کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، ترکیہ، سعودی عرب سمیت مختلف 19 ملکوں کے مزید 85 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔

سعودی عرب، بحرین، یوگنڈا، کینیا، یو اے ای، عمان، ترکی، تھائی لینڈ، چین، ملائشیا اور انڈونیشیا جاتے ہوئے وزٹ ویزوں کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

کانگو، کمبوڈیا، آذربائیجان، لیبیا، عراق، قبرص اور سعودی عرب کے بزنس اور ورک ویزوں پر جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ سمیت 20 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔

آذربائیجان اور قبرس کے اسٹوڈنٹ ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

بحرین، دبئی، عمان اور کمبوڈیا کے رہائشی ویزوں کے ایک بلیک لسٹ سمیت 4 مسافر آف لوڈ کئے گئے۔

عمرہ کے 37 مسافروں کو سعودیہ میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مسافروں کو آف لوڈ

پڑھیں:

اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نے نائب وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو رمضان کی مبارکباد دی۔

نائب وزیراعظم نے بھی سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر مبارکباد دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار دوطرفہ تعلقات ملاقات نائب وزیراعظم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا
  • سعودی عرب، ملائیشیا، سنگاپور سمیت 10 ممالک سے مزید 93 پاکستانی بے دخل
  • اسلام آباد سے دبئی جانیوالی پرواز تاخیر کا شکار,مسافروں کادھرنا،ایئرلائن کا عملہ غائب
  • سنگاپور، مراکش، ملائشیا سعودیہ سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل
  • اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد
  • عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد
  • سعودی عرب، امارات سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل
  • سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں رمضان کا آغاز