فائرنگ کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقے میں اشتہاری مجرم محمد رمیض نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزم محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہوکر دبئی فرار ہوگیا تھا۔
راولپنڈی پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے۔ ملزم محمد رمیض کوانٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ انسپکٹر طارق بن عزیز، اے ایس آئی ثاقب فاروق اور مصور حیات پر مشتمل پولیس ٹیم دبئی سے حراست میں لئے گئے ملزم کو لے کرراولپنڈی پہنچ گئی۔ بیرون ملک فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی اظہر شاہ کی سپرویژن میں خصوصی سیل تشکیل دیا گیا ہے۔
سی سی پی او راولپنڈی کے مطابق خصوصی سیل گزشتہ 6 ماہ سے 49 مقدمات میں ملوث بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔ ملزم محمد رمیض کی گرفتاری اس سلسلہ کی پہلی گرفتاری ہے۔ مزید مقدمات میں بھی ملزمان کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔ بیرون ملک سے ملزم کی گرفتاری جرائم پیشہ عناصر کے لئے پیغام ہے کہ وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزم محمد رمیض کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گرفتاری
پڑھیں:
سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار
— فائل فوٹوسیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی جامشورو کے مطابق سیہون کے علاقے بھان سعید آباد کے قریب طالب شاہ روڈ پر پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کراچیسچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے سروس روڈ مویشی...
مقابلے کے بعد پولیس نے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔