کس اداکارہ کی شادی کی خبر ملنے پر جیکی شیروف کا دل ٹوٹ گیا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ایک دنیا جیکی شیروف کی دیوانی تھی لیکن اپنے جگو دادا کسی ایک کے دیوانے تھے اور ایسے کہ اپنی دل کی بات انھیں ڈھنگ سے کہہ بھی نہ پائے۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جیکی شیروف اپنی ایک ساتھی اداکارہ کو دل دے بیٹھے تھے لیکن اظہار کرنے کی ہمت نہیں تھی۔
جیکی شیروف کی اس یک طرفہ محبت کا یہ عالم تھا کہ انھوں نے اپنے والد جن سے وہ کوئی بھی بات کرنے گھبراتے تھے۔ اُنھیں اداکارہ کے بارے میں بتادیا تھا۔
'کافی ود کرن کے سیزن 5' میں جیکی شیروف نے بتایا کہ مجھے آج بھی نہیں معلوم کہ میں نے کیسے اپنے والد سے شادی کی بات کرلی تھی۔
جیکی شیروف نے بتایا کہ میں بھی اُس کے حسن کا دیوانہ جس کا ایک زمانہ عاشق ہے یعنی مادھوری ڈکشٹ۔
پروگرام ایک سیگمنٹ ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے جیکی شروف سےسوال کیا کہ شوبز کی وہ کون سی اداکارہ ہیں جس کی شادی پر کئی ایک کے دل ٹوٹ گئے تھے۔
جواب میں جگو دادا نے برجستہ کہا کہ ’یقیناً، مادھوری‘۔
جس پر میزبان کرن جوہر نے ایک اور سوال داغا کہ کیا آپ کا بھی دل ٹوٹا تھا تو جیکی شیروف نے برملہ اعتراف کیا کہ کوئی شک؟
جیکی شیروف نے اپنے مخصوص انداز میں دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ دل ٹوٹنا کہوں یا کچھ اور یہ میرے لیے 'اف' کی طرح تھا‘۔
اداکار جیکی شیروف آج بھی مادھوری ڈکشٹ کو اپنے سامنے پاکر نروس ہوجاتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیکی شیروف نے
پڑھیں:
میں نے پیار کیا سے شہرت کو بلندی چھونے والی بھاگیہ شری نے انڈسٹری کیوں چھوڑی؟
فلم ’’ میں نے پیار کیا‘‘ نے دو نو وارد اداکاروں سلمان خان اور بھاگیہ شری کو سپراسٹار بنادیا تھا۔
یہ فلم 29 دسمبر 1989 کو ریلیز ہوئی تھی جس کا بجٹ تو 20 ملین بھارتی روپے تھا لیکن فلم کی باکس آفس پر کمائی 308 ملین روپے تھی۔
اس طرح یہ فلم 80 کی دہائی میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔ 6 فلم فیئر ایوارڈز جیتنے والی اس فلم کے 11 گانوں میں سے 8 لتا منگیشکر نے گائے تھے۔
اس فلم کا آج بھی شمار بالی ووڈ کی 10 کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ سلمان خان کی تو چاندنی ہوگئی لیکن بھاگیہ شری منظرنامے سے غائب ہوگئی۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے بھاگیہ شری نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو خیر باد کرنے کا فیصلہ شادی کے باعث کیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری شادی کم عمری میں ہی ہوگئی تھی اور مجھے فلم اور خاندان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔
بھاگیہ ری نے کہا کہ میرے لیے شادی اور اداکاری کو ایک ساتھ لے کر چلنا مشکل ہو رہا تھا۔ جس کی ایک وجہ میرا کم عمر ہونا بھی تھا۔