اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میو اسپتال کا واقعہ افسوسناک ہے، اس کی حقیقت سامنے آرہی ہے، پول کھل گیا ہے، ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان بی بی کے دور میں پنجاب میں اسپتالوں کی کارکردگی درست نہیں ہے، کل خواتین کو اسلام اباد میں گھسیٹا گیا ہے، صرف پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے گھر توڑنے کے سوا ان کا کوئی کام نہیں ہے، انہوں نے میو اسپتال میں صرف تماشا لگایا۔

ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ یہ صرف پنجاب بنک کے زریعے پیسے دے رہے ہیں جہاں لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، یہ لوگوں کی عزت نفس مجروع کر کے پیسےکیوں دے رہے ہیں، اس حکومت کے پاس سوائے اشتہار بازی کے اور کوئی کام نہیں ہے، یہ مارشل لا کا دور چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور کیں غلط انجکشن لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ساڑھے بارہ کروڑ افراد کا صوبہ ہے، اتنے بڑے صوبے کو یہ کس طرح چلا رہے ہیں، ہر اشتہار میں نئے نئے ڈریسز اور پوز بنائے گئے ہیں، میو ہسپتال کا واقعہ افسوسناک ہے اس کی حقیقت سامنے آرہی ہے جو پول کھل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے سرکاری فنڈز سے صرف اشتہارات دئیے، میو ہسپتال پہنچ کر ایک پروفیسر کو کہہ رہی ہیں انہیں گرفتار کروا دوں تو آپ چیف ایگزیکٹو ہیں اور جعلی ہیں تو استاد کے متعلق یہ بات کررہی ہیں، ایک ایم ایس نے پہلے ہی استعفیٰ دیدیا تھا اکتوبر میں بتایا میو ہسپتال میں تین ارب روپے ادویات کی کمی ہے، اتنا بڑا بلنڈر ہے بی بی کی بے وقوفی سے پردہ اٹھانا تھا گڈ گورننس کا پردہ چاک ہوا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ میو ہسپتال میں اگر صحت یہ صورتحال ہے تو پنجاب میں کیا صورتحال ہوگی، ڈسٹرکٹ تحصیل ٹی ایچ کیو اور بی ایچ کیوز میں پتہ کیا ہے وہاں ادویات مل رہی ہیں، پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں سال بھر میں او پی ڈی تین فیصد کم ہوئی ہے تو ہسپتال کی کارکردگی بہتر نہیں ہے، پندرہ فیصد  او پی ڈیز پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہے بلز پر ترامیم دیدی ہیں تو وہ اسے بلڈوز کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتی ہیں خواتین ریڈ لائن ہیں تو وہ ریڈ لائن کراس کر چکی ہیں اسلام آباد میں خواتین کو سڑکوں پر روندا ہے، ریڈی والوں کےلیے پونے دو لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیا ہے اربوں روپے کی کرپشن پر جا رہے ہیں جس طرح ستھرا پنجاب اب ریڑھی اور میو ہسپتال کا تماشا لگاکر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملک احمد خان میو ہسپتال وزیر اعلی نے کہا کہ نہیں ہے رہے ہیں

پڑھیں:

خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں: وزیرِاعلیٰ پنجاب

مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوی پیغام میں کہا ہے کہ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔

اسلام میں عورت کے کردار کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت و احترام اور حقوق دیے گئے، نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بیٹی کی عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔

ن لیگ نے خواتین پر تشدد کیخلاف قانون سازی کی ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق قانون سازی کی۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے دورِ حاضر میں خواتین کو جاری چیلنجز کے حوالے سے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہیں۔

خواتین میں تعلیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوش حال پنجاب کی ضمانت ہیں۔

اپنی ذات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس
  • وزیراعلی نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پرری ایکشن کا نوٹس
  • معروف ٹک ٹاکر پر کار سواروں کی فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
  • لاہور: میو ہسپتال کا تنازع شدت اختیار کرگیا، وزیر صحت اور سیکریٹری ادویہ کی قلت سے آگاہ تھے
  • کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
  • لاہور: ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور  ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • دنیا کا ایسا ملک جہاں 96 سال سے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا
  • خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں: وزیرِاعلیٰ پنجاب
  • مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق