وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک کی بحالی کو یقینی بنایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 9 اقتصادی زونز پر چین کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ انڈسٹری کے لیے 23 مارچ سے بجلی کے نرخ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بجلی کے نرخ میں کتنی کمی ہوگی اس کی تفصیلات وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کا ریلوے نظام 150 سال پرانا ہے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔اولین ترجیح ٹرینوں کو بروقت روانہ کرنا، ان کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا اور کارگو سروسز میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہیں جنہیں چھڑانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی جس سے اربوں اور کھربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے، بیرسٹر سیف

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں،یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں اپنی تصاویر کی نمائش کر رہے ہیں، اگران کی کوئی کارکردگی ہوتی تو انہیں فارم 47 کے ذریعے حکومت نہ بنانی پڑتی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں تیسری بار حکومت میں آئی ہے، اپنی ناقص کارکردگی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز اپنی نشستیں ہار چکے تھے،اگر فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو آج باپ بیٹی دوبارہ لندن میں ہوتے۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا صحت کارڈ منصوبہ مخالفین کو کھٹک رہا ہے۔ ہمیں خوشی ہوگی اگر دیگر صوبے بھی صحت کارڈ منصوبہ متعارف کرائیں۔ مخالفین اشتہارات کے بجائے حقیقی عوامی فلاحی منصوبے شروع کریں۔ حقیقی کارکردگی خود بولتی ہے، اسے لمبے لمبے اشتہارات کی ضرورت نہیں پڑتی۔

متعلقہ مضامین

  • حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ
  • 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی: حنیف عباسی
  • عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے، کرایوں میں کمی کا اعلان
  • عید کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، وزیر ریلوے
  • وزیر ریلوے کا عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان  
  • ایم ایل ون کے حوالے سے یو اے ای کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، حنیف عباسی
  • بھارتی میڈیا ڈر گیا ہے، اس لیے اب سچ نہیں بول سکتا، فاروق عبداللّٰہ
  • فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے، بیرسٹر سیف
  • میکرو اقتصادی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم