Jang News:
2025-03-04@10:26:07 GMT

مظفر گڑھ: 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

مظفر گڑھ: 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا

—فائل فوٹو

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملتان: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

ملتان کے علاقہ دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فریقین بس اڈے پر کام کرتے تھے، ان میں جھگڑا چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پر تیزاب پھینک دیا

پڑھیں:

پولیس کی گاڑیاں چلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد

شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات  میں شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

دورانِ سماعت ملزمان نے ترمیمی فرد جرم کی صحت جرم سے انکار کیا۔

لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، شاہ محمود قریشی

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی

عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کی ہے۔

شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، یاسمین راشد اور زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔

عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • مظفرگڑھ: 2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا
  • ’کِس ایموجی‘ بھیجنے پر شوہر نے بیوی اور اس کے دوست کو قتل کردیا
  • لاہور: خاتون نے سوتن کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی
  • پولیس کی گاڑیاں چلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد
  • شہری کے اغوا، قیمتی موبائل چھینے میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار
  • گجرات: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 6 افراد قتل، آئی جی پنجاب کا نوٹس
  • لاڑکانہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار