2025-04-21@11:58:42 GMT
تلاش کی گنتی: 2127

«ہی دلہن»:

    دونوں مما لک نے اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کی ہے، شی بیجنگ : چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے برس کلوٹر اوریگی نگوما کو گبون کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا ۔ پیر کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور گبون کی دوستی روایتی ہے۔دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کے کامیاب نتائج حاصل کیے ہیں اور باہمی بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کی ہے۔انہو ں نے کہا کہ وہ چین-گبون تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے...
    وارسک: جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جب کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک میں پیش آیا، سینٹرل پولیس آفس نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم اور اس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی، یہ مقابلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور باقی فرار ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ  کمیٹی برائے صحت میں شادی سے قبل دلہا دلہن کے تھیلیسیمیا کے لازمی ٹیسٹ کے حوالے سے   بحث ہوئی۔ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مہیش کمار کی سربراہی میں شروع ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے تھیلیسمیا بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیما مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے ، شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیما ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے 8 فیصد آبادی تھیلیسیما مائنر ہیں ۔ اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں۔ شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں گے،  دلہا دلہن کی رضامندی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نیکہا ہیکہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگانے کے ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ و خارجہ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ صحافی یقینا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل نہیں گئے ہوں گے، اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر یا استعمال کیا گیا ہے تو سفری پابندی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے۔ ’حادثے سےقبل جنید جمشید کسی وجہ سے شدید اضطرابی کیفت سے...
    سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے مقدمے کی سماعت سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں نئے قانونی سوالات اور نکات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت اس امر کا جائزہ لے کہ کیا ججز کے تبادلے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کے مطابق تھا یا نہیں؟ مزید استفسار کیا گیا ہے کہ کیا ججز کے تبادلے کا عمل مشاورت کے بعد چیف جسٹس کی جانب سے ہی شروع نہیں ہونا چاہیے تھا؟ مزید پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے درخواست میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ ایگزیکٹو کی جانب...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا، پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کینال کا معاملہ اعلیٰ قیادت کے علم کے بغیر شروع ہوا ہو، کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے...
    —فائل فوٹو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک اور کانسٹیبل شہید ہو گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن، 2 موٹر سائیکلیں، شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔ لاہور: ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم ہلاکپولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور تھے۔
    وفاقی وزیر داخلہ نے مزارِ اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے ملکی سالمیت، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر داخلہ...
    وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے، کینال کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مختلف فورمز پر کینال کے معاملے کو ایڈریس کیا اور مخالفت کی، اگر ان اعتراضات کو کوئی سنے گا نہیں تو احتجاج ہو گا۔سعید غنی نے کہا کہ کینال کا پروجیکٹ پنجاب حکومت کا ہے، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کینال پروجیکٹ پر اعتراضات ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں سڑکیں بند کر رہی ہیں عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ مشکلات کا شکار شہری کینال نہیں بنا رہے بلکہ وہ تو...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال  نے کہا کہ علامہ اقبال نے غلامی میں جکڑی قوم کو آزادی کا شعود دیا، مفکر پاکستان نے قیام پاکستان کا تصور پیش کیا، علامہ اقبال کی فکر پاکستان کی نظریاتی بنیاد اور اساس ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر سطح پر افکار اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، ایچ ای سی افکار اقبال کو نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا، 2027 میں علامہ اقبال کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا، عالمی سطح پر علامہ...
    — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتیوں کی شرائط میں تبدیلی کے کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں وکلاء کے لیے 3 سال پریکٹس کی شرائط عائد کی گئی ہیں جبکہ اعلیٰ عدالتوں کے سرکاری ملازمین کے لیے کوئی شرط نہیں ہے، جس سے ہزاروں وکلاء کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ ججز کی بھرتیوں کے لیے بنیادی شرائط بھی تو رکھی گئی ہیں، یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ وکلاء کی 2 سال کی پریکٹس بھی امتیازی سلوک ہے۔ سندھ میں...
    راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی، عدالتی اہلکار کچھ دیر میں سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کریں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج چھٹی پر ہیں اور اس حوالے سے تمام بڑے ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔ جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے...
    کراچی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاق اور سندھ حکومت نے نہروں کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ رانا ثناء اللہ نے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں رانا ثنا نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے نہروں کے معاملے پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کا کہا  ہے۔  شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر شدید تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی بھی نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کینال کا معاملہ اعلیٰ قیادت کے علم کے بغیر شروع ہوا ہو، کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی کم ہو، جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا...
     عثمان خان: جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلہ ہوا، جے یو آئی پی ٹی آئی کیساتھ باضابطہ الائنس کا حصہ نہیں ہوگی۔  ذرائع ابلاغ کے مطابق جے یو آئی پی ٹی آئی کیساتھ ایشو ٹو ایشو معاملات چلائے گی، پی ٹی آئی قیادت میں اتفاق نہیں ہے، پارٹی کا اپنا کوئی ایک فیصلہ نہیں ہے۔ جےیوآئی کے مرکزی جنرل کونسل نے حتمی اختیار پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا، جےیوآئی حکومت کے خلاف اپنی تحریک چلائے گی۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج کچہری عدالت میں ہوگی، تاہم جیل ٹرائل کا عمل آج بھی شروع نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا ہے۔مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ اس کے علاوہ بانی چیئرمین...
    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم آج علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں، جنہوں نے غلامی میں جکڑی ہوئی قوم کو آزادی اور خودی کا شعور دیا۔ حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزارتِ تعلیم کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) افکارِ اقبال کی نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا تاکہ نئی نسل علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ سے رہنمائی حاصل کر سکے۔ مزید پڑھیں:’قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج کچہری عدالت میں ہوگی، تاہم جیل ٹرائل کا عمل آج بھی شروع نہیں ہوگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ اس کے علاوہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی جائے گی، لیکن شاہ محمود قریشی کی لاہور جیل سے طلبی...
     12، اپریل 2025ء بروز ہفتہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے۔ نیز خیبر پختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح، ضلع صوابی ضلع بونیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی کی مرکزی مجلس نے فیصلہ کیا ہے ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت جیل میں ہے اس لیے ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جمعیت علماء اسلام حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی کے مرکزی مجلس اجلاس میں ہزاروں ممبر...
    صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں، ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو جنگ  کا ’نازک مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرائط مسترد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر غزہ سے بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کا عزم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے...
    سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ بھکاریوں اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کررہے ہیں، سعودی شہری بغیر ویزا جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور...
    سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید...
    نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2500 پاکستانی مختلف فوڈ چینز میں کام کرتے ہیں، اور ان اداروں سے کئی خاندانوں کا چولہا جلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل داس پر حملہ افسوس ناک...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود سالانہ کیلنڈر کے مطابق قبل از وقت تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز سے منظوری مانگ لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہوسکتی ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کریں گی، ہم نے وزیراعلیٰ سے یہی درخواست کی ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے دی جائیں۔ اس سے قبل پنجاب میں اپریل کے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں ہے، غزہ سے یکجہتی کے نام پر ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کر رہے ہیں، فلسطینیوں سے یکجہتی کے نام پر کاروبارکو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں پیش آنے والے واقعات سے غزہ کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے؟ ملک بھر میں فوڈ چینز میں 25 ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں، ان فوڈ چینز پر حملوں میں زخمی ہونے والے بھی پاکستانی ہیں اور جاں...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2500 پاکستانی مختلف فوڈ چینز میں کام کرتے ہیں، اور ان اداروں سے کئی خاندانوں کا چولہا جلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل داس پر حملہ افسوس ناک ہے اور ایسے اقدامات ملک کے امن و امان اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملے پوری پلاننگ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور زیادہ تر ایسے واقعات پنجاب میں پیش...
     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہے پاکستان آسکتے ہیں۔ ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل وزیر داخلہ نے بتایا...
    القسام بریگیڈ نے غزہ میں ایک اور جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو الطفاح اور جبل السرانی کے مقامات پر نشانہ بنایا۔ اس حملے میں القسام بریگیڈ کے مطابق چار اسرائیلی ٹینک اور ایک بلڈوزر تباہ کر دیے گئے۔ حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے، جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے بھی کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید باون (52) فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا اور وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملوں میں تیرہ فلسطینی شہید ہوئے۔...
    سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا  ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔ بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے سپیکرز،  پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اْمہ کو فلسطین پر متحد ہو کر  مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے،...
    وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائےگا، پیپلزپارٹی سے تمام معاملات پر مشاورت کی جائےگی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق جو بھی منصوبہ بندی کرے گا اس پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی، ملک کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، تمام معاملات پر اس سے مشاورت کی جائے گی، نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست...
    روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، روس ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک یوکرین کے خلاف کوئی کارروائی نہی کرے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟ ولادیمیر پیوٹن نے روسی آرمی چیف ویلیری گیراسیموف سے کریملن میں ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ انسانی بنیاد پر روس اپنے طور پر...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی...
    کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں، فوڈ چین کا بیشتر منافع پاکستان میں ہی رہ جاتا ہے، حج اور عمرہ کرنے والے حجاج بھی انہی فوڈ چینز سے کھانا خریدتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کا موقف واضع ہے، سب سے زیادہ فلسطینی پاکستان میں آکر پڑھ رہے ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک ہے، فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا...
    فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔(جاری ہے) طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری...
      لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے قرار دیا ہے کہ دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں ہی بچے کی کسٹڈی کی حق دار ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احسن رضا کاظمی نے نازیہ بی بی کی درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حوالگی کے کیسز میں سب سے اہم نقطہ بچوں کی فلاح وبہبود ہونا چاہیے، عام طور پر ماں کو ہی بچوں کی کسٹڈی کا حق ہے، اگر ماں دوسری شادی کر لے تو یہ حق ضبط کر لیا جاتا ہے لیکن یہ کوئی حتمی اصول نہیں ہے کہ ماں دوسری شادی کرنے پر بچوں سے محروم ہو جائے گی۔ ...
    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملوں کے 20 واقعات ہوئے، شیخوپورہ میں ایک جان بھی چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس نوعیت کے واقعات میں 12 ایف آئی آرز ہوئیں اور 142 لوگ گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے اور 15 لوگ گرفتار ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فوڈ چین نے 100 ملین ڈالرز سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ہمارے ہوٹل اور ریسٹورنٹ ٹیکس چوری کرتے ہیں یہ غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں...
    گزشتہ چند روز میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے اس سلسلے میں بعض جھٹکوں کی شدت 5.9 تک رہی ہے، جو ظاہر ہے کہ خطرے کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:میانمار، بینکاک زلزلہ: پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے رابطہ  نمبرز جاری ہم سے اکثر ذہنوں میں یہ سوال ہوتا ہے کہ آخر زلزلہ کیوں آتا ہے؟ محققین نے اس سوال کا جواب کھوجنے کی کوشش کی ہے۔ زلزلہ کیوں آتاہے؟ زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟ زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) اقوامِ متحدہ کی رواں ماہ سات اپریل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سن 2023 میں دنیا بھر میں زچگی کے دوران دو لاکھ 60 ہزار خواتین کی اموات ہوئیں، جن میں سے نصف کا تعلق صرف چار ممالک (نائجیریا، بھارت، جمہوریہ کانگو، پاکستان) سے تھا۔ اُس سال پاکستان میں 11 ہزارخواتین زچگی کے دوران ہلاک ہوئیں، جو عالمی اموات کا 4.1 فیصد بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سی اموات رجسٹرڈ ہی نہیں ہوتیں۔ نبیلہ کی کہانی راولپنڈی کے مضافاتی گاؤں میں رہنے والی 35 سالہ نبیلہ، جو چار بچوں کی ماں تھیں، زچگی کے دوران...
    راولپنڈی/کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ (پی اے ٹی ایس) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں گیریژن میں منعقد کیے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پیٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔مشق میں پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر،...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے،  عالمی امن کے لیے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں  گے، پاکستانی...
    مشہور بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ تصاویر دیکھ کر مداحوں اور نیٹیزنز میں یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ حاملہ ہیں۔ امیشا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔  امیشا نے اپنی پوسٹس میں ایسی کوئی بات نہیں کی، لیکن تصاویر میں ان کا انداز اور لباس کچھ ایسا ہے کہ لوگوں نے فوری طور پر اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ وہ حاملہ ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)  سوشل میڈیا...
    حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف تھی پھر بھی فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا حیرت تو اس بات پر...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنے اندرونی اختلافات کا ملبہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کسی کو کوئی پابندی نہیں لگائی۔ پی ٹی آئی والے خود ہی ملاقات کرنے والوں کی فہرستیں تبدیل کرتے ہیں اور بعد میں ملبہ پنجاب حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سہولت دیتے ہوئے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات ملاقاتوں کی اجازت دی۔ ہمیں علیمہ خان یا کسی اور سے مسئلہ نہیں، مسئلہ خود پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی...
    لاہور (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر نہروں کا معاملہ کونسل آف کامن انٹریسٹس میں کیوں لے جائیں؟، ایک نہر پر ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے تو باقی نہریں کہاں ہیں، کوئی ان کی بات کیوں نہیں کرتا۔ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی نہیں چوری کرے گا اور یہ معاملہ تمام فریقین کے اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی والوں کو تعاون کرنا چاہیے، وہ جن 6 لوگوں کو ملاقات کے لیے بلائیں، ان کے علاوہ کسی کو جیل جانے کی ضرورت نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی وجہ یا مطالبہ دہشتگردی کا جواز نہیں بن...
    وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا کہ ان کو روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8، 8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک...
    کمپی ٹیشن کمیشن نے 2020ء میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا، کمپی ٹیشن کمیشن نے فرٹیلائزر کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ فرٹیلائزر کمپنیوں نے کمیشن کو جواب جمع کرانے کے بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرکے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا، سماعت کے دوران فرٹیلائزر کمپنیوں اور کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کے وکلاء نے دلائل دیئے۔ وکیل فرٹیلائزر کمپنیز کا کہنا تھا کہ...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغانوں کو 30 جون تک کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔افغان وزیر تجارت حاجی نورالدین کی زیر قیادت وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں افغان وزیر برائے مہاجرین، افغان سفیر، اعلیٰ حکام نے اور پاکستان کی طرف سے سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نےشرکت کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ٹرانزٹ ٹریڈ، افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران طلال چوہدری نے کہا کہ افغانستان بردار اسلامی ملک ہے، پاک افغان برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان...
    فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع نئے کینالز کا منصوبہ روکے، ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی۔حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، یہ نا سننے کو تیار ہیں اور نا ہی دیکھنے کیلئے تیار ہیں، ہم آپ کی وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز منصوبہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔ وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے...
    اسکائی نیوز کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں رفح میں فلسطینی امدادی کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے اس مہلک حملے سے متعلق چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف ہوا ہے جس میں نہ صرف 15 امدادی کارکن جاں بحق ہوئے تھے بلکہ مغربی مبصرین کی نظر میں صیہونی رژیم کا سرکاری بیانیہ بھی شدید مشکوک ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسکائی نیوز کی تحقیقاتی ٹیم نے سیٹلائٹ تصاویر، ریکارڈ شدہ ویڈیوز، آڈیو شواہد، زندہ بچ جانے والوں کے انٹرویوز اور میڈیکل رپورٹس کے تجزیے کا استعمال کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ ان امدادی کارکنوں کو اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست نشانہ بنایا تھا۔ اسی طرح غاصب صیہونی رژیم کے سرکاری بیانیے میں کیے جانے والے...
    حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، سندھ کے عوام نے کینالز منصوبے کو مسترد کردیا۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف، فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے...
    سٹی 42 : افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد کی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا سے ملاقات ہوئی۔ افغان وفد کی قیادت افغانستان کے قائمقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی کر رہے تھے۔ وفد میں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین و وطن واپسی، پاکستان میں افغانستان کے سفیر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔  ملاقات میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ افغانستان بردار اسلامی ملک ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان باشندوں کی بے لوث خدمت کی ہے، قانونی طور پر آئندہ بھی آمد پر کھلے...
    ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ، عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کردیا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھنے والے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کردیا۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھنے والے سینئر ماہر ہیں، جنہوں نے نجی شعبے کے قرضوں، اسٹریٹجک اور معاشی تجزیے کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارکردگی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس...
     اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بغیر ویزا کے پاکستان میں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا، غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں۔پاکستان میں داخل ہونے والوں پاس قانونی دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ افغان حکومت سے وزارت خارجہ رابطے میں ہے۔ وزارت داخلہ میں افغانستان کے وفد سے ملاقات ہوئی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔یکم اپریل سے آج...
    فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں سے 2 افراد ہلاک6  زخمی، حملہ آور خاتون پولیس اہلکار کا بیٹا نکلا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت مقامی شیرف کی نائب خاتون اہلکار کے 20 سالہ بیٹے کے طور پر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کا سامنا کرنے والے مجرم نے مرنے سے پہلے کیا کھانے کی خواہش کی؟ تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اپنی والدہ کے سابقہ ​​سروس ہتھیار سے فائرنگ کی، جس سے 2 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے۔آج (جمعہ) کو ہونے والا حملہ فلوریڈا کے علاقت ٹلہاسی اسکول کی طلبہ یونین کے باہر ہوا۔ فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پولیس چیف جیسن...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹین میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ہوگا۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض پر ہے۔ لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔ Post Views: 4
    یہ نہیں کہوں گا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا، اس کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملےکی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے اور اسرائیل کے مجوزہ حملے سے روک دیا۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں کہوں گا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایران کی جوہری تنصیبات...
    “امریکی حملہ: یمن کی آئل پورٹ تباہ، آمدنی کے ذرائع مفلوج کرنے کا دعویٰ” WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز امریکی افواج نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع ایک اہم تیل کی تنصیب پر فضائی حملہ کیا، جو کہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی مہم میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار سرکاری طور پر تسلیم شدہ کارروائی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج امریکی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ایندھن کے اس اہم ذریعہ کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی تاکہ انہیں غیر قانونی آمدنی سے محروم کیا جا سکے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی وزارت صحت کے...
    امریکی افواج نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع ایک اہم تیل کی تنصیب پر فضائی حملہ کیا، جو کہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی مہم میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار سرکاری طور پر تسلیم شدہ کارروائی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج امریکی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ایندھن کے اس اہم ذریعہ کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی تاکہ انہیں غیر قانونی آمدنی سے محروم کیا جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی وزارت صحت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں کے حملے سے تیل کی بندرگاہ پر کام...
    لاہور (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے لاہور ہائیکورٹ بار جنرل ہائوس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست انصاف کی بدولت آج بھی رول ماڈل ہے۔ ہمارے آباو اجداد نے پاکستان کے حصول کے لیے جانی اور مالی قربانیاں دیں۔ اس ملک میں ڈنڈے کے زور پر حکومتیں بنائی گئیں۔ جب سے ملک میں مارشل لاء لگے ملک نیچے چلا گیا۔ جس بھٹو کو پھانسی دی گئی اس کو اقتدار میں لانے کے لیے ملک توڑ دیا گیا۔ اپنے لوگوں کو ملک پر مسلط کرنے کے لیے تجربات کئے گئے۔ ہم فلسطین کے لیے ایک لفظ نہیں بول سکتے ہیں۔ آپ نے حکومت چلانی ہوتی ہے لہذا اپنے...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق درخواستوں پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی تحریری جواب جمع کروا رکھا ہے، جس میں عدالت سے درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججز کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ان تینوں ججز کا وکیل کون ہے؟۔ اس پر اٹارنی جنرل منصور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کوئی وکیل مقرر نہیں کیا۔ ان ججز...
    امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ منسوخ کر دیا، مجھے اس کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے پیش نظر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کا حملہ منسوخ کرایا ہے
    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور شہید بینظیرآباد کا درجہ حرارت 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم ومرطوب موسم برقرار ہے، جس کے دوران اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔ محکمہ...
    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی معاونت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، لیکن اپنے ملک کی املاک تباہ کرنا اور اپنے بھائیوں پر حملہ کرنا درست نہیں۔ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ لوگوں کو صہیونی معاونت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ پر قائل کرنا چاہیے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ مسلمان بھائیوں کی املاک پر حملہ نہ کیا جائے نہ ایسی جگہوں پر جانے والوں پر حملہ کیا جائے، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام اپنا فرض پورا کریں۔
    آزاد کشمیر میں دہشتگردوں  کا بڑا نیٹ ورک اور امن و امان تباہ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس منصوبے کو بے نقاب آئی جی اور وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر داخلہ وقار نور نے بتایا کہ ’’آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے کارفرما ہیں، 27 اکتوبر 2024 کو شجاع آباد چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل سجاد ریشم شہید ہوئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا جس میں کچھ مشکوک عناصر کی شناخت ہوئی، اس واقعے میں زرنوش نسیم عرف قاسم، اسامہ عرف محمد، اور ہنزلہ عرف الفت مطلوب ملزمان کے...
    ایف آئی آر کے مطابق 80 سے 100 کے قریب افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی میں تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا، جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں، پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے ہر طبقے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دیں اور اس ضمن میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر زبردستی لوگ مسلط کئے گئے.ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی.اپنے لوگوں کو لانے اور عوام پر مسلط کرنے کے لیے تجربے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 2024ء کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، ملک میں آئین کو توڑ کر مارشل لاء لگایا گیا۔ فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں.غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے وہ ملک کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں....
    ویب ڈیسک: حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو فوری ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ پاکستان اور ہنگری کے مابین تقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 18 مارچ سے غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے بعد اب تک فلسطینی علاقے کے تقریباً 30 فیصد حصے کو ’سیکیورٹی بفر زون‘ میں تبدیل کر دیا ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔ اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر رفح پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو چھوٹے علاقوں میں محدود کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 18 مارچ سے جاری حملوں میں 100 سے...
      بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تین سو کیسز ہیں، گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی کے کیسز لڑنے والے تین وکلا نے اندر جانا تھا، بانی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کو بھی نہیں جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیسز کے...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج  شروع ہوں گے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام کو منتقل کرنے کی بجائے بلوچستان کی بڑی شاہراہ این 25 کی تعمیر کے لئے رقم استعمال کرنے کافیصلہ اصولی طور پرغلط ہے اور پی ایس ڈی پی کس مرض کی دوا ہے؟اس میں سے بلوچستان کا احساس محرومی دورکرنے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکیوں نہیں دیئے گئے،کیااس کاکوئی حساب دینے والاہے؟پھرقوم کو کوئی بتائے گاکہ اب تک این ایف سی ایوارڈ کا کتناپیسہ بلوچستان کو دیاگیااوروہاں کے نواب،سردارکتناپیسہ دبئی اور ملائشیالے کرگئے؟اس کاکسی نے پتہ چلانے کی کوشش کی ،ایک عام موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی والے کاکیاقصورہے کہ اسے عالمی سطح پرقیمتوں میں کمی کا ریلیف نہ ملے ،جب مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کو منانے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کا نشانہ بنایا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے ساتھیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی کا فیصلہ کیا ہے، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے آل پارٹیز کانفرنس کی ہے، جے یو آئی 18 ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں کرے...
    اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں جون تک کی توسیع کردی ہے، جبکہ حکومت رواں مالی سال کے دوران کسی دوسرے ادارے کی نجکاری بھی نہیں کرسکے گی اور یوں نجکاری کے ذریعے 30 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف پورا کرنے سے محروم رہے گی.  بزنس سمٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کی آخری سہہ ماہی میں متوقع ہے.  مزید پڑھیں: عمران خان نے پی آئی اے تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، لاجواب سروس قصہ پارینہ بن گئی، خواجہ...
    15 مارچ سے، امریکی حکومت نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر، اسرائیلی رژیم سے منسلک بحری جہازوں کی حمایت کے لیے یمن پر فضائی حملے دوبارہ شروع کیے اور ان میں شدت پیدا کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ العالم چینل نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کو جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی ذرائع نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ امریکی دہشت گرد افواج نے اس ملک پر جارحانہ اور مجرمانہ حملے جاری رکھے ہیں۔ الحدیدہ صوبے میں المسیرہ چینل کے نمائندے نے بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے التحیتا ضلع پر 4 بار بمباری کی۔ اس سے قبل کچھ مقامی ذرائع نے اطلاع...
     ویب ڈیسک : کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ۔  کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے جب کہ  پابندی 15 اپریل سے 14 جون تک ہوگی جس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 188 پی پی سی کے تحت ایکشن ہوگا۔  کمشنرکراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ عبداللہ شاہ غازی، اسٹیڈیم روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی رکشے بند کرنے کے احکامات...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں بارش کے باعث میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ آفیشلز میدان کی جانچ کرنے کے بعد ٹاس کا فیصلہ کریں گے۔
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا اعلان کردیا۔ اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں وفاق یا کسی بھی ملک کو خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہونے نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان میاں افتخار حسین نے کہاکہ متنازعہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ صوبائی خودمختاری کے مکمل خلاف ہے، اس اہم معاملے پر اے پی سی 23 اپریل کو صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں پیش ہونے والا بل اٹھارہویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی...
    خیبر پختونخوا میں محکمہ داخلہ کے اسلحہ لائسنس برانچ میں جعلی دستاویزات پر لائسنسز کے اجراء کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، سال 2016 سے 2023 تک جعلی سرکاری اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں لائسنسز جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے جعلی اتھارٹی لیٹرز پر لائسنس جاری ہوئے، مینول لائسنس کاپی کی ڈیجیٹل کارڈ کنورژن بھی جعلی دستاویزات پر گئی، 9 ایم ایم، 30 بور، شارٹ گن، جی تھری کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں، صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، درخواست گزاروں سے رشوت بھی لی گئی۔ ایک انٹری پر شناختی کارڈ نمبر تبدیل کرکے بغیر فیس ڈبل لائسنس بھی نکالے گئے، پنجاب اور سندھ کے شہریوں کو بھی...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں پر پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ سینیٹر طلال چوہدری نے انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیل کا دورے پر جانے والے پاکستانی صحافیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ’مجرمانہ کارروائی‘ بھی ہو سکتی ہے اور اس بارے میں وزارت خارجہ اور داخلہ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل کے دورے سے متعلق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ہی نہیں کیا جا...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے. آج پھر ایک ایساقانون صوبوں سےپاس کرایا جارہا ہےجو وسائل پرقبصہ ہے. اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو پھر ہمیں عوام میں جانا ہوگا۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے. آج پھر ایک ایساقانون صوبوں سےپاس کرایا جارہا ہے جو وسائل پرقبصہ ہے، اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو پھر ہمیں عوام میں جانا ہوگا اور عوام اپنے حق کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو خود بھی یہ...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہتےہوئےتمام سیاسی جماعتیں اپنےحقوق کی جنگ لڑسکتی ہیں۔ 27اپریل کواسرائیل مردہ بادملین مارچ کریں گے۔ پشاورمیں 11مئی کوبہت بڑاملین مارچ کریں گے۔ مائنزاینڈمنرلزبل جےیوآئی کانہیں۔ پائیدارامن کیلئےسب کومل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخواحکومت ایوان میں بل پیش کرتی ہےاورپارٹی مخالفت کرتی ہے۔ افغانستان میں امن ہےتومہاجرین کی واپسی کامیکنزم طےکریں۔ 40سال ہم نےمہمان رکھالات مارکرنکالنےسےاس کی نفی ہوگی۔ مہاجرین یکطرفہ مسئلہ نہیں پاکستان اورافغانستان کادوطرفہ مسئلہ ہے۔ قانون سازی میں ایوان میں کچھ لایاجاتاہےپیچھےکچھ اورہوتاہے۔ پی ڈی ایم حکومت میں ر یکوڈک سےمتعلق قانون سازی رکوائی۔ آئین کےحق کی جنگ لڑیں گےپاکستان سےنکلنےکی کوئی ضرورت نہیں۔ کرپشن کابازارگرم ہے17ہزارملازمین نوکری سےنکال دیےگئے۔