سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سٹی 42 : جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔
یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
طلبی کے نوٹسیز جن افراد کو جاری کئے گئے ان کے نام
’’آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک‘‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے کافی مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام افراد اس معاملے میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کو بذریعہ نوٹس 7 مارچ 2025ء دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے، نوٹسیز میں ان تمام افراد پر واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں ۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا جے ا ئی ٹی افراد کو
پڑھیں:
یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار ثمر جعفری نے سوشل میڈیا پر یادگار تصاویر شیئر کردیں۔
کمسن بچوں کی شادی کے موضوع پر مبنی ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ثمر جعفری اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی متعدد خوبصورت تصاوری شیئر کی ہیں، جن میں ان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر بھی شامل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Samar Jafri (@samarjafri_)
ایک تصویر میں ثمر جعفری دوستوں کے ساتھ انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں تو کسی تصویر میں وہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں، ایسی ہی ایک تصویر انہوں نے اپنے بچپن کی بھی شیئر کی ہے۔
اداکار ثمر جعفری کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی