  • بارات میں پیسے لوٹنے والا 14 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک