Nawaiwaqt:
2025-03-09@04:23:05 GMT

امریکا سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانی بے دخل، 3 زیرحراست

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

امریکا سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانی بے دخل، 3 زیرحراست

امریکا، قبرص، سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 3 کو بلیک لسٹ ہونے پر کراچی میں حراست میں لے لیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا پہنچے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔قبرص پہنچے 1 پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس کر دیا۔ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی بے دخل کر دیا گیا۔سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 1 پاکستانی کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب میں ویزہ منسوخ کر کے 2 کو واپس بھیجا گیا۔سعودی سسٹم میں ویزہ ریکارڈ نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد المیعاد قیام، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، کام سے مفرور، چوری کے الزامات اور پاسپورٹ گم کرنے پر 26 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔متحدہ عرب امارات میں زائد المیعاد قیام اور بلیک لسٹ ہونے پر 3 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔ بحرین میں سیکورٹی رسک کہہ کر ایک پاکستانی کو واپس بھیج دیا گیا۔اس کے علاوہ ایران سے بھی ایمرجنسی دستاویزات پر 1 کو بے دخل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی کو دیا گیا

پڑھیں:

امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ، سی آئی اے کو تشویش

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کئی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت موسم گرما تک متعدد ممالک میں قونصل خانے ختم کیے جائیں گے اور وہاں تعینات مقامی ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام محکمہ خارجہ کی جانب سے انتظامی تبدیلیوں کا حصہ ہے، لیکن اس فیصلے پر قومی سلامتی کے امور پر منفی اثرات پڑنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

سی آئی اے حکام نے اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ ان کے مطابق کئی ممالک میں امریکی سفارتی مشنز کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہو سکتا ہے اور مزید ممالک میں بھی امریکی سفارتی سرگرمیوں میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی عورت دنیا کے دیگر ممالک  سے زیادہ محفوظ ہے، تاشفین صفدر
  • امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ، سی آئی اے کو تشویش
  • امریکہ سمیت کئی ممالک نے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا 
  • امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ
  •  مختلف ممالک سے مزید 37پاکستانی ڈی پورٹ
  • امریکا، سینیگال سمیت 8 ملکوں سے مزید 37 پاکستانی بے دخل، 3 زیرحراست
  • ٹرمپ کی پالیسیاں اور عالمی تجارتی جنگ
  • افغان اور پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؟
  • پاکستانیوں کے لیے خطرہ، جلد امریکا میں داخلے پر پابندی کے خدشات بڑھ گئے