فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے: آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،
طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں، پاک آرمی آج بھی روزانہ کی بنیاد پر فتنہ الخوارج سے لڑ رہی ہے، یہ خوارج ہیں اور دین سے نکلے ہوئے ہیں، خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے غیور عوام دہشتگردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیئے ہیں، اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیئے ہیں، خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں؟ اسلام کے دیئے ہوئے حقوق کو کوئی نہیں چھین سکتا، گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے ا رمی چیف

پڑھیں:

نواز شریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل

سابق پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہيں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہيں آئے گی کہ مجھے تحریک انصاف نے کیوں نکالا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نے ثاقب نثارکے ساتھ مل کرنواز شریف کو نکلوایا، نواز شریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ باجوہ نے نواز شریف کو نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، نواز شریف کو ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی لیکن انہيں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہيں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہيں آئے گی کہ مجھے تحریک انصاف نے کیوں نکالا، ان میں اور نواز شریف میں یہ مماثلت ہے اور آج اسمبلی کے فلورپربھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟

متعلقہ مضامین

  • میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی: خوشدل شاہ
  • کون ہے جس نے فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
  • کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
  •  کون ہے, جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا:مریم نواز
  • روس اور امریکا کے مذکرات پر یورپی راہنماﺅں میں مایوسی‘ ٹرمپ پر زبردستی فیصلہ مسلط کرنے کا الزام
  •  عمران خان اگر اپنی رہائی چاہتے ہیں تو غیبت کرنے والوں کو شٹ اپ کال دیں،شیرافضل مروت 
  • نواز شریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل
  • اداکارہ بننے کا کبھی سوچا نہیں تھا، حادثاتی طور پر بنی: سجل علی
  • 4ہفتوں سے مجھے بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، شاہد خٹک
  • فتنہ الخوارج، دہشت گردی اور نوجوان