کراچی، نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی میں فشریز میں نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں استعمال ہونے والی امونیا گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، گیس لیکیج کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی ایس پی ارشد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج کے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد اس کی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا: لیسکو
— فائل فوٹولاہور میں لیسکو کی جانب سے میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق اب خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی کے لیے بھی نئے میٹرز جاری کیے جائیں گے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی بلوں کی اقساط...
ترجمان لیسکو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نئے کنکشنز کے لیے میٹرز جاری کیے گئے تھے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 28 فروری تک جمع کروائے گئے ڈیمانڈ نوٹسز اور خراب میٹرز کے لیے نئے میٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔