امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امجد پرویز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل بھی رہ چکے۔
اس کے علاوہ امجد پرویز ایڈووکیٹ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمر خان کو مشیر قرض منیجمنٹ تعینات
وقاص عظیم : وفاقی حکومت نے عمر خان کو مشیر قرض منیجمنٹ تعینات کر دیا
عمر ایم خان تجربہ کار بینکار ہیں ،عمر خان کا بینکنگ انڈسٹری میں 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے
وزارت خزانہ نے عمر خان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا