حیدرآباد، معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کا قتل، ڈرائیور عاشق سیال کے اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
حیدر آباد:
قاسم آباد کے علاقے سیٹیزن کالونی میں سندھی زبان کے معروف شاعر آکاش انصاری کی سوختہ لاش گزشتہ روز ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق قتل کے معاملے کی تحقیقات کے دوران گرفتار ڈرائیور عاشق سیال نے اہم انکشافات کیے ہیں، جس میں اس نے بتایا کہ آکاش انصاری کو ان کے لے پالک بیٹے لطیف انصاری نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔
ڈرائیور عاشق سیال کو شام کے وقت حراست میں لیا گیا تھا اور اس نے قتل کی تمام تفصیلات پولیس کے سامنے بیان کر دی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں لطیف انصاری کو گرفتار کیا گیا اور اسے بدین سے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بائیکاٹ رائیڈرپرتشددکرنیوالی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بائیکاٹ رائیڈر سے گالم گلوچ اور مار پیٹ کرنے والی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف تھانہ وویمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کی تھیں تاہم اب سید عرفان شکیل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
مقدمے میں بائیک رائیڈر نے موقف اپنایا کہ وہ دو سال سے بائیکیا چلارہا ہے، 17 فروری کو پولی کلینک ہسپتال اسلام آبادکی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے اسے ایک گاڑی نے ہٹ کیا وہ موٹر سائیکل سے گرا ۔ گاڑی کو روکنے پراس میں سے ایک خاتون باہر نکلی جس نے اسے مارنا شروع کردیا ،منع کرنے پر خاتون بہت سے دیگر لوگوں کی موجودگی میں اسےگالیاں اور دھمکیاں دیں جب کہ گاڑی کی ٹکر سے خاتون نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ پولیس نے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا، گاڑی کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں تاہم ابھی تک ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔