پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند،
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند ہے متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال کشیدہ ہے
کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونےسےیومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو پہلےہی لنڈی کوتل منتقل کیاجاچکا ہے، طورخم سرحدی گزرگاہ اور مضافات میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پاک افغان سرحد پر فورسز کے اضافی دستے تعینات ہیں۔
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نےکہا ہےکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت لیگ میں شامل افراد کے ساتھ دوستی بڑھا سکتی ہے، اس کاروباری شخصیت کے تعلقات بکیز کے ساتھ ہیں اور ماضی میں بھی کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے کاروباری شخصیت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہےکہ وہ مشکوک شخص اپنے ہدف کو مہنگے تحفے اور جیولری کی لالچ دے کر پھنسا تا ہے۔ مذکورہ کاروباری شخص پرائیویٹ پارٹیز میں بلانے اور ٹیم ممبرز کی فیملیز کو گفٹ دینےکی کوشش کر رہا ہے اور آئی پی ایل میں شامل افراد کے قریب آنےکی کوشش کر رہا ہے، مشکوکت شخص کو ٹیم ہوٹلز اور میچز کے دوران دیکھا گیا ہے۔