نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے دو دن بعد ہی دلہن کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ دولہا کی بہن نے الزام لگایا کہ دلہن نے جان بوجھ کر اپنا بیبی بَمپ ایسے لہنگے میں چھپایا کہ اسے پہچاننا ممکن نہ ہو۔ دولہے کی بہن کے مطابق دلہن نے لہنگا کمر سے اوپر اس طریقے سے پہنا ہوا تھا کہ جس سے کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ یہ حاملہ ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شادی کے بعد صرف دو دن کے اندر ہی دلہن کو شدید تکلیف ہونے لگی اور جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ زچگی کے مراحل میں ہے۔ اس خبر نے دولہا اور اس کے اہل خانہ کو صدمے میں مبتلا کر دیا، جن کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ دلہن پہلے سے حاملہ تھی۔
دولہا کی بہن نے الزام لگایا کہ دلہن نے شادی کے دوران اپنا بیبی بمپ چالاکی سے لہنگے کے ذریعے چھپایا تھا، جس کی وجہ سے کسی کو بھی شک نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دلہن نے لہنگا کمر سے اوپر تک پہن رکھا تھا اور انہیں لگا کہ شاید وہ سردی کی وجہ سے ایسا کر رہی ہے، اس لیے کسی نے اس معاملے پر زیادہ توجہ نہیں دی۔

یہ شادی 24 فروری کو ہوئی تھی اور اگلے دن دلہن کو سسرال لے جایا گیا جہاں روایتی “مُنہ دکھائی” کی رسم ادا کی گئی۔ 26 فروری کی صبح دلہن نے گھر کے افراد کو چائے پیش کی لیکن شام ہوتے ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ حاملہ ہے اور زچگی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ صرف دو گھنٹے کے اندر ہی دلہن نے ایک بچے کو جنم دیا۔

دولہا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی سے پہلے دلہن کے ماضی کے بارے میں کوئی شک نہیں کیا تھا، جبکہ دلہن کے والدین کا دعویٰ ہے کہ لڑکی اور لڑکے کے درمیان پہلے سے رابطہ تھا اور ان کی شادی مئی 2023 میں طے ہو چکی تھی۔ تاہم دولہا نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شادی اکتوبر میں طے پائی تھی اور اس نے دلہن کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی۔

اب دولہا کے خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ دلہن بچے کے والد کے بارے میں سچ بتائے، جبکہ دولہا نے اس شادی کو مسترد کرتے ہوئے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شادی کے کہ دلہن ہی دلہن دلہن کے دلہن نے تھا کہ

پڑھیں:

شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا پکایا؟ کبریٰ خان کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لئے

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار کیا پکایا تھا۔

نجی ٹی وی کے مقبول گیم شو میں کبریٰ خان نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دورانِ شو، میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے پوچھا، “شادی کے بعد سب سے پہلا کھانا کیا بنایا تھا؟” اس پر کبریٰ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “میں نے فرنچ ٹوسٹ بنایا تھا!”

یہ جواب سن کر نہ صرف فہد مصطفیٰ بلکہ شو کے تمام شرکا ہنس پڑے۔ فہد نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا، “کل ہمارے لیے کچھ پکا کر بھیجو، میں شو میں سب کو دکھاؤں گا اور تمہیں سلامی بھی دی جائے گی!” اس پر کبریٰ نے ہنستے ہوئے حامی بھر لی اور کہا، “ٹھیک ہے، میں کچھ بنا کر لاؤں گی!”

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی حال ہی میں انجام پائی، اور ان دونوں نے اپنے نکاح کے لیے مسجد الحرام کا انتخاب کیا، جس پر مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

اداکاری کے میدان میں بھی یہ جوڑی کامیاب جا رہی ہے۔ کبریٰ خان پہلے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں، جبکہ ان کے شوہر گوہر رشید اس وقت ’اے دل‘ میں ایک منفی کردار نبھا رہے ہیں، جسے ناظرین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا

متعلقہ مضامین

  • کس اداکارہ کی شادی کی خبر ملنے پر جیکی شیروف کا دل ٹوٹ گیا تھا؟
  • فلم باغبان کی شاندار کامیابی کے باجود کام ملنا بند ہوگیا تھا؛ ساحل پر جاکر رویا کرتا تھا؛ اداکار
  • باڈی بلڈر خاتون کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر لوگ حیران
  • شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا پکایا؟ کبریٰ خان کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لئے
  • عمر شہزاد کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر وائرل
  • آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
  • بھارت: کرکٹ ٹیم کے کپتان پر ٹویٹ سے ہنگامہ ہے کیوں برپا؟
  • ’’آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا‘‘؛ فہد مصطفیٰ کا ثنا جاوید پر لائیو شو میں طنزیہ وار
  • نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا