Express News:
2025-04-19@03:26:09 GMT

مختلف شہروں میں بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

راولپنڈی:

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا جبکہ موسم بھی صاف ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری نے سفید چادر اوڑھ لی اور مختلف مقامات پر ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

مری انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔

گزشتہ روز پاراچنار اور کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالم جبہ میں منفی ایک اور پشاور میں دس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ دیر میں رات بھر بارش اور برفباری کے بعد صبح دھوپ نکل آئی لیکن سردی کی شدت برقرار رہی۔ بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور میں سحری کے بعد گہری دھند چھا گئی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ شدید دھند کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ شہری علاقوں سمیت نواحی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ اسکول جانے والے بچے مشکلات کا شکار رہے۔ 

چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

گزشتہ روز پشاور میں تین ملی میٹر، چترال میں چھ، رسالپور میں ستائیس، مالم جبہ میں پچپن، کاکول میں اڑتیس، بالاکوٹ میں اکتیس، تخت بھائی میں سترہ، ڈیرہ اور تیمرگرہ میں نو، دیر میں پانچ اور کالام میں اکیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں بارش اور

پڑھیں:

کے پی اور آزاد کشمیر میں تیز بارش و ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصان

فائل فوٹو۔

خیبر، باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، سوات، لوئر دیر، مانسہرہ، بٹگرام اور آزاد کشمیر میں بارش و ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں چلیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ضلع خیبر، لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ 

لنڈی کوتل بازار میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، پاک افعان شاہراہ پر حاجی گل شیر کلی کے مقام پر پھنسی گاڑی کو ریسکیو کر لیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بٹگرام شہر اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی، پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے میں موٹر سائیکلیں بہہ گئیں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔ باجوڑ اور شب قدر میں بھی تیز بارش ہوئی۔

بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ سوات، خوازہ خیلہ، مٹہ اور بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ لوئر دیر، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مظفر آباد شہر اور گردونواح میں بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری ہوئی، میرپور آزاد کشمیر، ڈھڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور منگلا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ادھر آزاد کشمیر کے علاقوں اٹھمقام اور وادی نیلم میں بھی بارش ہوئی۔

جہلم ،حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، گجرات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • آج اور کل بروزہفتہ مختلف علاقوں میں‌طوفانی بارش، ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش، ژالہ باری کا امکان
  • خیبر پختونخوا، مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں
  • کے پی اور آزاد کشمیر میں تیز بارش و ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصان
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں
  • زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں3روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے