کراچی:

حکومت سندھ نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 5 منافع خوروں گرفتار کرلیا اور  2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائےبیوروآف سپلائی نے لیاری کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز لیاری،گارڈن اورٹیم کے ہمراہ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں معلوم کیں۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان غنی نے کہا کہ شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 5 منافع خور گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معاون خصوصی نے 85 اشیائے خوردونوش کی دکانوں، لی مارکیٹ اور کلری مارکیٹ کا دورہ کرکے منافع خوروں پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کروایا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: کچرے کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد گرفتار، 3 ایف آئی آر درج

کراچی میں کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانہ، کورنگی زون تھانہ، اور عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں چھاپہ مارکر کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تین ایف آئی آر درج کردی گئیں جبکہ نشاندہی پر مزید کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کمپنی کے اہلکاروں کی نشاندہی پر علاقہ پولیس نے سیکشن 144 کے تحت قانونی کاروائی کی۔ اس گروہ نے ایک میکنیزم بنا رکھا تھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کو کام نہیں کرنے دیتے تھے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل متاثرتھا، اس کے علاوہ گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا لینے کے بعد اور علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے فراہم کردہ ڈسٹ بن سے کچرا چننے کے بعد حاصل ہونے والا کارآمد کچرا بیچ دیتے اور باقی کچرا نالے یا کھلی جگہ پھینک دیتے ہیں جس سے شہر کی صفائی متاثر ہورہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرضلع کورنگی امتیاز بھٹو کی سربراہی میں کچرا چننے میں ملوث افغانیوں کوبھی پکڑاگیاہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے پولیس کو ایسے گروہ کے خلاف مزید کاروائی کی ہدایت کی جو گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا اٹھا رہے ہیں اور کچرا چننے، کچرا پھیلانے اور جلانے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ مزید ایسے گروہ کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف سیکشن 144 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی ایف آئی آر درج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید براں انہوں نے نالے کے اطراف دیگر جگہوں سے کچرا فوری صاف کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سیکریٹری ہیلتھ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر 1،1 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بڑا کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی
  • اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں، مراد علی شاہ
  • شہری کے اغوا، قیمتی موبائل چھینے میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار
  • کراچی: کچرے کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد گرفتار، 3 ایف آئی آر درج
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار
  • چینی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم
  • وزیر اعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت