ایپل نے اپنی نئی ڈیوائس متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک برس سے بھی کم عرصے میں اپنا نیا آئی پیڈ ایئر لانچ کر دیا۔
پیش کی جانے والی نئی اپ ڈیٹ میں گزشتہ مئی میں ریلیز کی گئی ایم 2 چِپ کو ایم 3 سے بدلا گیا ہے۔ ایپل کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ چِپ ایم 2 سے کتنی تیز ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب س یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم 3 ورژن چِپ، 2022 میں ریلیز ہونے والے ایم 1 ورژن کے مقابلے میں دُگنی رفتار رکھتی ہے۔
(تصویر: ایپل)
اس کے علاوہ تقریباً ہر چیز نئے آئی پیڈ کی ویسی ہی ہے جیسی پچھلے ورژن کی تھی۔ یہ آئی پیڈ دو مختلف سائز (11 اور 13 انچز) اور چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کُک نے ایک ٹویٹ میں "something in the air" لکھ کر اس ہفتے کچھ ہونے کا مبہم اشارہ دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فروری میں مہنگائی بڑھنے کی شرح حکومتی تحمینوں سے بھی کم ہوگئی : ادارہ شماریات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی، سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی، شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد، جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دال چنا اور چائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا، گندم 3 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصد سستا ہوا، چکن، دال مسور، مونگ، مچھلی، دودھ کی مصنوعات کے دام کم ہوئے، ایندھن، ٹرانسپورٹ سروسز، تعمیراتی سامان، بجلی، سٹیشنری بھی سستی ہوئی۔ گزشتہ ماہ ٹماٹر 57 فیصد اور پیاز 32 فیصد سستا ہوا۔ آلو 20 فیصد، سبزیاں 17 فیصد تک سستی ہوئیں، انڈوں کی قیمت میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔ گزشتہ ماہ پھل 15 فیصد، چینی 9.35 فیصد، مکھن 5.61 فیصد مہنگا ہوا، مصالحے 1.59 فیصد، بیکری آئٹمز 1.19 فیصد مہنگے ہوئے، مشروبات 1.16 فیصد، شہد 1.12فیصد تک سستا ہوا، خوردنی تیل، گھی، گوشت، چاول، ریڈی میڈ فوڈ بھی مہنگی اشیاء میں شامل ہیں۔ خشک دودھ، رہائشی سہولیات، ڈاکٹر کی فیس، مکینکل سروسز بھی مہنگی ہوئی ہیں۔ رواں مالی سال تجارتی خسارہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال 15 ارب 78 کروڑ‘ گزشتہ مالی سال 14 ارب 80 کروڑ ڈالر خسارہ تھا۔ جولائی تا فروری برآمدات کا حجم 22 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات 20 ارب 35 کروڑ ڈالر تھیں۔ آٹھ ماہ درآمدات 7.40 فیصد‘ برآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ ہوا۔