Daily Mumtaz:
2025-03-09@03:53:03 GMT

پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، پہلا آڈیو پیغام جاری

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، پہلا آڈیو پیغام جاری

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آ گئی، انہوں نے اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا۔

ویٹیکن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ روز سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں سے زیرِ علاج رہنے والے مذہبی پیشوا نے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق دعا پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

88 سالہ پوپ فرانسس کا آڈیو پیغام سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شام کی عبادت کے دوران سنایا گیا۔

پوپ فرانسس کی طبیعت مستحکم ہونے پر بدھ کو انہوں نے کرسی پربیٹھ کر کام کیا، انہیں جسمانی مشق بھی کرائی گئی۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے سبب 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس

پڑھیں:

پوپ فرانسس کی علالت سے ویٹیکن میں غیر یقینی صورتحال، اہم تقریبات معطل

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس کی علالت کے باعث ویٹیکن میں معمول کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ کیتھولک چرچ میں بے یقینی کی فضا چھا چکی ہے۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر پر سیاحوں اور زائرین کی آمد و رفت جاری ہے، لیکن ویٹیکن کے اندر پوپ کے مصروف ترین معمولات معطل پڑے ہیں۔ پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد سے اہم مذہبی اجتماعات، ملاقاتیں اور سفارتی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ویٹیکن سیکیورٹی کے نگران سوئس گارڈ کے ترجمان ایلیاہ سینوٹی کے مطابق، "ہم کم سے کم خدمات انجام دے رہے ہیں، پوپ کی غیر موجودگی میں کارڈینلز کچھ دعائیہ اجتماعات کی قیادت کر رہے ہیں، لیکن زیادہ تر سرگرمیاں ملتوی ہو چکی ہیں۔"

ویٹیکن کے مختلف محکموں میں روزمرہ کی سرگرمیاں کسی حد تک جاری ہیں، تاہم پوپ کی بیماری کے باعث مستقبل کی منصوبہ بندی مشکل ہو گئی ہے۔

88 سالہ پوپ فرانسس 14 فروری سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے، جب انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث روم کے جیمیلی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے بارے میں کسی حتمی پیشگوئی سے گریز کیا ہے، جس کی وجہ سے ویٹیکن میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے گیس سپلائی کی بہتری کیلیے ایس ایس جی سی کو 25 ارب کے فنڈز جاری کردیے
  • کراچی میں 90 فیصد گیس مسائل حل، سوئی سدرن کو 25 ارب روپے فنڈز جاری
  • پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ، خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اسحاق ڈار کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
  • پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
  • مریم نواز نے میو ہسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا 
  • شکر کریں گرفتار نہیں کرایا‘، مریم نواز کا ناقص انتظامات پر ایم ایس میو اسپتال کو ہٹانے کا حکم
  • ’شکر کریں گرفتار نہیں کرایا‘، مریم نواز کا ناقص انتظامات پر ایم ایس میو اسپتال کو ہٹانے کا حکم
  • پوپ فرانسس کی علالت سے ویٹیکن میں غیر یقینی صورتحال، اہم تقریبات معطل
  • ٹرمپ، پوپ فرانسس اور 300 سے زائد افراد نوبیل امن انعام کے لیے نامزد