City 42:
2025-03-04@21:26:39 GMT

کوئٹہ ایف سی چوکی پر  دستی بم سے حملہ 

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

 سٹی 42: کوئٹہ ایف سی چوکی پر  دستی بم سے حملہ  کیا گیا 

کوئٹہ قمبرانی روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میں قائم ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ کیا گیا ، 

 پولیس  کے مطابق دستی بم یونیورسٹی کیمپس سے ملحقہ قبرستان میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوئٹہ، صوبائی ایپکس اجلاس کا انعقاد، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت آج چیف منسٹرسیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پر ہونے والے گذشتہ اپیکس کمیٹی اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ، اسمگلنگ کی روک تھام اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، جامعہ بلوچستان سب کیمپس میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ
  • کوئٹہ پریس کلب پر دھاوا بولنے والے پولیس ایس ایچ او کیخلاف کارروائی
  • کوئٹہ، صوبائی ایپکس اجلاس کا انعقاد، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
  • شمالی بلوچستان میں موسم سرد
  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکے سے 2 افراد جانبحق، 5 زخمی، بچے بھی شامل
  • کوئٹہ پریس کلب میں پولیس دھاوے کا معاملہ، پولیس کا وضاحتی بیان جاری
  • کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ میں گیس لیکیج کا دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • پاکستان کڈنی سینٹر میں اب تک ایک لاکھ مریضوں کا علاج ہوچکا ہے، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن