Nawaiwaqt:
2025-03-10@13:33:10 GMT

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا

 انٹر بینک میں  امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دکھائی دیا۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 599 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 997 پر آ گیا۔  کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 48 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان

امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز میں 8 مزید پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن ملک واپس پہنچیں گے،

آئندہ ہفتے ڈی پورٹ ہونے والے صرف 2 پاکستانیوں کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔غیرقانونی طور پر مقیم ملک بدر کیے جانے والے افراد کی دستاویزات کے مطابق 6 پاکستانی شہریوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، 2 پاکستانی شہریوں کا ریپ اور منشیات کا ریکارڈ ہے، غیر قانونی تارکین وطن میں رحمان، سلیم، نواز، سلمان، عظیم، خان، خالد مسیح بھی شامل ہیں۔

ان شہریوں کو خصوصی امریکی طیارے سے پاکستان کے نور خان ایئربیس پر پہنچایا جائے گا۔امریکا نے پاکستانی شہری کو غیر قانونی قرار دے کر ملک بدر کر دیا۔ 56 سالہ سید رضوری کو امریکا سے 25 فروری کو ملک بدر کیا گیا تھا، امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری کی تصویر بھی شیئر کردی۔2017 میں امریکا میں داخل ہونے والے سید رضوری امریکی شہر ڈیلاس میں رہائش پذیر تھے، ان کی گرفتاری 31 جنوری کو عمل میں لائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع، جانیے کون کتنا مہنگا ہے؟
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج،کاروبار کے آغاز پر 330 پوائنٹس کا اضافہ
  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا، شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس تک کمی کا مکان
  • موٹر وے ایم 1 کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی برآمد
  • امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان
  • ملک کی بڑی کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں کا وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار
  • رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • اس ہفتے 13 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 20 کی قیمتیں کم ہوئی
  • چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے ہو گئے