اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 32 ہزار 500 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی سولر سسٹم فراہم ہوگا، بجلی سے محروم، انتہائی متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے افراد کو سولر پینل، کنٹرولر، بلب، پنکھا اور بیڑی دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں بجلی کے مسائل کی وجہ سے سولر سسٹم کا آغاز کیا ہے، ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں کو فری سولر سسٹم دے رہے ہیں، ڈی آئی خان کے لوگوں نے زیادہ اپلائی کیا ہے ہم میرٹ پر سولر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کو کہہ دیا کہ قرعہ اندازی ہوگی، مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے، مقابلے میں کے پی لیڈ کرتا رہا ہے، میں کارکردگی پر سب کو چیلنج دیتا ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گھرانوں کو سولر سسٹم مفت سولر

پڑھیں:

انفینکس نے سولر پینل فون کا ماڈیول پیش، خصوصیات و تفصیلات جانیں

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر پینل نصب ہوگا۔

مذکورہ موبائل کے بیک کیسنگ پر انتہائی چھوٹے ذرات سے تیار کیا گیا جدید ٹیکنالوجی سے لیس سولر پینل نصب ہوگا جو کہ موبائل کے کور جیسا دکھائی دیتا ہے۔مذکورہ پینل کے اندر سے ہی تاروں کے ذریعے اسے بیٹری سے جوڑا گیا ہے جو کہ بیٹری کو چارجنگ سپلائی فراہم کرے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف چاہے تو مذکورہ سولر پینل کو نکال بھی سکے گا اور سولر پینل کے بجائے روایتی طریقے سے بجلی سے فون چارج کر سکے گا۔

مذکورہ سولر پینل دینے کا مقصد ہنگامی حالات میں بجلی کی عدم دستیابی پر فون کو چارجنگ فراہم کرنا ہے، اس لیے کمپنی نے فون میں سولر پینل کے بغیر روایتی طریقے سے چارجنگ کا آپشن بھی رکھا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ پیش کیے گئے ماڈیول کو حقیقی معنوں میں کب تک عام صارفین کے استعمال کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے دو سال کے اندر پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ھکومت کی ناکامی کی ذمہ دار" خارجہ پالیسی"
  • انفینکس نے سولر پینل فون کا ماڈیول پیش، خصوصیات و تفصیلات جانیں
  • کے پی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروادی
  • ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا
  • وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
  • حکومت سندھ نے 2 لاکھ سے کم آمدنی والے گھرانوں میں سولر ہوم سسٹم کی تقسیم شروع کردی
  • حکومت خیبر پختونخوا کا دہشت گردی کی روک تھام میں وفاق کے کردار پر برہمی کا اظہار
  • فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز : عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں : مریم نواز