City 42:
2025-04-19@03:25:57 GMT

صدرمملکت کا 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

 ویب ڈیسک : صدرمملکت 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، حکومت نے نیب ترامیم کابل واپس لے لیا۔

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس محمود بشیر ورک کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت قانون کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں سے کچھ کی منظوری دیدی جبکہ کچھ پر مزید تفصیلات طلب کرلی۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے کہا کہ وفاق کے زیرانتظام عدالتوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آٹومیٹڈ کردیا گیا ہے، بلوچستان کی فیڈرل کورٹس میں بھی سسٹم کو آٹومیٹ کردیا گیا ہے، آئندہ سال جیلوں کے اندر آنلائن سسٹم شروع کردیں گے۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں مڈی ایشن اور آربیٹریشن کیلئے دے دیتے ہیں، یہ ہمارا ماڈل پراجیکٹ ہے، ایک سال میں آپ کو چیزیں بنی ہوئی نظر آئیں گی، چاروں صوبوں نے مڈی ایشن کیلئے قراردادیں منظورکرلیں ہیں، ایک نیا قانون لارہے ہیں۔

7 ماہ بیت گئے ؛آرٹسٹ و فنکار فنڈز کا انتظار کرتے رہ گئے

وفاقی وزیرقانون نے کمیٹی کو بتایا10 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے، پہلے دن صدر مملکت کا خطاب ہوگا، مشترکہ اجلاس کی ابھی سمری موو کرکے آیا ہوں، 11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔وزارت قانون وانصاف حکام نے اگلے سال پی ایس ڈی پی منصوبوں پر بریفنگ د یتے ہوئے بتایا وزارت قانون و انصاف کی جانب سے 13 منصوبے تجویز کئے ہیں، جس میں  فیڈرل کورٹس کیلئے کیس فلو میجمنٹ کا سسٹم بنایا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 13 بڑی جیلوں کو کورٹس کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے،گزشتہ سال کیلئے جو فنڈ ملا تھا وہ استعمال کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کیسز کو آٹومیٹ کردیا گیاہے، یہی سسٹم دیگر صوبوں میں بھی کرنے جارہے ہیں،تمام صوبوں نے اس کے حق میں قراردادیں پاس کردیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی تمام کورٹس کو آٹومیٹ کر دئیے ہیں، بینکنگ کورٹس پورے ملک میں اس سسٹم کیساتھ منسلک کردئیے گئے ہیں۔

موبائل ہتھیانے کے لیے خاتون کو کرنٹ لگا کر مارنے والا ملزم گرفتار

رکن کمیٹی چنگیز خان نے کہا کہ خصوصی عدالتیں صرف کچھ لوگوں کو اکاموڈیٹ کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں،ہم لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں کہ جلد انصاف ملے ،ہماری ایک بینکنگ کورٹ مشرق کی طرف دوسری مغرب کی طرف، بینکنگ کورٹس میں چیزوں کی بندربانٹ ہوتی ہے۔انہوں نے  کہا کہ بینکنگ کورٹ میں رشوت اس لئے دی جاتی ہے کہ کیس کو لمبا کیسے کھینچنا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کرنے والے پرائیویٹ عازمین کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج سکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے، حج 2025 کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

امتحامی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ،گاڑی میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے والا امیدوار رنگے ہاتھوں  گرفتار

اسی طرح اعلامیہ میں پابند کیا گیا ہے کہ تمام سروس پرووائیڈرز کمپنیاں منظورشدہ کوٹہ کےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم)فراہم کریں، سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18 اپریل تک عازمین حج کے ویزا اجرا کے عمل کو یقینی بنائیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا
  • ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ
  • سوات میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن،4 خوارج جہنم واصل
  • ہمارے قانون سازی کرنیوالے ایم پی ایز کو اے آئی کا پتہ نہیں: ملک محمد احمد خان
  • میٹرنگ منصوبے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
  • وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا
  • پنجاب حکومت کا ڈرگس کورٹ کی تشکیل نو کا فیصلہ
  • لاہور: نئی تعمیرات اور انڈسٹریز کیلئے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار
  • پنجاب حکومت کا ڈرگ کورٹس کو نئے انداز سے تشکیل دینے کا فیصلہ
  • پاک-افغان مشترکہ کمیٹی کا طویل عرصے بعد کابل میں اجلاس