2025-02-19@07:14:33 GMT
تلاش کی گنتی: 7268

«جو کبھی»:

(نئی خبر)
    نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے مقتول کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھی زبان کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ان کی تدفین کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آکاش انصاری کے جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید مغل نے  بتایا کہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ جسم پر کٹ کے نشانات سے لگتا ہے کہ تیز دھار چھرا استعمال کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم سید...
    راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے واٹر اینڈ سینیٹیشن ادارے (واسا) نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔  وفاقی دارالحکومت سے متصل شہر راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے باعث واسا نے شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو شہریوں کے چالان کر دیے ہیں۔ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں، تو پانی کا مسئلہ...
    (گزشتہ سےپیوستہ) آج کی دنیا کے معاشی فلسفہ کے ساتھ ہمارا ایک بنیادی تنازعہ یہ بھی ہے کہ ’’فری اکانومی‘‘ کے عنوان سے یہ بنیادی اصول طے کر لیا گیا ہے کہ حلال و حرام اور جائز و ناجائز ہونے کا فیصلہ کرنا سوسائٹی کا کام ہے اور مارکیٹ کی رسد اور طلب ہی جائز و ناجائز ہونے کا معیار ہے۔ مگر اسلام اس بات کو تسلیم نہیں کرتا اور اسلام کا اصول یہ ہے کہ حلال و حرام کے دائرے متعین کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے، اور وہ وحی الٰہی کے ذریعے طے شدہ ہیں۔ کیونکہ اس نے انسانوں اور اشیا دونوں کو پیدا کیا ہے اور اسی کو معلوم ہے کہ کون سی چیز انسان کے لیے...
    سچ کی شہ رگ پر انگلی رکھ کر ریاستیں چلائی جاسکتی ہوتیں تو کوئی آمر قضا کا سزاوار نہ ہوا ہوتا۔حکمرانوں نے 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کی تلوار ایک ساتھ لٹکا کرجو کارنامہ سرانجام دیا ہے اس پر پھولے نہیں سماتے وہ بھول گئے ہیں کہ کبھی کبھی صیاد اپنے ہی دام میں آجایا کرتا ہے ۔ حکمران جمہوریت کے گھوڑے پر چڑھ کر آئیں یا آمریت کی رتھ پر سوار ہوکر، اپنے کئے کی جزا وسزا پائے بغیر کبھی نہیں گئے۔ فارم 47 کی کاغذی کشتی ہچکولے کھانے کے باوجود بھی ڈوب نہیں رہی تو یہ حکمرانوں کی لیاقت کا کمال نہیں بلکہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ کی حب الوطنی کا طلسم ہے، جس کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ اس کمیٹی کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل جبکہ غلام مصطفیٰ ملک کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر، سینیٹر اور سفیر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ دو وفاقی وزارتوں، اوورسیز پاکستانیز اور مذہبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دیگر اراکین میں طارق حسن شامل ہیں، جو پرویز مشرف...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نےپاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنے والے سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا طلبہ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ انتہائی خوشی کی بات ہے،جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک افواج کبھی نہیں ہارے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں،ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے ، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں،یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں،یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟کبھی بھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دینگے ۔آرمی چیف نے...
    ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کا ظلم اور نا انصافی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ حکومتِ سندھ 61 سالوں سے حکمرانی کی آڑ میں کرپشن کر رہی ہے، سندھ میں کہیں پر آئین اور قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلے...
    اداکارہ صبا قمر کا کہناہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما تا بلکہ اس کیلئے فن کا ہو نا بھی بہت ضروری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،ایسے لوگ زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں،ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز کے علاوہ کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اسکی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اسکے برعکس اپنے فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے، صبا قمر نے کہا کہ مشکل...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا۔ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی،...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہمارے لیے پاکستانیت سب سےاہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کےفسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ گفتگو 12 فروری کو ملک بھر کی جامعات سے آئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی جس کا 3 منٹ 10 سیکنڈ کا کلپ آج آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ میرے لیے...
    فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے: آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں،...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آفاق احمد کو عجلت میں گرفتار کیا گیا جس کی بھرپور مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر جلانے کے پیچھے نہ آفاق ہیں نہ ایم کیو ایم، ہم عوام کی کیفیت بیان کررہے ہیں۔ شہر میں ڈمپر جلانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، اب چاہے تو اس بیان پر مجھے بھی گرفتار کرلیں، شہر میں لسانی فسادات کیلئے ایک بار پھر اسٹیج سجایا جارہا ہے، آفاق احمد کی گرفتاری کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والوں کو ابھی سے بلایا جائے، رینجرز کو تنخواہ سندھ کے خزانے سے جارہی ہے،...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو کسی نہ کسی وقت کرکٹ کو خیرباد کہنا پڑتا ہے، جب میں محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا تو خود کھیل کو چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کراچی میں اپنے آبائی علاقے بفرزون اور بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہاں کے لوگوں نے مجھے بےحد پیار کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: سرفراز کو ٹرافی پھر پاکستانی ہاتھوں میں نظر آنے لگی سابق کپتان نے کہا کہ میں...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ بھارت میں ری ریلیز ہوئی ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 4 دنوں میں تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر ہر جانب صرف اس فلم اور اداکارہ ماورا حسین کا چرچہ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ بھارتی اداکار اور فن کاروں نے بھی فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی فلم صنم تیری قسم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا...
    نئی دہلی: امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 119 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق، امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت ان افراد کو امریکا سے بےدخل کیا گیا۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے تحت بےدخل کیے جانے والے بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ ہے۔  بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اور پرواز میں 157 مزید بھارتیوں کو ملک بدر کر کے بھارت بھیجا جائے گا۔ ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں کے مطابق، امریکی حکام نے انہیں زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھیجا، جس پر وطن واپس پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے شدید غم و...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے چیمپئینز ٹرافی میں اسپنرز کی فوج منتخب کرنے پر حیرانگی کا انکشاف کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں 5 اسپنرز کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے، ان کی وجہ اہم بیٹر یشسوی جیسوال کو ہمیں اسکواڈ سے باہر کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اور اسکواڈ میں کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، رویندرا جڈیجا اور واشنگٹن سندر کوشامل کیا گیا، اتنے زیادہ اسپنرز کیا موثر ثابت ہوں گے یا ہمیں بیٹنگ سے میچ جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی؟۔ ایشون نے کہا کہ 2 لیفٹ آرم اسپنرز...
    خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے ایک چھوٹے گاؤں منگا میں واقع ایک کچی فیکٹری میں کاریگر ہاتھوں اور پیروں کی مدد سے خامتہ کپڑا اور گرم چادر تیار کر رہے ہیں۔ یہ منفرد کپڑا اور چادر سرد علاقوں کے باشندوں کے لیے ٹھنڈ سے بچاؤ کا ذریعہ ہے اور خاص طور پر اس کا استعمال سردیوں میں کیا جاتا ہے۔ فیکٹری کے مالک نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فیکٹری میں بغیر بجلی اور دھوئیں کے کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔  فخر عالم کے مطابق خامتہ کے کپڑے میں سفید، کالا، اور زرد رنگ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، جبکہ چادروں کی مختلف اقسام بھی لوگوں کی پسندیدہ ہیں۔ ان کا کہنا...
    سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹرافی پھر پاکستانی ہاتھوں میں نظر آنے لگی، موجودہ اسکواڈ کو چیمپئنزٹرافی 2017 سے زیادہ مضبوط اور متوازن قرار دے دیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ 8 سال بعد اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا دوبارہ انعقاد ہوگا، موجودہ پاکستانی ٹیم خاصی مضبوط لگ رہی ہے، ہوم کنڈیشن کا بھی فائدہ ملے گا، اگر 2017 اور موجودہ کھلاڑیوں کا موازنہ کریں تو یہ ٹیم زیادہ مضبوط ہے، اس میں بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس پلیئر موجود ہیں، 8 سال پہلے اور آج کے فخر زمان میں بہت زیادہ فرق ہے۔ انہوں نے کا کہ محمد رضوان کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپر میں ہوتا...
    ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما فارق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ناانصافی اور ظلم کا سلسلہ جاری ہے، سندھ میں کہیں بھی آئین و قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایک ایک لاوا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، اگر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو 1985 جیسی صورتحال سڑکوں پر نہ ہوجائے۔کراچی میں ایک بار پھر پختون اور مہاجر فسادات کا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے، میں نہیں جانتا اس کے ہیچھے کون ہیں لیکن اگر نادانستہ طور پر بھی ہورہا ہے تو اسے روکا کیوں نہیں جارہا؟ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات،...
    اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کی زندگی اور شاعری پر عربی زبان میں پہلی کتاب ’غالب: أعظم شعراء الهند‘ (غالب: ہندوستان کے سب سے بڑے شاعر) کا اجرا ان کی 156ویں برسی کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عرب کلچرل سینٹر میں ہوا۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر ظفرالاسلام خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب رونمائی کی صدارت جامعہ کے عربی شعبہ کے صدر پروفیسر نسیم اختر نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظفرالاسلام کی غالب پر لکھی گئی کتاب اپنی نوعیت کی واحد کوشش ہے اور صرف ان جیسا شخص ہی اتنا مشکل کام انجام دے سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے اس کتاب کا آغاز اقبال کے ان اشعار سے کیا ہے،...
    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور دیگر ماضی میں بھی ہاتھ پیر چلانے میں ملوث پائے گئے۔ فواد چوہدری نے ماضی میں ایک تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا۔ وہ سینیٹ میں مرحوم مشاہد اللّٰہ خان سے بھی تلخ کلامی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، شہر یار آفریدی، نعیم پنجوتھا اور شیر افضل مروت بھی ٹاک شوز میں ہاتھ پیر چلا چکے۔
    بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ راجپال یادیو نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکار اپنے فن کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر ایسی شاندار پرفارمنس دیتے تھے کہ صارفین سحر میں گرفتار ہو جاتے تھے اور ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ تے تھے۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال اور ایک بڑے...
    سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے پاکستانی اداکار فیروز خان کو باکسنگ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 4-1 کے اسکور سے ہرا دیا۔ پانچ منٹ کے اس مقابلے میں دونوں فائٹرز نے بھرپور محنت کی، مگر ایک موقع پر فیروز خان کی توجہ ہٹ گئی، جس کا فائدہ رحیم پردیسی نے اٹھایا اور فتح اپنے نام کر لی۔ اگرچہ فیروز خان کے چہرے پر کچھ چوٹیں آئیں، لیکن میچ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کا مظاہرہ کیا، ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ پروفیشنل باکسنگ میں انٹری ہے۔ ڈرامہ سیریل...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بار بار مطالبے کے باوجود افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں نے پاکستان پر دہشتگرد حملے کئے اور افغان طالبان کی حمایت کے باعث حملوں میں اضافہ ہوا ، اس رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ 600سے زائد حملے کئے گئے جن میں سے زیادہ تر افغان علاقوں سے ہوئے ، ٹی ٹی پی کو لاجسٹک آپریشنل اور مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اس رپورٹ میں ٹی ٹی پی کے ایک رہنما نور ولی محسود کے اہلخانہ کو افغان طالبان کی طرف سے ہر ماہ 43ہزار ڈالر دیے جاتے ہیں، اسی طرح کنڑ،ننگرہار،خوست اور پکتیکا صوبوں میں نئے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون...
    پہلا حصہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید حافظ عاصم منیر کے نام یکے بعد دیگرے تین ’’کھلے خط ‘‘لکھے ہیں۔۔۔ان خطوط پر حکمران جماعت کے وزراء جہاں طنز کے تیر برسا رہے ہیں وہیں پر آرمی چیف کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اْن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ’’ اِنہیں عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا اور اگر کوئی خط ملا بھی تو وزیر اعظم کو بجھوا دوں گا،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے،پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے اور پاکستان کو مزید آگے بڑھنا ہے‘‘۔۔۔معروف صحافی اور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ترک صدر کو دیئے جانے والے ظہرانے پر جب...
    سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہم نیوزی لینڈ سے ہار گئے۔ یہ کوئی نئی بات، حیران کن بات یا حیرت انگیز بات نہیں۔ ہم کبھی کبھی بہت اچھا کھیل جاتے ہیں اتنا اچھا کہ ٹیم خود بھی حیران ہوتی ہوگی کہ ہم اس قدر بھی اچھا کھیل سکتے ہیں کیونکہ کبھی کبھی قوم کو خوش کرنے کے لئے اچھا کھیلنا پڑتا ہے۔ ایک اور بات ہمارا تُکا بھی تو لگ جاتا ہے اور کئی شاندار اننگز ہم نے تُکے کے ساتھ کھیلی ہیں۔ سائوتھ افریقہ کے خلاف بھی ایک ایسا ہی تُکا تھا جو ٹیم سے لگ گیا۔ دوسری بات یہ کہ ہم بہت شہنشائیت مزاج کے مالک ہیں۔ ایک بار جس کے پیچھے لگ جائیں اس وقت تک...
    یہ چوائس آپ کی ہے کہ آپ سر سبز پاکستان کے ساتھ جاتے ہیں یا ایک سرخ پاکستان کے۔ سبز پاکستان، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاکستان ہے جس میں فوج اور حکومت مل کر پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی یعنی زراعت کو مضبوط بنا رہے ہیں، اس میں گرین پاکستان انیشئیٹو کے نام سے ترقی، جدت، تحقیق اور سہولت لا رہے ہیں اور سرخ پاکستان ان کا ہے جو دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں، ان کے فکری پشتی بان ہیں۔ یہ لوگ نو مئی اور چھبیس نومبر برپا کرتے ہیں کیونکہ انہیںسرخ پاکستان کے لئے لہو اور لاشیں چاہئے ہوتی ہیں۔ یہ اپنے ہی ملک کی ترسیلات زر کو...
    ترکیہ کے صدر طیب اردگان جو کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورہ پر تھے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ میں تجارت بڑھانے کے لیے 26 ایم او یو پر دستخط کیے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور پاکستانی فوج کی سپہ سلار سید عاصم منیر نے ان کا بھرپور استقبال کیا ترکیہ کے صدر پانچ سال کے بعد پاکستان تشریف لائے اور انہوں نے پاکستان کو معیشت کے بارے میں سہولیات فراہم کرنے کی بات کی اور معاہدات کیے اس سے امید ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہونے کی راہ پر چل نکلے گا اس دورہ میں جو خاص باتیں پاکستانیوں کو نظر آئیں ان میں خصوصی طور پر ایک موقع...
    ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اب تک عوام کو سو فیصد بنیادی حقوق مل گئے ہوتے اور وہ پْر آسائش زندگی بسر کر رہے ہوتے مگر ایسا نہیں ہو سکا پچاس فیصد بھی حقوق نہیں مل سکے لہٰذا مسائل گمبھیر سے گمبھیر تر ہو گئے ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے مگر اقتداری کھیل ہی ختم نہیں ہو رہا۔ ایک دوسرے کو گرانے اور جھکانے کی حکمت عملیاں اختیار کی جا رہی ہیں۔ایک حکومت کوئی عوامی منصوبہ بناتی ہے تو دوسری آکر اس میں کیڑے نکالنا شروع کر دیتی ہے اس طرح تو ملک ترقی نہیں کر سکتا لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں سے عرض ہے کہ وہ عوام کی خاطر ایک...
    بحمد اللہ! پاکستان، بنگلہ دیش تعلقات میں روز افزوں پیش رفت نہایت خوش آئند ہے، فطری بھی ہے اور ضروری بھی۔ پاکستان نیوی کی میزبانی میں 50 ممالک کی شرکت سے بحری مشق میں بنگلہ دیش کی شمولیت اور ان کے نیول چیف کی پاکستان آمد کو دونوں ممالک کے عوام میں گرمجوشی سے دیکھا گیا۔ البتہ بھارت میں شدید کڑھن کا احساس پایا جاتا ہے جس کا اظہار بھارتی اخبار’ ماتھرو بھومی‘ میں یوں کیا گیا کہ: ’یہ ایک ایسی پارٹنر شپ ہے جو نا کام ہو کر رہے گی!‘اس پر بھی خامہ فرسائی فرمائی کہ:’پاکستان، بنگلہ د یش تعلقات ایک سراب ہے!‘ ادھر بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے آن لائن خطاب کے موقع پر مجیب الرحمن کے...
    ہمارے بزرگ کہا کرتے تھے کہ کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں سے اللہ دشمن کو بھی بچائے۔ کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں میں اب جو کچھ ہوتا ہے ایسا اگر بزرگوں کے دور اور وقت میں ہوتا تو یقین مانیں ہمارے وہ بزرگ دن میں ایک نہیں ہزار بار ان کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں سے پناہ مانگتے۔ کورٹ، کچہریوں اور تھانوں کو چھوڑیں ہسپتالوں کے نام پر بننے والے صرف ان قصاب خانوں میں اب جو کچھ ہو رہا ہے واللہ ان ہسپتالوں کے حالات دیکھ کر دل پھٹنے لگتا ہے۔ مویشیوں کے باڑے میں باندھنے والے جانوروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا جو سلوک اور ظلم ان ہسپتالوں میں اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے...
    کہاجاتا ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے لیکن جب میں فلسطین میں اسرائیل اورمقبوضہ کشمیر میں بھارت کاظلم وستم دیکھتاہوں تو اس کہاوت کی حدتک مایوس ہوجاتا ہوں کہ آخریہ ظلم کے خاتمے کی ایسی کونسی حد ہے جس کو اسرائیل اور بھارت کے مظالم نہیں پہنچ پارہے۔ساتھ ہی ساتھ جب میں آزادی کی تحریکوں کی کامیابی پرنظر ڈالتا ہوں توامید جاگ جاتی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی خطہ ہوقبضہ کرنے والا کتنا ہی طاقتوراور جارح ہوآزادی کے مجاہد اپنی جان پر کھیل کرآزادیاں حاصل کرتے رہے ہیں ۔اگر آزادی کی تحریکیں منزل مراد کو نہ پہنچتیں تو آج بھی برطانوی سامراج میں سورج کو غروب ہونے کی جگہ نہ مل پاتی۔ اٹھارویں...
    ویسے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یا اس کے بانی مسٹر عمران خان کی سیاسی حکمت عملیوں کی ناکامی کی تاریخ کافی طویل ہے لیکن ماضی میں بہت دور تک جائے بغیر اگر صرف عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے اور اس کے کامیاب ہو جانے سے لے کر آج تک کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے اول تو ابتدا سے ہی انہوں نے درست حکمت عملی نہیں اپنائی ، اور اگر کہیں ان کی پلاننگ درست تھی بھی تو ٹائمنگ کسی بھی طور درست نہ تھی۔ جب عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو قومی اسمبلی میں ارکان کی تقسیم بالکل واضح تھی...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اگر کسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے، میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگر کسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،...
    وی نیوز سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد بطور ڈپٹی کمشنر تعینات رہا اور بعد ازاں بلو چستان آیا، میرے لیے یہ ایک الگ تجربہ تھا کیونکہ نہ صرف اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان ہزار کلو سے زائد کا فاصلہ ہے بلکہ دونوں علاقوں کے درمیان نفسیا تی فاصلہ بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ اسلام آبا د اور کوئٹہ کے مسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کوئٹہ ڈویژن میں گورننس کے مسائل بے پناہ ہیں۔ اسلام آباد میں حکومتی رٹ کو قائم کرنا آسان جبکہ یہاں نسبتاً مشکل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی حمزہ شفقات نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی نظر...
    باعث افتخار/ انجینئر افتخار چودھری پاکستان میں قانون کا کھیل آج اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ عوام کو نہ صرف اپنے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، بلکہ جو قانون کے محافظ ہیں وہ خود ہی قانون کی دھجیاں اُڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک پولیس افسر کا مسجد میں جا کر یہ کہنا کہ ”جو نوجوان پتنگ بازی کرے گا، میں اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کر دوں گا اور اس کا گھر بھی گرا دوں گا”، اس بات کا جیتی جاگتی مثال ہے کہ ہم کس راستے پر چل رہے ہیں۔ اس پولیس افسر کی دھمکیاں نہ صرف قانون کی خلاف ورزی تھیں، بلکہ یہ ایک انتہائی سنگین واقعہ...
    الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلا آئی سرجری کیمپ کاPOB کے تعاون سے انعقاد، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کیمپ کا دورہ کررہے ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ،امیر ضلع حافظ طاہر مجیدبھی موجود ہیں
    اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، چین دوسرے ملکوں میں مداخلت نہیں کرتا، چین کی ترقی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔چین کے نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں اظہار خیال انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی صرف اچھے وقتوں کی نہیں بلکہ سدا بہار دوستی ہے، پاکستان اور چین قریبی ہمسائے ہیں، تمام حالات میں دوست رہیں گے، پاکستان چین کی ترقی اور اپنے جغرافیہ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کا خواہاں ہے، چینی عوام سے محبت رکھتے ہیں، چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ چینی صدر مضبوط اور...
    حیدر آباد: قاسم آباد کے علاقے سیٹیزن کالونی میں سندھی زبان کے معروف شاعر آکاش انصاری کی سوختہ لاش گزشتہ روز ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق قتل کے معاملے کی تحقیقات کے دوران گرفتار ڈرائیور عاشق سیال نے اہم انکشافات کیے ہیں، جس میں اس نے بتایا کہ آکاش انصاری کو ان کے لے پالک بیٹے لطیف انصاری نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔   ڈرائیور عاشق سیال کو شام کے وقت حراست میں لیا گیا تھا اور اس نے قتل کی تمام تفصیلات پولیس کے سامنے بیان کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں لطیف انصاری کو گرفتار کیا گیا اور...
    ایک زمانہ تھا کہ انسان کا خاندانی پس منظر اس کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا تھا۔ چنانچہ لوگ اپنے خاندانی پس منظر سے بھی پہچانے جاتے تھے۔ مگر ہمارے زمانے تک آتے آتے یہ صورت ہوگئی کہ کسی کے سید صدیقی، فاروقی اور علوی ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ملک کے معروف کالم نگار عطا الحق قاسمی کے والد گرامی تحریک ختم نبوت کے بیباک سپاہی تھے۔ عطا الحق قاسمی نے اپنے ایک حالیہ کالم میں اپنے والد کا تعارف اس طرح کرایا ہے۔ ’’والد ماجد قیام پاکستان کے بعد عملی سیاست سے کنارہ کش ہو چکے تھے لیکن حکمرانوں کے خلافِ اسلام اقدامات پر جمعہ کے خطبے میں اتنی کڑی تنقید کرتے کہ ان کے بہی...
    وہ بنگالی نیشنلسٹ جو بنگلادیش کی آزادی کی لڑائی میں ہیرو مانا گیا جس نے مکتی باہنی کے کمانڈر کی حیثیت سے لڑائی میں حصہ لیا۔ اس نے اپنی زندگی کے آخری سال پاکستان میں گزارے ہے نا حیرت کی بات!! اپریل 1971ء میں وہ پاکستانی فوج میں میجر کے عہدے پر تھا۔ پھر وہ باغی ہو کر انڈیا کی مدد سے بننے والی مکتی باہنی سے جا ملا۔ وہ تھے میجر عبدالجلیل جو 1985ء کے نصف میں پاکستان آگئے اور پھر آخری دم تک پاکستان ہی میں رہے۔ اپریل 1971ء میں ایک اور باغی میجر ضیا الرحمن نے پہلی بار بنگلادیش کا پرچم لہرایا تھا۔ عبدالجلیل نے بھی بریسال پر قبضے کے بعد بنگلادیش کا پرچم لہرایا تھا۔ انہوں...
    آج کی دنیا میں کوئی بھی ملک جزیرہ نہیں یعنی الگ تھلگ نہیں۔ سبھی ایک نادیدہ دھاگے یا لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ ٹیکنالوجیز نے سب کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا ہے۔ کسی ایک ملک کے حالات دوسروں پر اثر انداز نہ ہوں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ بڑی طاقتیں جو فیصلے کر رہی ہیں وہ دور افتادہ خطوں کے الگ تھلگ سے ممالک پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں۔ امریکی قیادت یہ سمجھتی رہی ہے کہ جو کچھ بھی اُس نے حاصل کیا ہے وہ صرف اُس کی مساعی کا نتیجہ ہے۔ ایسا نہیں ہے۔ اشتراکِ عمل نے اب بہت کچھ بہت آسانی سے ممکن بنادیا ہے۔ بڑی طاقتیں اشتراکِ عمل کو اپنے حق میں بہت...
    فلسفے کو علوم کی ماں کہا جاتا ہے، یہ ایک ایسا اَدَق مضمون ہے جس سے سبھی بھاگتے ہیں اس کے باوجود یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر انسان کے اندر ایک چھوٹا موٹا فلسفی ضرور ہوتا ہے جو گاہے گاہے یہ سوال اٹھاتا رہتا ہے کہ سبزہ و گْل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے فلسفے کی مشکل اپنی جگہ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی انسان زندگی سے جڑے کچھ بنیادی سوالات کو نظر انداز کر کے زندگی بسر نہیں کرسکتا، زندگی بسر کرنا تو دور کی بات اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی محال ہے، انہی سوالات میں سے ایک سوال یہ ہے کہ زندگی کیا ہے؟۔ شاعروں...
    اللہ مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین پر اپنی رحمتیں کرے۔ آمین۔ قاضی حسین احمد، محترم سید منور حسن اور قائد حریت سید علی گیلانی تین بزرگ ایسے گزرے ہیں جنہیں اللہ کے سوا کا کسی کا خوف نہیں تھا۔ اپنی جہدو جہد کے بارے میں بالکل واضح تھے اور شفاف بیانیے کے ساتھ سیاسی جدوجہد کی۔ استعمار کے خلاف اور دنیا کے بتوں اور طاغوتی قوتوں کے لیے یہ تینوں شیر کی دھاڑ تھے، چیتے سے زیادہ حوصلہ رکھتے تھے۔ اتفاق بھی ایسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان تینوں بزرگوں سے سیکھنے کا موقع دیا ان میں دو بزرگوں کی محفلوں میں بیٹھنے کا بے شمار مرتبہ موقع ملا۔ سید منور حسن جب بھی...
    عالمی تنظیم سی پی جے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 برسوں میں 2024 سب سے زیادہ صحافیوں کے لیے خونیں سال رہا، اس سال 124 صحافی قتل کیے گئے۔ سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان میں سے ایک تہائی سے زائد ہلاکتوں کا ذمے دار اسرائیل ہے، جس نے خاص طور پر غزہ میں 85 صحافیوں کو نشانہ بنایا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیل نے صحافیوں کو ظلم و دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہو۔ ماضی میں بھی اسرائیل صحافیوں پر قاتلانہ حملے کرتا رہا ہے اور کھلے عام کرتا رہا ہے، جن میں الجزیرہ کی معروف صحافی شیریں ابو عاقلہ کا قتل بھی شامل ہے۔ انہیں دن دہاڑے گولی مار کر شہید...
    پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سولر انرجی کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی گئی تھی، لیکن اس مثبت اقدام کو بھی بدعنوان عناصر نے کرپشن کا ذریعہ بنا لیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں سولر پینلز کی درآمد میں منی لانڈرنگ، اوور انوائسنگ، اور جعلی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ معاملہ محض مالی بدعنوانی کا نہیں، بلکہ اس سے پاکستان کے بینکاری نظام، تجارتی پالیسیوں، اور سرکاری اداروں کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات اٹھتے ہیں۔ ایف بی آر کی بریفنگ کے مطابق 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں، اور صرف ایک ڈمی کمپنی نے ہی...
    پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو مقابلہ کھلاڑیوں کے درمیان ہی نہیں ہوتا بلکہ مسابقت کی یہ فضا شائقینِ کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ تماشائی مخاصمانہ فضا کا براہ راست حصہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کے دل میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نرم گوشہ کم ہی ہوتا ہے۔ تماشائیوں کی اس گرم مزاجی نے بعض مرتبہ بڑی نازک صورت حال بھی پیدا کی ہے۔ تناؤ کی اس تیز لہر میں جس کھلاڑی نے دیارِ غیر میں عوام کے دل میں گھر کیا، ان میں بشن سنگھ بیدی کا نام سر فہرست ہے۔ ان کی پاکستانیوں سے دل وابستگی کی چند حکایات اس کھیل کے تذکروں میں محفوظ ہیں۔ معروف...
    الٰہی بخش کے رخساروں کا گوشت سکڑ چکا ہے اور جبڑے کی مضبوط ہڈیاں اوپر کو اُٹھ آئی ہیں۔ روتے ہوئے اس کے سیاہی مائل موٹے ہونٹوں کے درمیان اچھڑے پچھڑے میلے دانت باہر امڈے چلے آتے ہیں۔ غصے کی حالت میں اس کا جبڑا مضبوطی سے بھینچ جاتا اور گالوں کی ہڈیاں مزید اُبھر کر چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں معلوم ہوتیں ہیں۔ چہرے پر مینڈک جیسے باہر کو اُبلتے ڈیلوں پر خون کی باریک رگیں پھیل کر آنکھوں کو لال انگارہ بنا دیتی ہیں۔ اس کا  گُٹھا ہوا جسم اب کمزور پڑ چکا ہے اور پست قد مزید جھک گیا ہے۔ وہ رات بھر اپنے گاؤں کی گلیوں میں آوارہ پھرتا ہے اور اچانک دھاڑیں مار مار کر رونا شروع...
    اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالااس کا میری پارٹی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے،فی الوقت یہ جیت گئے اور مجھے گرا دیالیکن جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے بہت جلد بائونس بیک کروں گا، سلمان اکرم راجا غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالااس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے، بس برا کرنا چاہتے ہیں، کسی رکن اسمبلی کے ساتھ اس سے برا کیا ہوگا کہ اس کو پارٹی سے نکال دیں؟ اور وجہ کا بھی علم نہ ہو۔ جنہوں نے ووٹ دیئے، ضمیر بیچااور جن کو شوکاز دیئے گئے، وہ...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی 10روزہ نمائش کا افتتاح و دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی جانب سے ملیر کے عوام کے لیے پھولوں کی نمائش کا تحفہ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع ائر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، چیئرمین ماڈل کالونی ٹاؤن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط کے ہمراہ ٹائون میونسپل کارپوریشن کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی10روزہ نمائشکا افتتاح کردیا۔نمائش میں عوام کے لیے رنگ برنگے پھولوںکے ساتھ بچوں کے لیے جھولے اور مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ماڈل ٹاؤن...
    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ’’انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس‘‘ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد /لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کا 2ریاستی حل ناقابل قبول، فلسطین فلسطینیوں کا، اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ریاست مانتی ہے، حکمرانوں نےاسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو قوم انہیں عبرت کا نشان بنا دے گی۔ یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں آباد کیا گیا، یہ ناجائز اور غیر قانونی اقدام جس پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا۔ حکومت کشمیر پر واضح اور ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے۔ فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات ہوں گے۔ دنیا بھر سے...
    ڈاکٹر سعد منظور فضل ہاشمی ڈاکٹرسعد منظورفضل ہاشمی وزارت صحت میں غیرمعمولی صلاحیتوں کے ساتھ غالباً پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں جن كو تعریفی طبی خدمات کے اعتراف میں پریمیم ریذیڈنسی اقامہ اعزازی طور پرديا گیا۔ ڈاکٹر سعد ان غیرملکیوں میں شامل ہیں جنہیں منفرد صلاحیتوں کے باعث اقامہ ممیزہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹرسعد ہاشمی 1985 سے جدہ العزیزیہ وزارت صحت کے ہاسپٹل میں کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک خون اوراورام (آنکولوجی) کام کررہے ہیں۔ وہ شعبہ اطفال کے وائس چیئرمین، کوالٹی کوآرڈینیٹر اور انٹرنس ڈاکٹروں کے سپروائزرہیں۔ وہ – کلینکل اسسٹنٹ پروفیسر برائے طلباء کالج آف میڈیسن، رابغ، العزیزیہ ہسپتال میں (2017 – 2020)۔ رابغ ہسپتال میں شعبہ اطفال اور نرسری کے سابق سربراہ رہے۔ المساعدیہ زچگی اور بچوں کے ہسپتال میں جینیاتی خون...
    کوئی بھی چیز تلنے سے قبل اگر کڑاہی میں دو یا تین قطرے لیموں کا رس ڈال دیں تو تلی ہوئی چیز میں تیل کم جذب ہو گا۔سوئچ بورڈ چمکانے کے لیے کسی بھی کپڑے پر اگر نیل پالش ریموور لگا کر اس سے صاف کریں تو چمک اٹھے گا۔کپڑوں پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکریں لگ جائیں تو انہیں اسپرٹ سے صاف کریں۔فرش پر اگر پیلے بدنما داغ پڑ جائیں، تو پانی میںسرکہ اورسرف ملا کردھوئیں، چرش جگمگا اٹھے گا۔اگر چھری کو ابلے ہوئے پانی ڈبو کر ڈبل روٹی کاٹی جائے، تو وہ بآسانی کٹ جائے گی۔اگر سبزیاں ابالنے والے پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال دیئے جائیں تو ان کی رنگت خوش نما رہتی ہے۔ہاتھ سے...
    ان لوگوں سے تعلق قائم کریں جو “باوقار” ہوں…آپ کا مطلب ہے وہ لوگ جو اچھے کپڑے پہنتے ہیں؟نہیں، “باوقار” لوگوں کا کیا مطلب ہے۔باوقار کا مطلب ہے بہترین اور خوبصورت رویے رکھنے والے لوگوہ لوگ جو بات چیت میں مہذب ہوں،جو اپنے غصے میں بھی شائستگی دکھائیں،یہاں تک کہ جھگڑے میں بھی وقار برقرار رکھیں،جو آپ سے محبت کے تعلق میں بھی نفاست دکھائیں،اور یہاں تک کہ آپ سے جدا ہونے میں بھی وقار کا مظاہرہ کریں۔یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ناراضگی ایک چیز ہے اور ذمہ داری دوسری، اور دونوں کو ایک ساتھ ملانا مناسب نہیں۔باوقارلوگ اپنے پیار، خیال، اور احترام میں نفیس ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو جانتے ہوں کہ کب بات...
    چائے سے جان چھڑائیں اور چائے کا مزا بھی لیجئے۔کھولتے ہوئے پانی کو آگ سے اتار کر چائے دانی میں ڈالیں جس میں 2-3 ماشہ فی کپ کے حساب سے گل بنفشہ پہلے سے ڈال رکھا ہو۔ پانچ منٹ تک دم دے کر اسے چھان لیں اور اس میں حسب مرضی چینی اور گرم دودھ شامل کر کے پئیں۔بلا دودھ بطور قہوہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گل بنفشہ کو جوش دینے سے اس کے فوائد میں کمی آ جاتی ہے۔ اس لیے مندرجہ بالا طریقہ پر ہی تیار کرنا چاہیے۔ اس میں ذائقہ، خوشبو اور دل لبھانے والی رنگت، ہر چیز موجود ہے۔بنا بریں دل اور دماغ کو فرحت بخشتی ہے۔ بھوک لگاتی ہے۔ قبض...
    اپنے پیشے کو خدمت خلق کا ذریعہ بنالیا لینا ہر کسی کا مقدر نہیں ہوتا۔ لیکن جو خوش قسمت ایسا کرتے ہیں انہیں روزی کے ساتھ عزت بھی حاصل ہوتی ہے۔ دھولیہ شہر کے حاجی مسعود انصاری (۳۷) عرف مسعود ایمبولنس اور ان کے فرزن د ابو ہریرہ انصاری (۴۳) بھی انہی لوگوں میں سے ہیں۔ شہر کے اقبال روڈ پر واقع بہشتی گلی میں رہنے والیمسعود انصاری گزشتہ ۰۴? سال سے ایمبولنس چلا رہے ہیں۔ یوں تو یہ ان کا پیشہ ہے لیکن وہ روزی کماتے ہوئے وہ خدمت خلق کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ گزشتہ ۷? سال سے ان کے بیٹے ابو ہریرہ نے بھی ان کا ساتھ دینا شروع کر دیا ہے۔ دونوں ہی...
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) نوجوان ملکی سسٹم سے مایوس اور اپنا مستقبل تاریک دیکھ رہے ہیں‘ اسی و جہ سے ملک چھوڑکر جانا چاہتے ہیں‘ نجی اداروں میں کم تنخواہیں اور سرکاری ملازمتوں میں اقربا پروری عروج پر ہے، کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی عدم دستیابی، اعلیٰ تعلیم کے کم مواقع اور ناقص تعلیمی نظام ہے‘ امن و امان کی خراب صورتحال اور سیاسی عدم استحکام نے ملکی مسائل کوگمبھیرکیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور پارلیمانی سیکرٹری برائے کھیل و امورِ نوجوانان ایڈووکیٹ صائمہ آغا، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ، آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی، پاکستان ڈرگ لائیر فورم کے صدر ڈاکٹر...
    مظاہرین قبضہ نہیں آزادی، غزہ برائے فروخت نہیں اور نسلی صفائی نامنظور کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے امریکا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منصوبے کے خلاف لندن میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم لہراتے ہزاروں افراد نے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین قبضہ نہیں آزادی، غزہ برائے فروخت نہیں اور نسلی صفائی نامنظور کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے امریکا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگرکسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی کا صدر ، جنرل سیکریٹری، وزیراعلیٰ ، صوبائی صدر یہ سارے ایک پی پیج پر ہیں، باقی ورکروں کے اندر یا اس میں کوئی اختلاف یا ٹکراؤ...
    سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز دے دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کسی طور بھی قابل عمل نہیں ہے۔ سابق انٹیلی جنس چیف نے غزہ کے لیے امریکی سربراہی میں مارشل پلان کی تجویز بھی دی۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیے تاکہ وہاں کے لوگ اپنی سرزمین...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر نے بھی لو جہاد کے خلاف قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ بھارت بھر میں ہندو لڑکیوں کو اسلام قبول کرکے مسلم لڑکوں سے شادی کرنے سے روکنے کے لیے انتہا پسند ہندوؤں نے من مانی مچا رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورغلاکر اُنہیں اسلام کے دائرے میں لے آتے ہیں اور شادی کرکے انہیں ہندو سماج سے دور کردیتے ہیں۔ مہاراشٹر میں کئی سال سے انتہا پسند ہندو لو جہاد کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے خراب حالات کا فائدہ اٹھاکر...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے پر امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت نے دنیا بھر میں مختلف پیغامات دینا شروع کردیا ہے۔ چینی قیادت اس بدلی ہوئی صورتِ حال سے بہت پریشان دکھائی دے رہی ہے۔ بھارت کی معروف ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے لیے ایک تجزیے میں انترا گھوشل سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے امریکی صدر سے ملاقات میں دیر نہیں لگائی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ سفارتی معاملات میں تاخیر کی گنجائش برائے نام ہوتی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بہت سے معاملات پر جامع گفت و شنید کی ہے اور امریکا...
    بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ، جو بیئر بائسپس کے نام سے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں کامیڈین سمے رائنا کے شو 'انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ' میں اپنے نامناسب تبصرے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی مبینہ گرل فرینڈ، ٹیلی ویژن اداکارہ نکی شرما کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ نکی شرما نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا: "ایک وقت آئے گا جب آپ اپنے دماغ سمیت سب کچھ کھو دیں گے اور جب آپ اپنا دماغ کھو بیٹھیں گے تو آپ کے پاس صرف آپ کی روح باقی رہ جائے گی۔ یہ وہ وقت ہوگا جب...
    تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں سے ہوا تھا‘ میری نسل کے لوگ بچپن میں جب بھی 1965 کی جنگ کا احوال پڑھتے تھے تو انھیں دو فقرے ضرور سہنا پڑتے تھے‘ رات کی سیاہی میں بزدل دشمن نے لاہور پر حملہ کر دیا اور دوم فیلڈ مارشل ایوب خان نے 10 جنوری 1966 کو جیتی ہوئی جنگ تاشقند میں میز پر ہار دی۔ بڑے ہوئے تو یہ بھی معلوم ہوا ذوالفقار علی بھٹو نے تاشقند کے معاہدے کا بھرپور سیاسی فائدہ اٹھایا‘ ایوب خان اس وقت تک جسمانی اور سیاسی لحاظ سے کمزور ہو چکے تھے‘ ملک میں ان کے خلاف نفرت بھی پائی جاتی تھی‘ ذوالفقار علی بھٹو نے معاہدہ تاشقند کو غیرت کا پرچم...
    جمشید نسروانجی رستم جی مہتا کو آج کچھ ہی لوگ جانتے ہوں گے۔ یہ وہ کراچی کا سپوت تھا جوکراچی اورکراچی کے عوام کا سچا مسیحا تھا۔ اس نے اپنی ’’میئری‘‘ کے دور میں کراچی کو ایک چھوٹے شہر سے بڑے شہر میں تبدیل کر دیا تھا۔ جمشید نسروانجی کو کراچی کا پہلا میئر بننے کا اعزاز تو حاصل تھا ہی انھیں اس شہر کی دل و جان سے خدمت کرنے کی وجہ سے ’’ بابائے کراچی‘‘ کا خطاب بھی حاصل تھا۔ آپ نے 1924 میں ایک اخبار کے ذریعے اہل کراچی کو یہ مشورہ دیا تھا ’’کراچی کے ہر شہری کو روزانہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر یہ کہنا چاہیے کہ یہ...
     پاکستان کی سرزمین نے بے شمار نابغہ روزگار ہستیوں کو جنم دیا ہے جنھوں نے اپنے فن اور تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔ انھی عظیم شخصیات میں ایک نمایاں نام صادقین کا ہے جو مصوری خطاطی اور شاعری کے میدان میں اپنی مثال آپ تھے۔ ان کی برسی کے موقعے پر ان کی زندگی اور فن کا تذکرہ کرنا ضروری ہے۔  صادقین کا پورا نام سید صادقین حسین نقوی تھا، وہ 20 جون 1930 کو امروہہ بھارت میں پیدا ہوئے۔ 1948 میں انھوں نے آگرہ یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں پاکستان ہجرت کی۔ یہاں انھوں نے اپنی فنی سرگرمیوں کا آغازکیا اور جلد ہی اپنی منفرد مصوری اور...
    عقیدت کے حصار میں لفظ جذبوں کے سامنے بے بس سے دکھائی دیتے ہیں۔ جب مدحتِ سرکارؐ دو عالم کی بات ہوتی ہے تو آپؐ کے شایانِ شان الفاظ کا تلاش کرنا اور انھیں ایک تسبیح کی مانند پرونا بہت مشکل کام ہے، کیونکہ نعت کا معاملہ عقیدت و محبت اپنی جگہ برحق لیکن اصل معاملہ احتیاط بلکہ انتہائی احتیاط کا ہے۔ یہاں قلم میں سیاہی نہیں دل کی دھڑکنوں اور روح کی پاکیزگی کو انڈیلنا پڑتا ہے کیونکہ نعتِ حضورؐ کی شاعرانہ توصیف کا نام نہیں ہے بلکہ نبوت کے کمالات کی ایسی تصویر کشی کا نام ہے جس سے ایمان میں تازگی اور روح میں بالیدگی پیدا ہو سکے اور یہ بالیدگی اسی وقت مقرر کر رکھی ہے...
     نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آتے ہی اپنے بیانات سے پوری دنیا میں ایک وبال کھڑا کردیا ہے۔ ایک طرف وہ اپنی پڑوسی ریاستوں کو دھمکا رہے ہیں تو دوسری طرف مغربی ایشیائی ممالک کو بھی غیر مستحکم کرنے کے لیے ایسے ایسے بیانات داغ رہے ہیں جو کسی بھی طرح عاقلانہ تصور نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ امریکی صدرکے غزہ سے متعلق بیان کہ جس میں وہ غزہ کے عوام کو اردن اور مصر کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں اور یہاں پر بڑی بڑی عمارتوں کی تعمیر کے لیے اربوں ڈالرکا کاروبار کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، حالانکہ غزہ پر امریکی و صیہونی تسلط کا خواب کوئی نیا نہیں ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے آنے والے...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے۔ پارٹی قیادت سے غلطیاں ہوئیں، جنہیں ہم چھپا رہے ہیں، شیر افضل مروت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں،جنہیں ہم چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسد قیصر سے کہا کہ آپ شاہد خاقان عباسی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی...
     ہمارے نوجوان ملک کا سرمایہ اور قومی اثاثہ ہیں۔ یہ ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ علامہ اقبال نے انھیں شاہین سے تعبیرکیا ہے۔ تُو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر دنیا کی امامت کرنے کے لیے وہ صداقت کے سبق کا اعادہ کرتے ہیں ۔ سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا آج کے حالات کے پس منظر میں جو منظرنامہ ہمارے سامنے ہے وہ ہے نوجوانوں کے اخلاق و کردار کی پستی کا، زوال کا اور تعلیم سے دوری کا۔ نوجوانوں کو بلندی سے کس نے نشیب میں گرانے کا جال بنا اور وہ کون سی طاقت...
    دنیا کا ہر مسلمان اس حقیقت سے واقف ہے کہ مذہبِ اسلام میں صاف صفائی کے اہتمام کو نصف تکمیلِ ایمان کا درجہ حاصل ہے لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بات محض انسان کی جسمانی اور اردگرد کی صفائی تک مقید ہے؟ میرے عقل و فہم کے مطابق معاملہ اتنا مختصر ہرگز نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ ربِ کائنات کا کوئی بھی فرمانِ مبارک سطحی نہیں ہوتا ہے۔ اُس ذاتِ عظمت کے ہر نعمت، انعام اور نوازش کے پسِ پشت گہرائی و افادیت پنہاں ہوتی ہے جو جستجو رکھنے والے اُس کے بندوں پر تھوڑی سی محنت کے بعد ظاہر ہو جاتی ہے، شرط فقط اتنی ہے کہ خلق کی اصل خواہش مقصد کھوجنا ہو، بے ادبی...
    نائن الیون کے بعد جو امریکی پالیسی کھل کر سامنے آئی ہے۔ اس میں باہمی مذاکرات کے طریقے کو یکسر تبدیل کر دیا گیا ہے، یعنی ’’حملہ ہونے سے پہلے حملہ کردو‘‘ کی پالیسی کو فروغ دیا، جس کا سب سے بڑا فائدہ وہ ممالک اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھا رہے ہیں جو اسلحے کے بیوپاری ہیں۔ ایسے حالات میں یہ توقع رکھنا کہ دنیا امن کی طرف گامزن ہے، عبث ہے۔ سچ یہ ہے کہ دنیا تباہی کی طرف گامزن ہے۔ دنیا کے بڑے اسلحے کے بیوپاری ممالک ان ممالک پر اپنی توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں جہاں خانہ جنگی جاری ہے۔ جہاں لسانی، مذہبی اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر جنگیں لڑی جا رہی ہیں، جہاں امن ہوتا ہے وہاں...
    گیارہ ستمبر 2001 کو نیویارک کے مشہور و معروف ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون کو نشانہ بنایا گیا یہ ایک تہلکہ خیز خبر تھی جس نے دنیا کو بتا دیا کہ امریکا بھی محفوظ نہیں ہے۔ وہ طیارے جن کو ان بلند و بالا عمارتوں سے ٹکرایا گیا اغوا شدہ طیارے تھے پر ملبہ گرا ان پرکہ جن کے لیے طے تھا کہ یوں کرکے اس طرح سے ثابت کرنا ہے گویا عدالت بھی ان کی وکیل بھی ان کے اور جج تو پہلے ہی ان کے تھے، بس ملزم ان کے من چاہے تھے۔  نائن الیون کے اس حادثے میں تین ہزار کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔ امریکا کا یہ حادثہ عوام کے لیے دردناک تھا لیکن منصوبہ...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر نے بھی لو جہاد کے خلاف قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ بھارت بھر میں ہندو لڑکیوں کو اسلام قبول کرکے مسلم لڑکوں سے شادی کرنے سے روکنے کے لیے انتہا پسند ہندوؤں نے من مانی مچا رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورغلاکر اُنہیں اسلام کے دائرے میں لے آتے ہیں اور شادی کرکے انہیں ہندو سماج سے دور کردیتے ہیں۔ مہاراشٹر میں کئی سال سے انتہا پسند ہندو لو جہاد کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے خراب حالات کا فائدہ اٹھاکر مسلم لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورغلاکر مسلم کرلیتے ہیں اور...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر تھا۔آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی، بھمبر، بلوچ، دھیرکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مری اور اس کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان کی جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کرتی رہی ہے۔ بونیز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ہر اس بیان کی مذمت کرتی ہے جس میں گھروں کو جلانے یا تشدد کی بات کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو وکلاء کی جانب سے شکایات لگانے پر بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلاء کی شکایات اور پیغام رسانی پر بھی سوالات اٹھا دیے، پارٹی قائدین نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں وکلاء کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ وکلاء میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کےلیے...
    میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا، اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا، پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے اسمبلی سے منظور شدہ بلز پر گورنر کے اعتراضات مسترد کر دیئے، بلز دوبارہ اسمبلی میں پیش ہونگے، کابینہ نے پیر سے اسلحہ کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں اور گرفتاریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے والے وکلا بیرون ملک بیھٹے یو ٹیوبرز سے پیسے لے کر ان تک اہم معلومات پہنچا رہے ہیں، سینیئر رہنماؤں نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعض مرکزی رہنماؤں نے وکلا کی عمران خان سے ملاقاتوں کے دوران ان سے شکایات کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وکلا ملک سے باہر بیھٹے یو ٹیوبرز تک اہم معلومات پہنچا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلا کی جانب سے شکایات...
    لوئر کرم: کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں مجوعی طور پر اب تک 98 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔ ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پائیدار اور دیرپا امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں اور اس سلسلے میں لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق لوئر کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جبکہ ان علاقوں میں مجموعی طور پر اب تک 98 بنکرز کو...
    اجلاس میں سینئر احباب و علماء کرام نے شرکت کرکے مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی پہلی مجلس عمومی کا انعقاد المصطفٰی ہاؤس پاراچنار میں کیا گیا، جس میں ضلعی صدر تنزیل عباس نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ اجلاس میں اراکین عمومی سے ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، اجلاس میں سینئر احباب و علماء کرام نے شرکت کرکے مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔
    کراچی: سخی حسن ہائیڈرنٹ کے قریب واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی عمارت کی چار دیواری میں جا گھسا ، ملبہ گرنے سے گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ، حادثے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو بنانے والے شہری کے ہمراہ فلیٹ کے مکین بھی تھے اور وہ یہ بتا رہے تھے کہ ٹینکر مافیا کو اب کچھ نہیں ملا تو وہ دیواروں میں بھی گھسنے لگے ہیں ، نہ مال محفوظ ہے اور نہ ہی جان محفوظ ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح سخی حسن ہائیڈریٹ کے قریب کے ڈی اے فلیٹس سینٹرل ویو اپارٹمنٹ کی چار دیواری میں واٹر ٹینکر گھس گیا جس کے نتیجے میں...
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ صدق دل سے مذاکرات کر رہے تھے، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست ہی رچی بسی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے، پاکستان اپنے ٹریک، حکمت عملی اور منصوبے کے ساتھ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سال بھر پہلے کا پاکستان آج بہت اچھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی بات کریں تو...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل جلد فیصلہ کرے، امریکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کو ہے اسرائیلی ریاست جو قدم بھی اٹھائے گی امریکا حمایت کرے گا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نےغزہ میں 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جن میں امریکی شہری بھی شامل ہے، ایسا لگتا ہے کہ امریکی یرغمالی اچھی حالت میں ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے گزشتہ ہفتے قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا بیان دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ رات 12 بجے تک کیا حکمت عملی اپنانی ہے، آج تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے...
    عالمی بینک کے نجی سرمایہ کاری شعبے کے ادراے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی کے دوران سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مختار ڈیوپ نے کہا کہ اب شاید اکتوبر کے دوران ہم کچھ ٹرانزیکشنز پر کافی پیش رفت کر سکیں گے جو اس بات کا عندیہ ہو گا کہ پاکستان اہم انفراسٹرکچر کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے تیار...
    نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹک ٹاک کی پابندی کی مدت میں دوسری بار بھی اضافہ کردیں گے، تاہم انہیں یقین ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ ایک صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بڑھائی گئی 75 دن کی مدت میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملے طے پا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مسئلے کی وجہ سے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیل نہیں ہوپاتی تو ان کے...
    سٹی42:  وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے امریکہ  کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...