مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر کے اغواء و قتل کیس میں ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
آج مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
شیراز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیراز اس کیس کا گواہ ہے، اسے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزم شیراز کو اعترافی بیان کے لیےجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔
سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کیا اہمیت ہے، ہمیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم شیراز کو عدالت میں تفتیشی افسر نے پیش کیا ہے۔ تفتیشی افسر نے ملزم شیراز کو3 فروری کو اعترافی بیان کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ قانون کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر بھیجنا چاہیے تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم شیراز کو اے ٹی سی کورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک نیا موڑ اس وقت آگیا جب مرکزی ملزم ارمغان کے شریک ملزم شیراز نے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس: نامزد ملزم ارمغان کا رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کا انکشاف
کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں زیرحراست ملزم شیراز کا اعترافی بیان قلمبند کرنا ہے، عدالت درخواست منظور کرکے بیان قلمبند کرلے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کا اعترافی بیان قلمبند کرنے کے لیے آج ملزم کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ جس میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ملزم کو عدالت کی جانب سے سوچنے کا وقت دیا گیا۔
اعترافی بیان قلمبند کرنے سے قبل عدالت نے ملزم سے پوچھا تو شیراز نے عدالت کو بتایا کہ میں اعترافی بیان قلمبند نہیں کرانا چاہتا مجھ پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پولیس کا دباؤ ہے۔
انہوں نے کہاکہ انہیں کہا گیا ہے کہ اگر اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔
ملزم کے بیان پر عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی گئی۔
عدالت نے کہاکہ ملزم کے مطابق اس نے آج تک پولیس کو جو کچھ بتایا وہ بطور گواہ بتایا ہے، کیوں کہ ملزم کے مطابق ارمغان نے اس کے سامنے مصطفیٰ عامر کو قتل کیا۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ آج ملزم نے اعتراف کرلیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کو اس کے سامنے قتل کیا گیا، یہ بیان ہمارے حق میں گیا ہے۔
ملزم نے کہاکہ ارمغان کی جانب سے مصطفیٰ عامر کو وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا، میں ملزم نہیں بلکہ چشم دید گواہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ رپورٹ عدالت میں جمع
واضح رہے کہ ارمغان نامی شخص نے مصطفیٰ عامر کو گاڑی میں زندہ جلا کر لاش پھینک دی تھی۔ اب جوں جوں کیس کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم شیراز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی مصطفی عامر قتل کیس اعترافی بیان قلمبند ملزم شیراز کو عدالت عدالتی ریمانڈ پر اعترافی بیان کے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر قتل کیس تفتیشی افسر قتل کیس میں کی جانب سے عدالت نے کے سامنے نے کہاکہ عامر کو کہ ملزم ملزم کے کیا گیا پیش کیا کے لیے
پڑھیں:
فیصل آباد: عدالت نے توہین مذہب کیس میں ملزم کو سزائے موت سنا دی
فیصل آباد کی اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت نے جڑانوالہ توہین مذہب کیس میں ملزم کو سزائے موت سنا دی۔
ملزم کو 295 سی کے تحت 20 لاکھ روپے جرمانے، 295 اے میں 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
کیس میں ملزم کو 295 بی کے تحت میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، دفعہ 9 اے ٹی اے میں ملزم کو 5 سال سزا سنائی گئی۔
عدالت نے کیس کے دیگر دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف 16 اگست 2023 کو توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔