کراچی میں آج موسم خنک، جمعے سے درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی میں جاتی سردی کو بریک لگ گیا، ٹھنڈی ہواؤں کی دوبارہ انٹری سے موسم سرد ہو گیا، مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کا درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا، شہر قائد میں موسم آج خنک رہے گا جبکہ جمعے سے درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرق کی سمت سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھی ہے۔
کراچی میں گزشتہ رات کو پارہ 13.
ماڑی پور اور اطراف میں درجۂ حرارت دیگر علاقوں سے کم رہا اور پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جناح ٹرمینل میں درجۂ حرارت 11.5، بن قاسم میں 13.6، گلستانِ جوہر میں 13.2 اور شارعِ فیصل پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آج انتہائی خشک اور خنک رہ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے، شام میں سمندری ہوائیں آہستہ آہستہ بحال ہونے لگیں گی، آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔
محکمۂ موسمیات نے کل کم سے کم درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکی پیش گوئی کی ہے، جمعے سے درجۂ حرارت میں اضافہ ہونے لگے گا، آئندہ ہفتے موسم گرم اور پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ تین روز موسم کیسا ہوگا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کراچی:پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں،رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،آئندہ 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے شہر میں چلنے والی معمول سے تیز ہواوں کی رفتارمیں پیر کو مزید اضافہ رہا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
منگل کو ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے،تاہم مجموعی طورپر اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سے19/ زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ شمال مشرقی اور مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں،تاہم مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے،پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔