اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتاررہنما کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔   

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کو انسدادِ دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعلی شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

ایم پی اے علی شاہ کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی شاہ کی 2 مقدمات میں شناخت پریڈ کی رپورٹ تاحال جمع نہ کروائی جا سکی۔ علی شاہ کو 26 نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں جوڈیشل کیا گیا ہے۔ علی شاہ کیخلاف مختلف تھانوں میں 3 سے زائد مقدمات درج ہیں۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی شاہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر سے طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے طلب کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔

چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت  نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین کو جواب کے لیے  نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع
  • مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • پرویز الہیٰ پرمقدمات کی تفصیل، پنجاب میں 32 مقدمات درج
  • 9 مئی مقدمات: مسرت جمشید اور جمشید اقبال کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات؛ 22پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت مسترد
  • بوٹ بیسن واقعہ، عدالت نے پانچ ملزمان کو جیل بھیج دیا
  • کراچی: بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس: ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر سے طلب
  • 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور