صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ ڈیموکریٹک رکن کانگریس آل گرین کی جانب سے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا گیا۔ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ڈیموکریٹک قانون ساز کو کانگریس سے نکال دیا گیا۔ ٹرمپ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف اقدامات کیے، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے، ایسا ہونا نہیں چاہیئے، میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ کو دعوت دیتا ہوں کہ مل کر امریکا کو عظیم بنائیں، معدنیات کی پیداوار کو بڑھانے کیلیے تاریخی اقدامات کروں گا، معیشت کی بحالی میری ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ سے معاشی تباہی اور افراط زر کا ڈراؤنا خواب ملا، جو بائیڈن نے انڈوں تک کی قیمت لوگوں کی قوت خرید سے باہر کر دی تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے جرائم کا خاتمہ کیا، مگر ڈیموکریٹس اس پر خوش نہیں، امریکی عوام کا پیسہ امداد پر ضائع کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ شرح سود میں کمی لائی گئی، بجٹ میں توازن لائیں گے، 5 ملین ڈالر سے گولڈ کارڈ جاری کرینگے، جو گرین کارڈ سے بہتر ہوگا، ہم اپنا قرض گولڈ کارڈ لینے والوں کی رقم سے اتاریں گے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ تبدیلی کی راہ میں حائل بیوروکریٹ کو نکال دیں گے، 6 ہفتے کے دوران تقریباً 100 کے قریب ایگزیکٹو آرڈرپر دستخظ کیے۔ امداد کے طور پر دیا پیسہ واپس لا کر مہنگائی کم کرنے کیلیے استعمال کریں گے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ 2 اپریل سے جو ملک امریکا پر ٹیکس لگائے گا، ہم جوابی ٹیکس لگائیں گے، کینیڈا کو سبسڈی دیتے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا، امریکا میں چیزیں نہیں تیار کریں گے تو ٹیرف دینا پڑے گا، نئی تجارتی پالیسی سے کسانوں کو فائدہ ہوگا، کوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ 4 سال میں 21 ملین افراد امریکا آئے، بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی تھی، اقتدارمیں آنے کے بعد امریکا میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف اقدامات کیے، ہم غیر قانونی امیگرینٹس کو نکالیں گے، غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف امریکی تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاون کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے زہریلی نسلی پالیسی ختم کر دی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکیسیکو کو امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ روکنا ہوگی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کینسر کے 15 سال کے مریض لڑکے کو اعزازی سیکرٹ ایجنٹ بنانے کا اعلان کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان سے انتہائی شرمناک انداز سے انخلاء کیا گیا، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ افغانستان میں دہشت گری کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکا لایا جا رہا ہے، اسے لایا جا رہا ہے، تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کرے، اس دہشت گرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس میں خطاب کے دوران کئی ڈیموکریٹک اراکین کے ہاتھوں میں "جھوٹا" کے پلے کارڈ ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں امریکی صدر کانگریس سے نے کے بعد نے کہا کہ ٹرمپ کا گیا ہے رہا ہے

پڑھیں:

مسک چور ہے، ٹرمپ کے کانگریس خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے پہلے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے شدید احتجاج کیا اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین نے ایسے سیاہ بورڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میڈیکیڈ بچا، ویٹرنز کا تحفظ کرو اور مسک چور ہے جیسے نعرے درج تھے۔

یہ احتجاج اس پس منظر میں سامنے آیا کہ ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے 43 دن میں وہ کام کر دیا جو پچھلی حکومت چار سال میں نہیں کر سکی۔ اس بیان پر بعض ڈیموکریٹس نے جھوٹ لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا کر ٹرمپ کی باتوں کو چیلنج کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسک چور ہے، ٹرمپ کے کانگریس خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امیگریشن پالیسی پر تنقید ‘ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور
  • میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر، ٹیکس لگانیوالوں پر جوابی ٹیکس لگائیں گے: ٹرمپ
  • کینیڈا نے ٹرمپ کی احمقانہ تجارتی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے جوابی ٹیکس عائد کردیا
  • صدر ٹرمپ کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب، دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہارِ تشکر
  • ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب: کابل ایئرپورٹ دھماکے کے ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
  • میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا صدارتی خطاب
  • کینیڈا، میکسیکو اور چین کیساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ، ٹرمپ کانگریس سے خطاب کرینگے