Islam Times:
2025-03-06@19:25:22 GMT

کوئٹہ، ڈکیتی کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

کوئٹہ، ڈکیتی کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

پولیس کے مطابق نواں کلی میں دو ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے، دکاندار نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک کو موقع پر ہلاک، دوسرے کو زخمی کیا۔ جو بعد ازاں ہلاک ہوا۔ دکاندار بھی زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک، جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آج افطاری کے وقت نواں کلی کوئٹہ میں دو ڈاکو اسٹیشنری کی دوکان گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران دوکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ تاہم بعد ازاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا سکا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ۔ زخمی ڈاکو زندہ تھا، جسے دکاندار کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو ہسپتال منتقلی کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوکاندار بھی زخمی ہوا۔ جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دو ڈاکو

پڑھیں:

کراچی: قائد آباد میں مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا


کراچی کے علاقے قائدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں بھی مزاحمت پر ایک شخص جان سے گیا۔

قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے بابر نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 شہری اور ڈاکو دونوں کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شہری بابر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو ورثاء اور پولیس اہلکار اسپتال سے واپس تھانے لے جانے لگے کہ راستے میں وہ بھی ہلاک ہوگیا۔

 پولیس حکام کے مطابق بابر اسی علاقے کا ہی رہائشی تھا جبکہ وہ بطور اسٹیٹ ایجنٹ کام کرتا تھا جبکہ علاقے میں اس کا سوئمنگ پول بھی تھا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے قائد آباد پر احتجاج بھی کیا جو کچھ دیر بعد ختم کردیا گیا۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ کے علاقے میں بس اڈے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر وسیم نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس حکام کے مطابق وسیم کو ملزمان نے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔ ملزمان وسیم سے اس کی موٹر سائیکل چھین رہے تھے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: 5 روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتل
  • کراچی، رمضان کے پہلے 4 روز میں 4 شہری ڈکیتی مزاحمت پر زندگی سے محروم
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی: قائد آباد میں مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا
  • کراچی میں ایک اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل، رواں سال کی تعداد 17 ہوگئی
  • 2 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر12شہری قتل، 41 زخمی ہوئے
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی