کورنگی 4 سالہ بچی کو ٹرک تلے روندنے والا ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی:
کورنگی مہران ٹاون میں چار سالہ بچی کو ٹرک تلے دوندنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی مہران ٹاون ٹرک کے نیچے کچل کر 4 سالہ بچی جاں بحق ہونے کے واقعے کامقدمہ قتل باالسبب کی دفعات کے تحت کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاون ٹرک کے نیچے کچل کر 4 سالہ بچی رخسانہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے کامقدمہ قتل باالسبب کی دفعات کے تحت کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ 4سالہ بچی کے والد مختار احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ٹرک میں ڈرائیوگلی میں کچرا پھینکنے آیا، میں نے گلی میں کچرا پھینکنے سے منع کیا تو ٹرک ڈرائیور کچرا پھینکنے کے بعد بھاگنے لگا۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیورنے گاڑی کو جلدی میں غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے میری بچی رخسانہ کو کچل دیا اورفرارہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹرک ڈرائیور ذاکراللہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے اورٹرک بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ گرفتارڈرائیوراورقبضے میں لی گئی گاڑی کو مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
کراچی:سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ گرفتار ملزم نے 2016 میں معسکرغزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ 2016 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مند بھلو ایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈ اسٹیشن ایف سی کیمپ، رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کیے۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
گرفتار ملزم 2016 سے 2019 تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا۔ گرفتار ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے سال 2020 میں بیرون ملک دبئی فرار ہو گیا تھا اور بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا۔ ملزم بیرون ملک سے بی ایم او کے لیے فنڈنگ اور متعدد افراد کی ذہن سازی بھی کرتا رہا۔ ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچ کر اپنا گروپ منظم کرکے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، ملزم کو اسلحہ ایمونیشن سمیت مزید قانونی کارووائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔