امریکا: آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
امریکا میں جس وقت دنیا کی معروف ترین شوبز شخصیات ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فنکشن میں مدعو تھیں، اِسی دوران وہاں 3 اشاریہ 9 شددت کا زلزلہ آیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی ہالی ووڈ میں ایوارڈ تقریب سے محض چند میل کے فاصلے پر بتایا گیا ہے۔
اس زلزلے سے کسی قسم کی تباہی یا شہریوں کے زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق ان زلزلوں کے جھٹکوں کو ریاست لاس اینجلس میں میلوں دور تک محسوس کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا میں اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی
امریکی ریاست نیو جرسی کے ہوئی اڈے سے اڑان بھرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
خبرایجنسی کے مطابق نیو جرسی میں ایک کارگو کمپنی کے ہوائی جہاز میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ نیوورک انٹرنیشنل پر دوبارہ اتار لیا۔
رپورٹ کے مطابق کارگو ہوائی جہاز ساز و سامان لے کر انڈیانا پولیس جارہا تھا، اڑان بھرنے کے بعد جب یہ سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔
خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لینڈنگ سے قبل رن وے پر فائر بریگیڈ تیار تھی جس نے فوری اقدامات کر کے آگ کو بجھا دیا تاہم کچھ کارگو کو نقصان پہنچا ہے۔