پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک ملزم فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا معصوم بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی، رابری، نقب زنی اور وہیکل چوری میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ذیشان عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو جسمانی ریمانڈ برائے برآمدگی مال مسروقہ اور اسلحہ علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لے جارہی تھی، نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ذیشان عرف شانی شدید زخمی ہو گیا تھا، جس کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈی ایس پی چوہدری دانش آصف رانجھا نے بتایا کہ ہلاک ملزم لاہور اور شیخوپورہ میں بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی اور ڈکیتی جیسےسنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے دوران وہاں موجود پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے تاہم سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ڈی ایس پی چوہدری دانش آصف رانجھا نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی فائرنگ فائرنگ سے
پڑھیں:
لاہور؛ والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار
لاہور:صوبائی دارالحکومت میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور خصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا،درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا بیٹا خود ہی تھا جس نے دوست کے ساتھ ملکر گھر والوں سے دو کروڑ کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کیلیے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق شہری کے بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔