لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔

محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ محمد سوداگربند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ یہ ایک آرٹ ہے اور یہ دنیا بھر میں ہے۔ ٹریفک پولیس کو آرٹ اور بھیک میں فرق ہی نہیں معلوم۔ میں سڑک کے کنارے کھڑا ہوتا ہوں۔ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ یہ اعلی افسران کا حکم ہے، اس لیے انہیں پکڑا ہے۔ اس سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ آتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مری میں شدید برفباری: سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مری میں شدید برفباری جاری رہی، سٹی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں۔ ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ دوران برفباری اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل کر کے آئیں، دوران برفباری گاڑی سلپ ہونے کی صورت میں گاڑی کے ٹائر پر چین کا استعمال کریں، دوران برفباری سردی کی وجہ سے اگر گاڑی میں ہیٹر کا استعمال کرتے ہیں تو گاڑی کے شیشے تھوڑے کھلے رکھیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوران برفباری گاڑی میں ہیٹر کے استعمال سے اور سلنسر کا منہ برف سے بند ہو جانے سے گاڑی کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے جو صحت کے لئے مضر ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران برفباری اگر کسی جگہ پھسلن کے باعث گاڑی پھنس جاتی ہے تو کسی بھی صورت رات گاڑی میں نہ گزاریں۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران برفباری روڈ کے اوپر گاڑی ہرگز پارک نہ کریں، دوران برفباری پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں یہ آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا گینگ سمیت گرفتار
  • مری میں شدید برفباری: سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسکول کے بچوں کو بھی نہیں بخشا
  • لاہور میں خواتین بھکاری گروہ چلانے والا سرغنہ گرفتار
  • کراچی، ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق
  • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ون ویلرز کے خلاف اینٹی ون ویلنگ سکواڈ تشکیل 
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق
  • اسٹیل ملز ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر 7 گھنٹے تک احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم
  • ایک گھنٹے کا اختیار دیں شہر میں حادثہ یا اسٹریٹ کرائم نہیں ہو گا، گورنر سندھ