City 42:
2025-03-09@03:47:00 GMT

 مختلف ممالک سے مزید 37پاکستانی ڈی پورٹ

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک:  امریکا، سینیگال اور قبرص سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانی باشندوں کوڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں سے 3 شہریوں کو بلیک لسٹ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا جانیوالے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے واپس پاکستان بھجوا دیا،قبرص پہنچے ایک پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس پاکستان بھیج دیا۔

سینیگال میں انسانی سمگلنگ ملوث ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا جبکہ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا۔

بشری بی بی کی 3 اہم مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

سعودی عرب میں ویزہ منسوخ ہونے پر 2 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا جبکہ سعودی سسٹم میں ویزہ ریکارڈ نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد المیعاد قیام، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، کام سے مفرور، چوری کے الزامات اور پاسپورٹ گم کرنے پر 26 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں زائد المیعاد قیام اور بلیک لسٹ ہونے پر 3 پاکستانی بے دخل ہوئے، ایران سے بھی ایمرجنسی دستاویزات پر ایک پاکستانی باشندے کو بے دخل کیا گیا جبکہ بحرین میں سکیورٹی رسک قرار دے کر ایک پاکستانی کو واپس بھیج دیا گیا۔ 
 

پنجاب میں نوجوانوں کیلئےا انٹرن شپ کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایک پاکستانی دیا گیا

پڑھیں:

پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی خواتین کی مختلف شعبہ ہائے حیات میں ترقی کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور اپنے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے اپنے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ فیملی یونٹ سے لے کر افرادی قوت تک، تعلیم سے لے کر صحت کی دیکھ بھال تک پاکستانی خواتین نے کمیونٹیز کی پرورش، علم کو آگے بڑھانے اور جدت طرازی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم انکے اس سفر کی خوشی مناتے ہیں جو انہوں نے طے کیا ہے ،وہ رکاوٹیں جو انہوں نے عبور کی ہیں اور دقیانوسی تصورات جن کو انہوں نے پاش پاش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی خواتین کے اس سفر پر فخر ہے اور ہم ایک ایسے معاشرے کی ترقی میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں جہاں خواتین ترقی کر سکیں اور اپنی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔\932

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
  • پاکستانی عورت دنیا کے دیگر ممالک  سے زیادہ محفوظ ہے، تاشفین صفدر
  • امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان
  • امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا
  • سعودی عرب : مختلف علاقوں میں پیر تک شدید بارش کا امکان، سعودی محکمہ موسمیات
  • امریکا سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانی بے دخل، 3 زیرحراست
  • امریکہ سمیت کئی ممالک نے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا 
  • امریکا، سینیگال سمیت 8 ملکوں سے مزید 37 پاکستانی بے دخل، 3 زیرحراست
  • افغان اور پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؟