ڈاکٹر سعد منظور فضل ہاشمی

ڈاکٹرسعد منظورفضل ہاشمی وزارت صحت میں غیرمعمولی صلاحیتوں کے ساتھ غالباً پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں جن كو تعریفی طبی خدمات کے اعتراف میں پریمیم ریذیڈنسی اقامہ اعزازی طور پرديا گیا۔ ڈاکٹر سعد ان غیرملکیوں میں شامل ہیں جنہیں منفرد صلاحیتوں کے باعث اقامہ ممیزہ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرسعد ہاشمی 1985 سے جدہ العزیزیہ وزارت صحت کے ہاسپٹل میں کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک خون اوراورام (آنکولوجی) کام کررہے ہیں۔ وہ شعبہ اطفال کے وائس چیئرمین، کوالٹی کوآرڈینیٹر اور انٹرنس ڈاکٹروں کے سپروائزرہیں۔ وہ – کلینکل اسسٹنٹ پروفیسر برائے طلباء کالج آف میڈیسن، رابغ، العزیزیہ ہسپتال میں (2017 – 2020)۔ رابغ ہسپتال میں شعبہ اطفال اور نرسری کے سابق سربراہ رہے۔

المساعدیہ زچگی اور بچوں کے ہسپتال میں جینیاتی خون کی بیماریوں اور شادی سے پہلے کے ٹیسٹ کے مرکز کے شریک بانی بھی ہیں۔ سعودی پیڈیاٹرک سوسائٹی اور سعودی بلڈ ڈیزیز سوسائٹی کے رکن ہیں۔ مختلف وزارتوں اور اداروں سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور سابق وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز سے حج میڈل حاصل کرچکے ہیں۔ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا اور کامیابی کی منزل حاصل کی۔ انہوں نے اقامہ ممیز کے حصول کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔ اس سوال پر کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کی کنجی کیا ہے، ان کا کہنا تھا’ ہارڈ ورک اور سمارٹ ورک سے آپ اپنے مقاصد کے قریب پہنچتے ہیں، جبکہ قسمت مواقع آپ کے سامنے لاتی ہے۔ محنت اور لگن کے ساتھ حکمت عملی اور منصوبہ بندی بھی ضروری ہے۔ سمارٹ ورک سے مراد اپنے وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا، درست فیصلے کرنا، اور مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے تاہم کچھ عوامل ہمارے کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں، قسمت کا بھی کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کو سرمایہ کاری اور رہائش کے حوالے سے محفوظ ملک قرار دیا اور کہا’ استحکام، مضبوط معیشت، اور بہتر انفراسٹرکچرکے باعث یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کے لیے پرکشش ہے۔ ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا’ سعودی معاشرے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مختلف ثقافتی، سماجی، اورمذہبی اقدارکے باوجود لوگ مل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

ڈاکٹرسعد منظور فضل ہاشمی کراچی میں پیدا ہوئے۔1961میں چھوٹی عمرمیں والدین کے ہمراہ سعودی عرب آئے۔ ابتدائی تعلیم پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ جدہ سے حاصل کی۔ مصر سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لی۔ آئرلینڈ ٹبلن سے پیڈیاٹرک میں ڈپلومہ اور پھر فیلو شپ ( پی ایچ ڈی) شام سے کی۔
ڈاکٹرسعد ہاشمی پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کے صدر ہیں ۔ ان کے مطابق سعودی عرب کی ترقی اور تعمیر میں پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار رہا ہے۔ پاکستانی لیبر، انجینئرز، ڈاکٹرزاوردیگر
پروفیشنلزمختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ صحت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی اہم خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی محنت اور مہارت نے سعودی معیشت اور معاشرے کو مضبوط بنانے میں مدد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وژن 2030 اہم اور دوررس منصوبہ ہے جو مملکت کو معاشی، سماجی اور ثقافتی طور پر ترقی دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس وژن کے تحت سعودی عرب اپنی معیشت کو تیل پر انحصار کم کرنے اور مختلف شعبوں میں تنوع لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یاد رہے منفرد اقامہ پروگرام کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا، بعدازاں 2024 میں مزید پانچ کیٹگریز متعارف کرائی گئیں جس کا مقصد مختلف شعبوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو اقامہ ممیزہ جاری کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے، فیصل کریم کنڈی

چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے۔ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق فیصل کریم کنڈی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چشمہ لفٹ کنال پر عملی کام کا آغاز ہو جائے گا، چشمہ لفٹ کنال سے ڈی آئی خان کی زمینیں سیراب اور صوبہ میں سرسبز انقلاب آئے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، چئیرمین واپڈا کا شکر گزار ہوں، ماضی کی حکومتوں نے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے نام پر ڈی آئی خان کے عوام کا مذاق بنایا جبکہ پیپلز پارٹی وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانیوں کا کردار، ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
  • روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
  • انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد
  • کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • کنونشن میں آمد پر خوش آمدید: اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت میں اہم کردار، عطا تارڑ
  • پہلے ہی کہا تھا کہ میچ میں خاص حکمت عملی بنائیں گے: ڈیوڈ وارنر
  • چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے، فیصل کریم کنڈی
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
  •  خلیجی ملکوں سے بید خل پاکستانی بھکاریوں کیخلاف اب تک کا اہم ترین فیصلہ کرلیاگیا
  • فیملی کا مشکل ترین دور کونسا تھا؟ عمران ہاشمی کا درد بھرا انکشاف