ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک توسیع کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک کی توسیع کی استدعا منظور کرلی گئی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے 10 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم انکشاف کر رہا ہے۔
اس موقع پر ملزم ارمغان نے کہا کہ انہوں نے کل بھی اس سے انگوٹھا لگوایا ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم انتہائی شاطر ہے، جس سے آلہ قتل کے طور پر استعمال ہونے والی اسٹک برآمد کرنی ہے، ملزم نے 300 لڑکے لڑکیوں کو ویڈ کے نشے پر بھی لگایا ہوا ہے۔
ملزم شیراز کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل کیس کا گواہ ہے، جسے ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے۔
عدالت نے ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، کیس کی اگلی سماعت 10 مارچ کو ہوگی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، ملزم سے مزید انوسٹی گیشن کرنی ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم انتہائی چالاک اور بار بار اپنے بیانات بدل رہا ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم بےہوش ہونے کی کوشش کرتا ہے، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم سے آلہ قتل آئرن اسٹک برآمد کرنی ہے۔
حکم نامے کے مطابق ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم پرتشدد کرکے اعترافی بیان لینےکی کوشش کی جائے گی ، ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے ۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر ملزم کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں ملے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ ملزم نے کہا کہ
پڑھیں:
بوٹ بیسن واقعہ، عدالت نے پانچ ملزمان کو جیل بھیج دیا
کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس میں 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزمان میں جلات خان، حسین نوا، علی جان، سجاد اور دیگر شامل ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے، لہذا انہیں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے۔ جو لوگ گرفتار کیے وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مقدمہ کا مرکزی ملزم شاہ زین مری مفرور ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔