وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ یو اے ای اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔
حنیف عباسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک کی بحالی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے  بتایا کہ 9 اقتصادی زونز پر چین کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ انڈسٹری کے لیے 23 مارچ سے بجلی کے نرخ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بجلی کے نرخ میں کتنی کمی ہوگی اس کی تفصیلات وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کا ریلوے نظام 150 سال پرانا ہے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اولین ترجیح ٹرینوں کو بروقت روانہ کرنا، ان کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا اور کارگو سروسز میں بہتری لانا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہیں جنہیں چھڑانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی جس سے اربوں اور کھربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دشمن کا جال بن چکا ہے اور بدقسمتی سے ہمارے ہی کچھ لوگ ان کے سہولت کار بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں پاکستان لا کر بسایا گیا ان سے بھی جواب طلبی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چاہے وہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) ہو یا خوارج کی صورت میں خطرات ہوں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بیرون ملک بھاگنے والے بھگوڑوں نے ریاست پر حملہ کیا اور اگر خاموش رہے تو حالات اس نہج پر پہنچ جائیں گے کہ رات کو اسلام آباد میں ریستوران جانا بھی مشکل ہو جائے گا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ اب پاکستانی قوم کو کھڑا ہونا ہوگا اور بھگوڑوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ جو ملک کی سلامتی سے کھیل رہا ہے وہ کوئی احسان نہیں کر رہا اور قوم کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام خطرات پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن قومی بیداری اور عمل کی ضرورت ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے نے کہا کہ انہوں نے ہے اور

پڑھیں:

حکومت پاکستان کا 15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان

حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے بدترین توہین مذہب، توہین رسالت و صحابہ و اہل بیت کو روکنے کے حوالے سے 15 مارچ اسلامی فوبیا کے دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں گستاخانہ ویڈیو بنانے کے مرتکب شخص کو پولیس اہلکار نے حوالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے 15 مارچ 2025 یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا۔

عوام میں توہین مذہب کے متنازع مواد کو روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات صوبائی سیکریٹری مذہبی امور، اوقاف پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان، مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو جاری کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں اپر کوہستان: توہین رسالت کے الزام میں گرفتار چینی باشندہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عوام الناس میں آگاہی کے حوالے سے ملک بھر کی مذہبی قیادت ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمان، علامہ محمد افضل حیدری، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر، مولانا عبد المالک سے لائحہ عمل بنا کر عوام الناس میں آگاہی مہم چلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلامی فوبیا اعلان توہین رسالت توہین مذہب حکومت پاکستان سوشل میڈیا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت اندرون سندھ میں غیر مستند دائیوں کے حوالے سے رپورٹ
  • حکومت پاکستان کا 15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان
  • ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹد فلم نی جا2 کے حوالے سے گانا جاری کر دیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اسد قیصر
  • پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
  • ٹرمپ کا آیت اللہ علی خامنہ ای کو خط‘جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور نیا معاہدہ کرنے کی پیشکش
  • عافیہ کیس: امریکہ سے معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر حوالے کر دیا: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا
  • عافیہ واپسی کیس؛ امریکا سے معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر حوالے کردیا؟ عدالت کا سوال